جل شکتی وزارت

ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر این ایم سی جی نے گنگا کوئسٹ 2022 کے گرانڈ فینالے کا اہتمام کیا


 تھائی لینڈ میں آئی سی سی آر کی جانب سے نمامی گنگے پر منعقد ویبنار میں ڈی جی، این ایم سی جی نے شرکت کی

این ایم سی جی اور این جی اوز کے ایک گروپ نے دہلی میں یمنا گھاٹوں پر صفائی ستھرائی اور بیداری مہم چلائی

Posted On: 05 JUN 2022 7:28PM by PIB Delhi

ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر آج صاف ستھری گنگا کے قومی مشن این ایم سی جی کی جانب سے گنگا کوئسٹ 2022 کے گرانڈ فینالے کے تحت آن لائن کوئز منعقد کیا گیا۔ کوئز میں شامل ہونے والوں کی ایک  خاطر خواہ تعداد دیکھنے میں آئی ہے۔بین الاقوامی شراکت داری بھی زیادہ  دیکھنے میں آئی  ہے۔ یہ گنگا کوئسٹ  2022 کو ایک عالمی سطح پر تحریک دینے کی عکاس ہے۔بھارت میں 683 اضلاع نے سالانہ گنگا کوئسٹ کے چوتھے ایڈیشن میں حصہ لیا۔زمرہ بندی کے حساب سے گنگا کوئسٹ  کے2022 کے عبوری  فاتحین میں زمرہ ایک  کے تحت   پہلا انعام  ما ویہ سری واستو نے دوسرا انعام وندنا کور نے جبکہ تیسرا انعام مونیکا سوامی نے حاصل کیا ہے۔ دوسرے زمرے میں آٹھویں کلاس تک کے فاتحین  میں  پہلا انعام انیروت نائر دوسرا انعام رینو سینی جبکہ تیسرا انعام پریتک آدرش کو ملا۔بالغ افراد کی تیسری کیٹگری میں نویں کلاس سے بارہویں کلاس تک کی فاتحین میں پہلا  انعام سنجے ہولیانی کو دوسرا انعام خوشی مہیشوری کو جبکہ تیسرا انعام شوبھم منتری کو ملا ہے۔

ماحولیات کا عالمی دن منانے کے لئے تھائی لینڈ میں انڈین کونسل فار کلچرل ریلشنس(آئی سی سی آر) کی جانب سے نمامی گنگے پر ایک ویبنا ربھی منعقد کیا گیا۔این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جنرل جناب جی اشوک کمار نے ویبنار میں افتتاحی کلمات بیان کئے۔ این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جنرل نے نمامی گنگے پروگرام پر ایک تجزیہ پیش کا اور کہا گنگا کی نرملتا کو بحال کرنے کا بڑی حد تک نشانہ  حاصل کرلیا گیا۔اوراس کی ایک مثال 2019 میں منعقد کنبھ میلہ ہے  جس میں تب دریائے گنگا میں 20 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے اسنان کیا تھا۔انہوں نے ارتھ گنگا کے بارے میں بھی بات کی جس کا مقصد‘‘ برج آف اکنامکس’’ کے ذریعہ گنگا کے ساتھ لوگوں کو منسلک کرنا ہے۔انہوں نے  سامعین کو بتایا  کہ ارتھ گنگا کے تحت 6 موضوعات پر زیرو بجٹ کے تحت کام کیاجارہا ہے۔یہ موضوعات ہیں قدرتی کھیتی،  نسلوں کے لئے  روزگار کے مواقع،ثقافتی ورثے اور سیاحت اور گاد اور گندے پانی کو قابل استعمال بنانے، عوامی شراکت داری اور ادارہ جاتی بلڈنگ۔انہوں نے بھارت اور دریائے گنگا کی عظیم روایت کا حصہ بننے کے لئے پوری دنیا کے لوگوں کو مدعو کیا۔

