وزارت دفاع

34 سالوں کی شاندار خدمات کے  بعد آئی این ایس گومتی کوڈی – کمیشن کیا گیا

Posted On: 28 MAY 2022 10:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 29 مئی     34 اہم سالوں تک ملک  اور ہندوستانی بحریہ کی شاندار خدمات انجام دینے کے بعد ، آئی این ایس گومتی کو 28 مئی 2022 کو ممبئی کے نیول ڈاک یارڈ میں غروب آفتاب کے وقت ایک خوبصورت ، سنجیدہ اور پُرجوش تقریب میں ڈی کمیشن کیا گیا۔ کیپٹن سدیپ ملک کی  قیادت میں جہاز کو ڈی – کمیشن کیا گیا ۔

آئی این ایس گومتی کا نام متحرک دریا گومتی سے اخذ کیا گیا تھا  اور اسے 16 اپریل 1988 کو اس وقت کے وزیر دفاع جناب کے سی پنت کے ذریعہ بمبئی کے مژگاؤں ڈوک لمیٹڈ میں کمیشن کیا گیا تھا۔

گوداوری کلاس کا  گائیڈڈ میزائل سے لیس  تیسرا بحری جنگی جہاز، آئی این ایس گومتی مغربی بحری بیڑے کا سب سے قدیم جنگی جہاز تھا ، جب اسے سمندر میں اتارا گیا تھا۔

اپنی  خدمات انجام دینے دوران ، اس نے آپریشن کیکٹس ، پراکرم ، رینبو ، اور کئی دو  جہتی  اور کثیرقومی بحری مشقوں میں حصہ لیا۔ قومی بحری سلامتی میں اس  کی قابل ذکر جذبے اور شاندار شراکت کے لیے ، اسے دو بار 2007-08 میں اور پھر 2019-20 میں یونٹ کے معزز توصیفی سند سے نوازا گیا ۔

اس کی ڈی – کمیشننگ کے بعد ، جہاز کی وراثت کو  لکھنؤ میں مشہور دریائے گومتی کے خوبصورت کناروں پر قائم ایک اوپن ایئر میوزیم میں اس کے کئی جنگی نظام نیز فوجی اور جنگی نشانات کو نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix65IX1.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix8MT1P.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-5854​​​​​​​



(Release ID: 1829143) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi