سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

مدھیہ پردیش میں این ایچ پروجیکٹس

Posted On: 03 JUN 2022 3:51PM by PIB Delhi

ٹوئٹس کے سلسلے میں  سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا کہ بڈھانی سے باڑی اور نصر اللہ گنج سے  سندل پور تک این ایچ 146 (بی) کی توسیع کے لیے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج چوہان کی درخواست پر ، منظوری  دے دی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ باڑی-بڈھانی-رہٹی-نصراللہ گنج-سندل پور کا کوریڈور مرکوزہ قومی شاہراہ کی توسیع کے ساتھ ہی مکمل کیا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ اسی کے ساتھ اندور اور جبل پور ، قومی شاہراہ کے زیر ، ایک دوسرے کے سا تھ منسلک ہوجائیں گے۔ جناب گڈکری نے کہا کہ مذکورہ بالا روٹ کے ڈی پی آر عمل کو مکمل کرنے کے لیے ایک ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اس سال کے اختتام تک اس کے لیے منظوری حاصل کی جائے گی ۔

وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی وزیر جناب پرہلاد ایس پٹیل کی درخواست پر 110 کلو میٹر طویل جبل پور-داموہ سیکشن کا کام، سڑک نقل وحمل اور قومی شاہراہوں کی وزارت کے ذریعے کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ قومی شاہراہ نمبر 539 پر اوراچھا-ٹیکم گڑھ- ہیراپور (139 کلو میٹر طویل) اور نیشنل ہائی وے نمبر 34 پر ہیراپور-داموہ (82 کلو میٹر طویل) کا کام دسمبر 2022 تک مکمل کرلیا جائے گا اور مارچ 2023 تک اس کام کی منظوری لینے کے لیے ایک ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ان دونوں روٹس کی تعمیر کے ساتھ ہی جبل پور-داموہ-ٹیکم گڑھ-اوراچھا کی کنیکٹی ویٹی قومی شاہراہوں کے ذریعے مکمل کی جائے گی۔

*****

U.No.6078

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1830831) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi , Punjabi