الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب راجیش  گیرا نے  نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی)  کے  ڈائرکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 JUN 2022 5:54PM by PIB Delhi

جناب راجیش  گیرا نے  31 مئی 2022 کو الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت  کے  نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی)  کے  ڈائرکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014FZG.jpg

جناب راجیش گیرا این آئی سی سے 31 برسوں سے زیادہ مدت سے منسلک ہیں۔اس مدت میں انہوں نے کئی اہم  ڈویژنوں کی سربراہی کی ہے جن میں ویڈیو کانفرنسنگ ڈویژن، سیٹلائٹ نیٹ ورک ڈویژن، آدھار آتھینٹی کیشن ڈویژن، وزارت صحت، آیوش کی وزارت، کارپوریٹ امور کی وزارت، نیتی آیوگ، پی ایم او، کابینہ سیکرٹریٹ، پریزیڈنٹ سیکرٹریٹ، لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ انفارمیٹکس ڈویژن، اور غیر منظم کارکنوں کے نیشنل ڈیٹا بیس (این ڈی یو ڈبلیو) کا پروجیکٹ شامل ہیں۔

وہ  1 اگست 2018 سے 31 اگست 2020 تک سی ای او، ڈی پی آئی ٹی کے طور پر وزارت دفاع میں ڈیپوٹیشن پر تھے۔ انہوں نے  یکم ستمبر 2020 کو  ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈی ڈی جی) کےطور پر واپس این آئی سی میں عہدہ سنبھالا۔

 جناب  راجیش گیرا نے 1984 میں  آئی آئی ٹی  وارانسی، بنارس ہندو یونیورسٹی سے آنرز کے ساتھ  اپنا بی ٹیک  (الیکٹریکل انجینئرنگ) مکمل کیا تھا۔

******

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 5991


(Release ID: 1830245) Visitor Counter : 236


Read this release in: English , Hindi