مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
بھارت، عالمی ڈجیٹل انقلاب میں ایک قائدانہ کرداراداکرنے کے لئے تیارہے :انفارمیشن سوسائٹی کی عالمی چوٹی میٹنگ (ڈبلیو ایس آئی ایس )2022میں جناب دیووسنہ چوہان
انھوں نے آئی ٹی یو کے سکریٹری جنرل جناب ہاؤلن زہاؤکے ساتھ دوطرفہ ملاقات کی
Posted On:
31 MAY 2022 7:07PM by PIB Delhi
مواصلات کے وزیرمملکت جناب دیووسنہ چوہان نے انفارمیشن سوسائٹی کی عالمی چوٹی میٹنگ (ڈبلیوایس آئی ایس ) 2022کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔یہ چوٹی میٹنگ انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونیئنس (آئی ٹی یو ) کے زیراہتمام سوئٹزرلینڈ کے شہرجنیوا میں واقع اس کے ہیڈ کوارٹرس میں 30 مئی تا3جون منعقد ہورہی ہے۔ یہ چارروزہ تقریب کی شروعات ہے جہاں کثیررخی اوردوطرفہ روابط کے دوران ، بھارت ،ٹیلی کام سے متعلق اپنی قوت کو اجاگرکرے گا ۔
تقریب کے دوران سبھی کی شمولیت والی ترقی پر بھارت کی توجہ کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے جناب دیووسنہ چوہان نے کہا کہ ڈجیٹل شمولیت مالی شمولیت اورسبھی کی شمولیت والی اقتصادی ترقی میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے ۔ حکومت اس سلسلے میں اپنی کوششوں میں قابل بھروسہ آئی سی ٹی بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کی غرض سے ٹھوس اورمسلسل کوششیں کررہی ہیں۔ 600سے زیادہ گاؤوں کو آپٹیکل فائبرکیبل کے ساتھ منسلک کردیاگیاہے ۔ جب کہ لگ بھگ 1لاکھ 75ہزارگاؤوں کو پہلے ہی منسلک کیاجاچکاہے ۔فورجی کنکٹی وٹی سے محروم گاؤوں کا یونیورسل سروس آبلی گیشن فنڈ (یوایس اوایف ) کے ذریعہ احاطہ کیاجارہاہے ۔
جناب دیووسنہ چوہان نے مزید کہاکہ پہاڑی اور دشوارگذارعلاقوں میں آپٹیکل فائبرنیٹ ورکس بچھانے میں درپیش مشکلات کے پیش نظر، ہم ان ٹیکنولوجیز کے استعمال پرتوجہ مرکوز کررہے ہیں جن سے تعمیر وترقی کے کام میں تیزی لائی جاسکے اور دوسری چیزوں کے ساتھ ساتھ ای بینڈ فائرلیس کیریئر س ، ایل ای او اور ایم ای او سیٹلائٹ کنکٹی وٹی کااستعمال کرکے خامی کو دورکیاجاسکے ۔انھوں نے کہا کہ ہم نے ایل ای او /ایم ای اوکنکٹی وٹی کے لئے پہلا سروس لائسنس جاری کردیاہے اورہمیں دوردراز کے علاقوں میں ڈجیٹل شمولیت کو تقویت بہم پہنچانے کی غرض سے ٹیکنولوجی کو بروئے کارلانے کی توقع ہے ۔
ڈجیٹل خامی کودورکرنے کی غرض سے نئی ٹیکنولوجیز کے کردار کو اجاگرکرتے ہوئے ، وزیرموصوف نے کہاکہ کفایتی اورکم قیمت براڈبینڈ رسائی کو ڈجیٹل شمولیت میں مرکزی حیثیت حاصل ہے ۔ 5جی ٹیسٹ بینڈ ، اندورن ملک فورجی اور5جی اسٹیک تیارکرنا ، بھارتی 5جی کے معیارات وضع کرنا اور 6جی اختراعی فورم تشکیل دینا ، وہ پہل قدمیاں ہیں جو لاگت میں کمی لانے ، دیہی علاقوں میں زیادہ تیزرفتاری سے 5جی کو عام کرنے کی سہولت کرنے اور مخصوص صنعت کارپرانحصار میں کمی لانے کی غرض سے کی گئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بھارت ، بڑے بڑے دیہی اور دوردراز کے علاقوں والا ایک وسیع وعریض ملک ہے ۔ بھارت کے معیارات کے فروغ کی تنظیم- دی ٹیلی کام اسٹینڈرڈس ڈیولپمنٹ سوسائٹی آف انڈیا نے آئی آئی ٹیز کے ساتھ مل کرکم موبیلٹی اور زیادہ احاطہ کرنے والا معیار تیارکیاہے (جسے پہلے 5جی آئی کہاجاتاتھا۔) یہ معیارات ، ان پہلے 5جی معیارات میں شامل تھا جنھیں آئی ٹی یو نے اپنی منظوری دی ہے اوریہ 3جی پی پی ریلیز 17معیارات کا حصہ بھی بن گئے ہیں ۔ یہ اسی طرح کے جغرافیائی علاقے والے ملکوں کے لئے زبردست مددگار ثابت ہوں گے۔ بھارت عالمی ڈجیٹل انقلاب میں ایک قائدانہ کردار اداکرنے کے لئے تیارہے ۔
