وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

محترمہ میناکشی لیکھی نے آج نئی دہلی میں آزادی کے 75 سال کی 75 روزہ الٹی گنتی کاآغاز کیا


منائے جانے والے  آزادی کا امرت مہوتسو پر سبھی بھارتیوں کو فخر کرنا چاہئے:محترمہ میناکشی لیکھی

75 دن کی الٹی گنتی دکھانے کے لئے سینٹرل پارک میں ایک بڑا اسکرین لگایاگیا ہے

Posted On: 01 JUN 2022 9:16PM by PIB Delhi

ثقافت اور خارجی امور کی وزیرمملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے آج نئی دہلی میں آزادی کے 75 سال کی 75 روزہ الٹی گنتی کی شروعات کی۔مذکورہ پروگرام شام چھ بجے نئی دہلی کے  کناٹ پلیس کے سینٹرل پارک میں منعقد کیاگیا۔ اس موقع پر ثقافت کی وزارت کے سیکریٹری جناب گووند موہن/ این ڈی ایم سی سیکریٹری محترمہ اشا کھوسلا اور ثقافت کی وزارت اور نئی دہلی میونسپل کونسل کے سبھی سنیئر حکام کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر محترمہ میناکشی لیکھی نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو میں  تقریباً ان  سبھی  چیزوں کو منا یا جارہا ہے جو بھارت کے لئے  اچھی ہیں ہر وہ چیز جس پر بھارتیوں کو فخر ہوناچاہئے اور ہر وہ چیز جو بھارت کی گونا گونیت میں اتحاد کی عکاسی کرتی ہے۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت   ان مجاہدین آزادی کے 75 سال مکمل کررہا ہے جنہوں نے آزادی کے لئے اپنی زندگی کی قربانی دی   اور انہوں نے بھی جو بھارت کو آزاد دیکھناچاہتے تھے  اور وہ   سبھی  ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

 انہوں نے  یہ بھی کہا کہ آج ملک کے لئے جینے  اور اس کی ترقی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 اس موقع پر معروف گلوکارہ ڈاکٹر سوکریتی ماتھر نے حب الوطنی نغمے سنائے۔

 سینٹرل پارک میں پالیکا بازار کی سمت ایک بڑا اسکرین لگایا گیا ہے  ہر روز ہزاروں لوگ اس میں شرکت کررہے ہیں۔ اس میں پہلی جون 2022 سے 15 اگست 2022 تک 75 دن کی الٹی گنتی دکھائی جائے گی۔ اسکرین پر ملک کے گمنام جانبازوں کی کہانیوں کو بھی دکھایا جائے گا۔ تاکہ ہماری ثقافت اور ملک کے تئیں فخر کااحساس پیدا کیا جاسکے اور وزیراعظم نریندر مودی کے بقول جن بھاگیداری کی  ایک کوشش کے تحت ملک کے  لوگوں کو ایک ساتھ لایا جاسکے۔وزیراعظم نے اس سے پہلے 12 مارچ 2021 کو آزادی کے 75 سال کی 75 ہفتوں کی الٹی گنتی کی شروعات کی تھی۔

*************

 

ش ح ۔ ش ر۔ ر‍‌ض

U. No.6011

 


(Release ID: 1830361) Visitor Counter : 216


Read this release in: English , Hindi , Marathi