صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووِڈ۔19 ٹیکوں کی دستیابی سے متعلق تازہ ترین صورتحال


ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 193.53 کروڑ سے زائد ٹیکے کی خوراکیں فراہم کی گئیں

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس 15.59 کروڑ سے زائد بقیہ اور غیر استعمال شدہ ٹیکے اب بھی دستیاب ہیں

Posted On: 29 MAY 2022 8:42AM by PIB Delhi

مرکزی حکومت پورے ملک میں کووِڈ -19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کے کام کی رفتار میں تیزی لانے اوراس کے دائرے میں توسیع تئیں عہدبند ہے ۔ کووِڈ ۔19سے بچاؤ کے لئے عام ٹیکہ کاری کی مہم کا آغاز 16جنوری 2021 کو کیاگیاتھا۔ کووِڈ-19 سے بچاؤ کے لیے عام ٹیکہ کاری مہم کے نئے مرحلے کاآغاز21 جون 2021 سے ہوا۔ اس مہم کے تحت ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مزید ٹیکے دستیاب کراکے مہم میں خاطرخواہ تیزی لائی گئی ہے تاکہ ریاستیں اورمرکزکے زیرانتظام علاقے بہترطورپر منصوبہ بندی کرسکیں اورویکسین کی سپلائی چین میں سہولت پیداکرسکیں ۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طورپر حکومت ہند ، ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو کووِڈ سے بچاؤ کے ٹیکے بالکل مفت فراہم کرکے ان کی معاونت کررہی ہے ۔ کووڈ ۔19سے بچاؤ کے لئے عام ٹیکہ کاری مہم کے نئے مرحلے میں ، حکومت ہند ، ملک میں ویکسین مینوفیکچررس کے ذریعہ تیارکی گئی ویکسین کے 75 فیصد حصے کی خریداری کرکے انھیں ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو بالکل مفت سپلائی کرے گی ۔

ویکسین کی خوراکیں

 (29 مئی 2022 کے مطابق)

فراہم کی گئیں خوراکیں

1,93,53,58,865

بقیہ خوراکیں

15,59,31,810

حکومت ہند (با لکل مفت چینل ) اور ریاستی سرکار سے براہ راست خریداری کے زمرے کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کوتقریباً 193.53کروڑ (1,93,53,58,865) ویکسین کی خوراکیں دستیاب کرائی جاچکی ہیں۔

مزید برآں 15.59 کروڑ(155931810)سے زائد بقیہ اورغیراستعمال شدہ کووِڈکی خوراکیں اب بھی ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں، جن کو ا بھی استعمال کیاجانا باقی ہے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5846


(Release ID: 1829179) Visitor Counter : 107