جناب دیووسنہ چوہان نے آئی ٹی یو کے سکریٹری جنرل جناب ہاؤلن ژہاؤ کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کی ۔ جناب چوہان نے انھیں ، ٹیلی کام ، 5جی ٹیکنولوجی ، آتم نربھربھارت 5جی معیارات اور فائبراورموبائل کمیونیکشن کو سبھی 600000گاؤوں تک لے جانے سے متعلق منصوبے سے واقف کرایا۔ وزیرموصوف نے بھارت میں آئی ٹی یو کا علاقائی دفترکھولنے کےلئے ان کا شکریہ بھی اداکیا۔ جناب ہاؤلن ژہاؤ نے عزت مآب وزیراعطم جناب نریندر مودی کی آئی سی ٹی پہل قدمیوں کی بہت ستائش کی ۔ انھوں نے ان پہل قدمیوں کو پوری دنیا کے لئے مثالی قراردیا ۔
وزیرموصوف نے یہ شرکت ایسے موقع پرکی جب بھارت 26-2023مدت کے لئے آئی ٹی یو کاؤنسل میں دوبارہ منتخب ہونے کے لئے چناؤ لڑرہاہے ۔ بھارت 1869سے آئی ٹی یو کا رکن رہاہے اوروہ سرگرمی سے اس میں شرکت کررہاہے اوریونین کی سرگرمیوں اور کاموںمیں سرگرمی سے حصہ لیتاہے ۔
وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں ڈجیٹل انڈیا ، بھارت نیٹ آپٹیکل فائبر کو چھ لاکھ گاؤوں تک لے جانے ، تیز رفتار انٹرنیٹ کو یقینی بنانے کی غرض سے نیشنل براڈبینڈ مشن جیسی کثیر النوع پالیسیوں اوراسکیموں کے ساتھ کمیونیکیشن یعنی مواصلات کے شعبے نے زبردست ترقی کی ہے ۔ بھارت، ڈجیٹل لحاظ سے بااختیارسماج اور علم پرمبنی معیشت کو یقینی بنارہاہے ۔ ملک نے ڈجیٹل صحت ، تعلیم ، مالی لین دین اور ای حکمرانی وغیرہ کے شعبوں میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے ۔
ڈجیٹل خامی کودورکرنے کی غرض سے نئی ٹیکنولوجیز کے کردار کا اجاگرکرتے ہوئے ، وزیرموصوف نے کہاکہ کفایتی اورکم قیمت براڈ بینڈ رسائی کو ڈجیتل شمولتی میں مرکزی حیثیت حاصل ہے ۔ 5جی کے معیارات وضع کرنا اور6جی اختراعی فورم تشکیل دینا ، وہ پہل قدمیاں ہیں جو لاگت میں کمی لانے ، دیہی علاقوں میں زیادہ تیز رفتاری سے 5جی کو عام کرنے کی سہولت پیداکرنے اورمخصوص صنعت کارپرانحصار میں کمی لانے کی غرض سے کی گئی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ بھارت ، بڑے بڑے دیہی اوردوردراز کے علاقوں والا ایک وسیع وعریض ملک ہے ۔ بھارت کے معیارات کے فروغ کی تنظیم دی ٹیلی کام اسٹینڈرس ڈیولپمنٹ سوسائٹی آف انڈیا نے آئی آئی ٹیز کے ساتھ ملک کو موبیلٹی اورزیادہ احاطہ کرنے والا معیار تیارکیاہے (جسے پہلے 5جی آئی کہاجاتاتھا۔ یہ معیارات ، ان پہلے 5جی معیارات میں شامل تھے جنھیں آئی ٹی یو نے اپنی منظوری دی ہے اور یہ 3جی پی پی ریلیز 17معیارات کا حصہ بھی بن گئے ہیں ۔ یہ اسی طرح کے جغرافیائی علاقے والے ملکوں کے لئے زبردست مددگار ثابت ہوں گے ۔ بھارت عالمی ڈجیتل انقلاب میں ایک قائدانہ کرداراداکرنے کے لئے تیارہے ۔
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے حال ہی میں ایک تقریب میں ، ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آراے آئی ) کی سلورجوبجلی تقریبات کے موقع پر اسٹارٹ اپس کے لئے 5جی ٹیسٹ بیڈکا آغاز کیاتھا ۔ مواصلات ، ریلویز ، اور الیکٹرونکس اوراطلاعاتاتی ٹیکنولوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آئی آئی ٹی مدراس میں 5جی ٹیسٹ بیڈ کادورہ کیاتھا ۔ اوراندرون ملک تیارکردہ ایک نیٹ ورک پرکامیابی کے ساتھ 5جی کال کا تجربہ کیاتھا ۔
جناب دیووسنہ چوہان نے اس بات کو اجاگرکیا کہ اس سے پہلے ، بھارت کی کمپنیوں کو موبائل نیٹ ورک استعمال کے کیسز کی جانچ کرنے کی غرض سے بیرون ملک جاناپڑتاتھا ، کیونکہ اس وقتملک میں ٹیسٹ کرنے سے متعلق کوئی سہولت موجود نہیں تھی ۔ لیکن اب اندرون ملک میں تیارکردہ ٹیکنولوجیز کی وجہ سے یہ کمپنیاں نئی ٹیکنولوجی کو زیادہ تیزی سے اورکم لاگت پرتیارکررہی ہیں ۔
**********
)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)
U-5969
(Release ID: 1830062)
Visitor Counter : 158