گنگا کوئسٹ2022 گرانڈ فینالے کے شراکت داروں سے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ گنگا کوئسٹ 2019 میں شروع کیاگیا تھا ۔ اس کا مقصد لوگوں کو گنگا کی بحالی سے متعلق مختلف سرگرمیوں سے روشناس  کرانا ہے۔ کوئز میں 1.7 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا اور 7 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے رجسٹریشن کرایا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر (تکنیکی)،  جناب ڈی پی متھوریہ نے کہا کہ لوگ صاف ستھری گنگا مشن کے  پیغام رساں  ہیں اور  یہ نمامی گنگے مشن کے پیغام کو آگے لے کر جائیں گے۔

 

 

گنگا کوئسٹ 2022 میں، ریاستوں کے درمیان، جھارکھنڈ نے سب سے زیادہ جبکہ اس کے بعد دہلی اور اترپردیش نے  حصہ داری دکھائی ہے۔ گنگا طاس کی تمام ریاستوں نے ریاستی مشنوں، ضلع گنگا کونسل، زمینی بنیاد پر رضاکاروں جیسے کہ این وائی کے ایس گنگا دوت، گنگا متر، گنگا پرہاریس، گنگا وچار منچ، تعلیمی اداروں کی طرف سے رسائی کی کوششوں کی وجہ سے اعلیٰ شرکت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

آن لائن کوئز کا آغاز عالمی یوم صحت، 7 اپریل کو ہوا اور 29 مئی 2022 کو ختم ہوا۔ آن لائن کوئز کے پہلے راؤنڈ میں تمام  4  موضوعات پر  مشتمل سمعی و بصری سوالات تھے جبکہ دوسرے راؤنڈ میں، شرکاء سے ان 4 موضوعات میں سے صرف ایک کو منتخب کرنے کو کہا گیا۔ جہاں سے سوالات کا انتخاب کیا گیا تھا۔ چار موضوعات میں آزادی کا امرت مہوتسو اور ارتھ گنگا، طبعی جغرافیہ اور مشہور مقامات/شخصیات، حالات حاضرہ اور حکمرانی اور نباتات اور حیوانات اور آلودگی/پانی کے علاج کی ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ لائیو کوئز کا انعقاد  پیشہ وار کوئز ماسٹر اجے پونیا نے کیا۔ ہر زمرے کے سرفہرست 3 فاتحین کو لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ/کنڈل سے نوازا جائے گا۔ لائیو کوئز کے تمام 168 فاتحین کو 2,500 روپے کا نقد انعام  بھی دیا جائے گا۔

گنگا کوئسٹ 2022 کا مقصد علم  میں اضافہ کرنا اور بچوں اور نوجوانوں کو دریائے گنگا کے تئیں بیدار کرنا ہے۔ اس کی خصوصیات- طبعی جغرافیہ، تاریخی اور ثقافتی اہمیت، نباتات اور حیوانات؛ اس کی حکمرانی – موجودہ معاملات اور پیشگی کوششیں؛ مشہور مقامات اور شخصیات؛ سماجی، اقتصادی اور معاش؛ آلودگی اور پانی کے علاج کی ٹیکنالوجی۔ گنگا کوئسٹ 2022 کی میزبانی کیلیپ 4 گنگا پر کی گئی تھی، جو مسلسل سیکھنے اور سرگرمی کے پورٹل ، نمامی گنگا کی ایک پہل ہے۔

ماحولیات کے عالمی دن کو منانے کے لیے، این ایم سی جی اور این جی اوز کے ایک گروپ نے دہلی میں دریائے جمنا کے کنارے گھاٹوں پر صفائی اور بیداری مہم بھی چلائی۔ 28 مئی 2022 کو این ایم سی جی کے ذریعہ کلین یمنا مہم شروع کی گئی جس میں اسکول/کالج کے طلباء، دہلی جل بورڈ، دہلی میونسپل کارپوریشن وغیرہ کے عہدیداروں نے حصہ لیا۔ دریائے جمنا کے کنارے 7 گھاٹوں پر شرم دان سرگرمیاں منعقد کی گئی تھیں۔

*************

ش ح ۔ ش ر ۔ ر‍‌ض

U. No.6146



(Release ID: 1831446) Visitor Counter : 123


Read this release in: Hindi , English