دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی علاقوں میں پروجیکٹوں کے لئے جغرافیائی انفارمیشن سسٹم کا استعمال


پی ایم جی ایس وائیIII-کے تحت 7.70لاکھ سے زیادہ دیہی سہولیات کو جیو-ٹیگ کیا گیا ہے

ایم جی این آر ای جی ایس کے تحت 2.56لاکھ گرام پنچایتوں نے جغرافیائی انفارمیشن سسٹم پر مبنی جی پی منصوبے تیار کیے

Posted On: 06 APR 2022 5:05PM by PIB Delhi

دیہی ترقیات کی وزارت پروجیکٹوں کے نفاذ اور منصوبہ بندی میں بہتری کے لئے جغرافیائی انفارمیشن سسٹم(جی آئی ایس ) کا استعمال کررہی ہے۔ جی آئی ایس کی منصوبہ بندی کو مہاتماگاندھی نیشنل دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (ایم جی این آر ای جی ایس)اور پردھان منتری گرام سڑک یوجنا(پی ایم جی ایس وائی)کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔

پی ایم جی ایس وائی III-کے تحت طبی ، تعلیمی اور مارکیٹ جیسی 7.70لاکھ سے زیادہ دیہی سہولیات کو جیو-ٹیگ کیا گیا ہے۔دیہی سڑکوں کی تفصیلات  https://geosadak-pmgsy.nic.in/opendata  پبلک ڈومین میں دستیاب ہیں۔پی ایم جی ایس وائی نیشنل جی آئی ایس رہنما خطوط کے تحت تیار کیا گیا جی آئی ایس ڈاٹا محض دیہی علاقوں کا نہیں ہے، بلکہ شہری علاقوں ، قومی شاہراہوں ، ریاستی شاہراہوں اور ریلوے ٹریک وغیرہ سمیت ایک مجموعی قومی جیو-اسپیشیل ڈاٹا سیل کے طورپر خدمات انجام دیتا ہے۔ جیو-سڑک پوری طرح ملک کی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے جی آئی ایس ڈاٹا لیئرس اور سٹیلائٹ ڈاٹا سروسز کا استعمال کرکے تیار کیا گیا ہے۔

مہاتماگاندھی این آر ای جی ایس کے تحت پانی کو جمع کرنے، خشک سالی سے متاثرہ لوگوں کو راحت دینے ، سیلاب کے کنٹرول سے متعلق سرگرمیوں اور صفائی ستھرائی سے متعلق ملک بھر میں اثاثے تیار کئے گئے ہیں۔موبائل پر مبنی جیو-ٹیگنگ کا استعمال کرکے سالانہ تقریباً 8-7ملین اثاثوں کی منصوبہ بندی اور نگرانی کے لئے  مصنوعی سیارے سے حاصل شدہ لوکیشن پر مبنی خدمات کا استعمال کیاجارہا ہے۔ https://bhuvan-app2.nrsc.gov.in/mgnrega/mgnrega_phase2.php پر آن لائن جیو –اسپیشیل میپس دستیاب ہے۔ ملک بھر میں تمام ایم جی این آر ای جی اے کام کاج کے لئے جیو ٹیگس تیا رکرنے کےلئے ایک ویب جی آئی ایس پر مبنی میکنزم بہت کامیاب ہے اور سر دست 3کروڑ اثاثے جیوٹیگ کئے گئے ہیں۔

ایم جی این آر جی ایس جی ایس کے تحت 2.56لاکھ گرام پنچایتوں 31مارچ 2022ء تک جی آئی ایس پر مبنی جی پی منصوبے تیار کئے ہیں۔ پی ایم جی ایس وائی III-کے تحت منظور کی گئی 11537 سڑک تجاویز (87026.04کلو میٹر لمبائی)، جی آئی ایس (جیو-سڑک) پلیٹ فارم پر تیار کی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں دیہی ترقی کی مرکزی وزیر  مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ایم جی نریگا  کے نفاذ میں بہتر شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ایریا آفیسرز ایپ اور نیشنل موبائل مانیٹرنگ سافٹ ویئر جیسی موبائل ایپلی کیشن تیار کی گئی ہیں۔پہلا ایک انیبل آفیسرز انسپکشن آن لائن کی تفتیش کو ریکارڈ کرنے کےلئے معائنے کا کام انجام دے رہا ہے۔بعد کے انیبل آفیسرز ہر کام کے لئے ایک دن میں دو بار حاضری لیتے ہیں۔مذکورہ تمام ایپس میں جیو ٹیگ ٹائم اسٹامپ فوٹوگراف کیا گیا ہے، جو موجودہ کام کی سائٹ کی جی آئی ایس کے تال میل کے ساتھ موازنہ کی جاتی ہے۔

پردھان منتری آواس یوجنا –گرامین، شیاما پرساد مکھرجی دیہی مشن کے تحت اثاثے جیو ٹیگ کئے گئے ہیں۔پہلے میں 5جیوٹیگ والی ٹائم اسٹامپڈ تصاویر لی جاتی ہیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ فنڈز کو کہیں اور موڑ کر اسکیم کی امداد کا غلط استعمال نہ کیاجائے۔

پی ایم جی ایس وائی کے تحت تمام ضلع دیہی سڑک منصوبہ (ڈی آر آر پی)، ہیبی ٹیشن اور اہم سماجی-معاشی سہولیات کو جی آئی ایس پر جیو-ٹیگ کیا گیا ہے اور پروجیکٹوں کی بہتر نگرانی اور منصوبہ بندی کے لئے استعمال کیا جارہاہے۔پی ایم جی ایس وائی III-میں قومی دیہی بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق ایجنسی (این آر آئی ڈی اے)نے ٹریس میپس نام سے ایک نیٹ ورک منصوبہ بندی الگورِتھم تیار کیا ہے، ہے جو دیہی علاقوں میں سڑک کے استعمال کی شناخت اورحساب لگانے کے لیے رہائش گاہوں سے قریبی سہولیات تک ٹریفک کی نقل کرتا ہے۔اس کے بعد یہ معلومات فیلڈ انجینئروں کو منصوبہ بندی میں مدد دینے کے لئے اہم راستوں اور اہم دیہی روابط تجویز کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ ریاستوں کی جانب سے تجویز کردہ سڑکوں کی تجاویز کو بھی جی آئی ایس پر نمونے کی بنیاد پر سٹیلائٹ امیجری اور دیگر معلوماتی تہوں کے ساتھ جانچا جاتا ہے، تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ آیا سڑکیں پی ایم جی ایس وائی III-کے مقاصد کو پورا کررہی ہیں یا نہیں۔ این آر آئی ڈی اے نے جیو سڑک نام سے ایک ویب جی آئی ایس ٹول تیار کیا ہے، جو این آر آئی ڈی اے ، ریاستی دیہی سڑک ترقیاتی ایجنسی ایس آر آر ڈی اے اور پی آئی یو کو خصوصی جی آئی ایس مہارت کی ضرورت کے بغیر جی آئی ایس کا استعمال کرنے کا اجازت دیتا ہے۔ پروگرام کے نفاذ کا یونٹ اپنے لاگ اِن اور ایس آر آر ڈی اے کے تحت ٹول پر تجاویز بھیج سکتا ہے اور این آر آئی ڈی اے منظوری سے پہلے صف بندی کی تصدیق کرسکتا ہے۔

*************

 

 

ش ح- ح ا–ن ع

 

U. No.5928


(Release ID: 1829702)
Read this release in: English