وزارت دفاع
نئے سینک اسکول کو پارٹنرشپ موڈ میں قائم کرنے کی خاطررجسٹریشن کے دوسرے مرحلہ کے لیے ویب پورٹل کا دوبارہ کھولا جانا
Posted On:
03 JUN 2022 6:59PM by PIB Delhi
ریاستی حکومت/این جی او/پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ پارٹنرشپ میں 100 نئے سینک اسکولوں کے قیام سے متعلق حکومت ہند کی پہل کے حصہ کے طور پر، سینک اسکولس سوسائٹی (ایس ایس ایس) ایم او ڈی نے یکم جون 2022 سے دلچسپی رکھنے والے درخواست گزار اہل اسکولوں کے رجسٹریشن کے لیے ویب پورٹل https://sainikschool.ncog.gov.in/ کو دوبارہ کھولنے سے متعلق ایک اور قدم اٹھایا ہے۔
100 نئے سینک اسکولوں کے قیام سے متعلق حکومت کا وژن نہ صرف قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق طلباء کو معیاری تعلیم، انہیں مسلح افواج میں شامل ہونے سمیت کریئر کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے، بلکہ ملک کی تعمیر کے لیے ریاستی حکومت/این جی او/پرائیویٹ سیکٹر کو مرکزی حکومت کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کے لیے آمادہ بھی کرنا ہے۔
یہ نئے سینک اسکول، متعلقہ تعلیمی بورڈوں سے الحاق کے علاوہ، سینک اسکولس سوسائٹی کے ماتحت کام کریں گے اور سوسائٹی کے ذریعے پارٹنرشپ موڈ میں نئے سینک اسکولوں کے لیے متعینہ اصول و ضوابط پر بھی عمل کریں گے۔ اپنے ملحقہ بورڈ کے نصاب کے علاوہ، وہ سینک اسکول پیٹرن کے طلباء کے اکیڈمک معہ نصاب کی تعلیم بھی دیں گے۔
پہلے مرحلہ میں سینک اسکولس سوسائٹی کے ساتھ جن 10 منظور شدہ نئے سینک اسکولوں نے مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے، ان میں داخلہ کی کارروائی پورے زور و شور سے چل رہی ہے۔
خواہش مند اسکولوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ویب پورٹل پر دستیاب نئے سینک اسکولوں سے متعلق کیو آر، ایم او اے اور اصول و ضوابط کو غور سے دیکھیں۔ جن اسکولوں/این جی اوز/ٹرسٹ/سوسائٹیز وغیرہ نے پہلے مرحلہ کے دوران ہی اپنا رجسٹریشن کرا لیا تھا اور اپلائی کر دیا تھا، انہیں پھر سے اپلائی کرنے یا دوبارہ رجسٹریشن فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، پہلے سے رجسٹرڈ درخواست گزاروں کو ویب پورٹل پر ضرورت کے مطابق، تازہ جانکاری کے ساتھ اپنے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کی اجازت حاصل ہوگی۔
یہ پورٹل 30 جولائی 2022 تک کھلا رہے گا۔ سینک اسکول سوسائٹی سے مزید وضاحت/مدد کے لیے، دلچسپی رکھنے والے اسکول sainikschoolaffiliation[at]gmail[dot]com پر ای میل کرکے رابطہ کر سکتے ہیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 6094
(Release ID: 1831019)
Visitor Counter : 170