وزارت اطلاعات ونشریات
منی پور فلم 'میرام – دی فائر لائن'کی نمائش کے ساتھ ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح ہوگا
Posted On:
29 MAY 2022 4:57PM by PIB Delhi
ممبئی، 29 مئی 2022
منی پور کی دستاویزی فلم 'میرام دی فائر لائن' کی نمائش کے ساتھ ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) کے لیے پردے اٹھائے جائیں گے۔ منی پور میں لنگول پہاڑیوں کے پنسیلوک علاقے میں جنگلات کے تحفظ کے موضوع پر بنی یہ 33 منٹ کی فلم ایم آئی ایف ایف 2022کے 'نیشنل پرزم' پیکج میں شامل ہے۔
'میرام دی فائر لائن' جنگلات کے تحفظ کے لیے لنگول پہاڑیوں پر موئرنگتھم لویا کے ذریعے شروع کردہ انقلابی ماحولیاتی تحریک کی کہانی بیان کرتی ہے۔ موئرنگتھیم لویا نے اپنے دوستوں کے ایک گروپ کے ساتھ مل کر 18 سالوں کے عرصے میں دوبارہ شجرکاری اور تحفظ کے کام کے ذریعے 300 ایکڑ کے جنگل کو نئی زندگی دی تھی۔ فلم کا خاص فوکس جنگل کے احاطے میں جھاڑیوں اور گھاس کی تنگ پٹیوں کو صاف کرنے کے لیے کنٹرول شدہ آگ استعمال کرنے کی حکمت عملی پر مرکوز ہے تاکہ جنگلات کی آگ کو پھیلنے اور جنگل کے باقی حصوں کو جلنے سے بچایا جاسکے۔
فلم کی ہدایتکاری جیمز کھانجے بم نے کی ہے جو کیمرہ مین بھی ہیں۔ 'میرام دی فائر لائن' کے علاوہ منی پور کی مزید دو دستاویزی فلمیں فیسٹیول میں شامل ہیں۔ دستاویزی فلم 'منی پوری سنیما کے 50 سال: ایک جھلک' منی پور میں سنیما کی پچاس سالہ تاریخ کو بیان کرتی ہے جبکہ دوسری فلم 'منی پور مائنڈ سکیپس' منی پوری عوام کی لچک کو پیش کرنے ایک کوشش ہے۔
* * *
(ش ح - ع ا- ع ر)
U. No. 5868
(Release ID: 1829281)
Visitor Counter : 134