وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
گائے کے دودھ سے بنی اشیا پر ایک منظم صنعت اب حقیقت کی شکل اختیار کرچکی ہے:جناب پرشوتم روپالا
آئی سی اے آر-سی آئی آر سی اور جی سی سی آئی کے ذریعہ مشترکہ طورپر منعقد عالمی ویبینار
Posted On:
03 JUN 2022 8:49PM by PIB Delhi
ماہی پروری ،حیوانات اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے کہا کہ کاؤ بیسڈ انڈسٹریز (جی سی سی آئی) کے عالمی کنفیڈریشن نے یہ ثابت کردیا ہے کہ گائے کے دودھ سے بنی اشیا پر مبنی منظم صنعت اب ایک حقیقی شکل اختیار کرچکی ہے۔دودھ کے عالمی دن 2022 کے موقع پر آئی سی اے آر-سی آئی آر سی اور جی سی سی آئی کے ذریعہ مشترکہ طورپر منعقد عالمی ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے ،جناب روپالا نے ایسے کنفیڈریشن کو تعمیر کرنے کےلئے ایک نئی جہت قائم کرنے پر جی سی سی آئی کی ستائش کی۔دنیا بھر میں سائنس دانوں،جانوروں کے ڈاکٹروں ،صنعت کاروں اور کسانوں نے اس آن لائن پروگرام میں حصہ لیا۔ویبینار کا موضوع تھا-ڈیری کے شعبہ میں پائیداری کے ساتھ ساتھ ماحولیات ،غذائیت اور سماجی واقتصادی طورپر بااختیاربنانا۔
جناب روپالا نے کہا کہ دنیا اب گائے کی اہمیت کے سلسلے میں بیدار ہوچکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے دور نے قوت مدافعت کےلئے وسائل کی سمت میں دیکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا دودھ ،گھی اور گائے کے دودھ سے بنی دیگر اشیا کی طرف واپس لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل گائے سے متعلق صنعت کاری میں دلچسپی کا اظہار کرر ہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ نئے بھارت میں اس شعبہ میں کام کرنے والے لوگوں کی ستائش کی جاتی ہے اور انہیں اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مطلع کیا کہ حکومت ہند نے 400موبائل ویٹرنری یونٹس کو منظوری دی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مویشیوں کی ایمبولینس کی سہولت کےلئے کسی کو بھی 1962 نمبر ڈائل کرنے کی ضرورت ہے،جس سے اس شعبہ میں انقلابی تبدیلی رونما ہوگی ۔
جی سی سی آئی کے بانی ڈاکٹر ولبھ بھائی کٹھیریا نے کہا کہ یہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک بہترین نمونہ ہے اور ملک بدل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیسی گائے کا دودھ امرت ہے،جو ہمیں زندگی بھر صحت مند اور زندگی جینے کی طاقت سے بھرپور رکھتا ہے۔
آئی سی اے آر –سی آئی آر سی کے ڈائریکٹر ،ڈاکٹر ابھیجیت مترا نےمویشیوں کی بہتری اور انہیں زیادہ فائدے مند بنانے کےلئے سی آئی آر سی کے کام ،کامیابیوں اور تحقیقی دریافتوں پر بات کی۔انہوں نے مزید کہا کہ دیسی گائے کی دودھ دینے کی صلاحیت بڑھ رہی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں دودھ کی کُل پیداوار میں 21فیصد کا تعاون کرتا ہے۔
امول کے منیجنگ ڈائریکٹر ،ڈاکٹر آر ایس سوڈھی نے ڈیری کے شعبہ میں پائیداری پر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ ڈیری کے شعبہ میں سپلائی چین میں کارکردگی کے معاملے میں بھارت دنیا بھر میں سب سے بہتر ہے ۔
******
ش ح۔ ا م۔
U NO-6201
(Release ID: 1831797)
Visitor Counter : 142