وزارت اطلاعات ونشریات
‘نادم ’ بھارتی موسیقی کی خوبصورتی اورتنوع کاایک درخشاں منظرپیش کرتی ہے :ہدایت کاراندرجیت نٹّوجی
Posted On:
31 MAY 2022 6:11PM by PIB Delhi
بھارتی موسیقی شاندار، مالامال اورمتنوع ہے۔موسیقی ہماری زندگی میں شامل ہے اورہماری طرز زندگی ہے۔ فلم ‘‘نادم ’’ بھارت کی موسیقی کی خوبصورتی اورتنوع کا ایک درخشاں منظرپیش کرتی ہے۔ یہ بات آج سترھویں ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹول میں ہدایت کار اندرجیت نٹّوجی نے بتائی ہے۔
ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹول میں # مف ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے ، اندرجیت نے کہا کہ ‘‘ ہرآواز جسے ہم ’’ سنتے ہیں وہ موسیقی کا ہی ایک سرہوتی ہے۔ موسیقی کچھ نہیں بلکہ سازوں کے سرکا سلسلہ ہوتی ہے۔ میری بیٹی سات سال کی تھی اور وہ رات کو کوئی آواز سننے پرجاگ جاتی تھی ۔ میں نے یہ خیال لپک لیا اورایک کہانی تحقیق کی ۔’’
انھوں نے کہاکسی فلم کی انفرادیت ، اس کا فارمیٹ ہوتی ہے ۔ ‘‘ٹی وی اورعام سنیما کے برخلاف ، نادم کو 1:6فریم میں فلمایاگیاہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ آپ ایک ہی وقت میں پورے اسکرین کا احاطہ نہیں کرسکتے ۔ اس لئے اس فلم کو اس طریقے سے فلمایاگیا کہ جہاں آواز آپ کی رہنمائی کرتی ہے آپ کوکس طرف دیکھناہے ۔ یہ ایک زبردست چیلنج پیش کرنے والا پروجیکٹ تھا۔
‘‘نادم ’’ :فلم کے بارے میں
ہدایت کار : اندرجیت نٹوجی
فلمساز :اندرجیت نٹّوجی
اینی میٹر :اپاسنا نٹّوجی رائے
موسیقی ہدایت کار :گورو چٹرجی
ساؤنڈ ڈیزائنر : انیش گوہل
ہدایت کارکابائیوڈیٹا
اندرجیت نٹّوجی نے احمدآباد کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن سے گریجویشن کیاہے ۔ وہ فلم اورگرافک ڈیزائن کے ماہرہیں ۔ وہ ایوارڈ یافتہ ہدایت کار، قلمکار اورفلمساز ہیں ۔ وہ 22سال سے بلنک پکچرس نامی ایک پروڈکشن ہاؤس کے مالک ہیں۔ انھوں نے بینگلورو میں انڈین میوزک ایکسپیئریئنس میوزیم کے لئے دوبڑے پیمانے پرفلم تنصیبات کا تصور پیش کرکے اورانھیں تخلیق کیاہے۔ وہ ایک اچھے مصور بھی ہیں اورکولکاتہ اورممبئی کی آرٹ گیلریوں میں ان کی بنائی تصویروں کی نمائش بھی ہوچکی ہے ۔ اندرجیت نے ‘‘آگے سے رائٹ ’’اور ‘‘آفت عشق ’’ نامی دوفیچرفلموں کی ہدایت بھی دی ہے ۔
خلاصہ
ایک نوجوان لڑکی ، شروتی ، رات میں آوزوں سے پریشان اورخوف زدہ ہوکر جاگ جاتی ہے ۔ اس کی والدہ اسے یہ دکھا کر دلاسہ دیتی ہے کہ ہرآواز موسیقی کا ایک سر ہوتی ہے ۔ انڈین میوزک ایکسپیئریئنس بینگلور کے لئے بنائی گئی یہ فلم ، بھارتی موسیقی کی پہلی مستقل متعامل میوزک ہے ۔ یہ فلم ایک 180ڈگری کے گردشی پروجیکٹس میں دکھانے کے لئے تیارکی گئی ہے ۔ یہ فلم بھارتی موسیقی کی خوبصورتی اورتنوع کی ایک درخشاں جھلک پیش کرتی ہے ۔
PIB MIFF Team | SSP/AA/DR/MIFF-32
We believe good films go places through the good words of a film-lover like you. Share your love for films on social media, using the hashtags #AnythingForFilms / #FilmsKeLiyeKuchBhi and #MIFF2022. Yes, let’s spread the love for films!
|
Which #MIFF2022 films made your heart skip a beat or more? Let the world know of your favourite MIFF films using the hashtag #MyMIFFLove
|
If you are touched by the story, do get in touch! Would you like to know more about the film or the filmmaker? In particular, are you a journalist or blogger who wants to speak with those associated with the film? PIB can help you connect with them, reach our officer Mahesh Chopade at +91-9953630802. You can also write to us at miff.pib[at]gmail[dot]com.
|
For the first post-pandemic edition of the festival, film lovers can participate in the festival online as well. Register for free as an online delegate (i.e., for the hybrid mode) at https://miff.in/delegate2022/hybrid.php?cat=aHlicmlk The competition films can be watched here, as and when the films become available here.
|
**********
)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)
u-6070
(Release ID: 1830774)
Visitor Counter : 136