وزارت اطلاعات ونشریات

حکومت کے آٹھ سال مکمل ہونے پر ڈی ڈی نیوز کانکلیو


مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کنکلیو کے دوسرے دن شرکت کی

جناب سربانند سونووال نے کہا "گزشتہ آٹھ سالوں میں، آیوش نے نئی بلندیوں کو چھوا ہے اور اس نے ہندوستان اور بیرون ملک اعتماد حاصل کیا ہے"

مرکزی وزیر نے پی ایم گتی شکتی کے تحت وزارتوں کے مل کر کام کرنے کے نقطہ نظر کی ستائش کی

Posted On: 04 JUN 2022 10:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 04 جون          وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کے آٹھ سال مکمل  ہونے کے موقع پر  ڈی ڈی نیوز 3 سے 11 جون 2022 تک 'آٹھ سال مودی سرکار: سپنے کتنے ہوئے ساکار' کے عنوان سے ایک ہفتہ طویل نیوز کنکلیو کا انعقاد کر رہا ہے۔ بندرگاہوں، جہاز رانی ،آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے 4 جون 2022 کو کنکلیو کے دوسرے دن شرکت کی ۔

اپنے انٹرویو کے دوران، مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے تبصرہ  کرتے ہوئے کہا کہ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ویژن ہے جس کی وجہ سے آیوش کو نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک بھی اعتماد اور قبولیت حاصل ہوئی ہے۔ مزید برآں، جام نگر میں ڈبلیو ایچ او گلوبل سینٹر فار ٹریڈیشنل میڈیسن کے قیام کے ساتھ، ہندوستان نے تمام ممالک سے روایتی ادویات کی ترقی کے لیے قیادت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان ہمیشہ یوگا کا 'وشو گرو' رہا ہے اور 25 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کے ساتھ بین الاقوامی یوگا ڈے منانے کی منصوبہ بندی کی  گئی ہے۔ جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے شعبے میں بندرگاہوں کی تجدید کاری اور پی ایم گتی شکتی کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی بندرگاہ کی مسابقت کو کارکردگی (TAT) اور صلاحیت دونوں لحاظ سے بڑھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت پچھلی حکومتوں کے شمال مشرق کے تئیں بے اعتنائی کا خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہے، جس نے بدامنی پیدا کرنے کے لیے مفاد پرستوں کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

مہاراماری سےرکشا،سب کی سرکشا‘کے موضوع پر ​​بات چیت کے دوران، آشا اور اے این ایم کارکن پونم نوٹیال، مینا ہلووا اور بنیتا کھٹووال نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے کووڈوبائی مرض کے دوران آخری سرے تک بیداری پیدا کی اور ترسیل کو یقینی بنایا۔ پدم شری ڈاکٹر کملاکر ترپاٹھی نے  کہا ان جیسے فرنٹ لائن کارکنان وبائی مرض کے خلاف ہندوستان کے ردعمل میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے اور عالمی سطح پر بھی ان کی ستائش کی گئی ہے۔

'میڈیکل شعبے میں آگے بڑھنے' کے موضوع پرایک پینل بحث میں حصہ لیتے ہوئے ، ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے کہا کہ ہندوستان نے اپنی صلاحیتوں کو تیزی سے بڑھایاہے، خواہ وہ جانچ ہو، پی پی ای کٹس اور مقامی طور پر ماسک  یا ویکسین کی کی تیاری ہو۔ اس طرح حفاظتی اقدامات  کے باعث لاکھوں شہریوں کی جان بچائی جا سکی۔ جناب انوراگ ورشنی اور آچاریہ بالاکرشن نے بتایا کہ کس طرح آیوش بھی اس موقع پر خاص طور سے لوگوں کی قوت مدافعت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوا۔ سی ایس آئی آر کے سابق ڈی جی ڈاکٹر شیکھر مانڈےنے کہا کہ سی ایس آئی آر اور ڈی آر ڈی او نے حکومت کی اعلیٰ سطحوں کے تعاون سے ہسپتالوں اور آکسیجن پلانٹوں کو تیزی سے قائم کرنے کے لیے اپنی موجودہ صلاحیتوں کا استعمال کیا۔ 1ایم جی کے سی ای او پرشانت ٹنڈن نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ سے ہی دنیا کی فارمیسی رہا ہے اور مستقبل میں یہ حفظان صحت کے  اسٹارٹ اپ اور حکومت کی زیر قیادت این ڈی ایچ ایم کی بدولت ڈیجیٹل حفظان صحت کا مرکز بن سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-6125



(Release ID: 1831311) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi