ٹیکسٹائلز کی وزارت

وارانسی میں علاقائی کھلونا  میلہ کا افتتاح


ہندوستانی  کھلونے دین دیال ہستکلا سنکول میں زائرین کی توجہ کا مرکز

Posted On: 27 MAY 2022 9:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 27  مئی پہلا علاقائی کھلونا میلہ کا انعقادوزارت ٹیکسٹائل کے تحت ترقیاتی کمشنر برائے دستکاری کے دفتر کے زیر اہتمام ایکسپورٹ پروموشن کونسل برائے دستکاری (ای پی سی ایچ) کے تعاون سے وارانسی میں 27 سے 30 مئی 2022 تک کیا جا رہا ہے۔

وارانسی کی میئر ،محترمہ مردولا جیسوال نے وزارت ٹیکسٹائل میں ترقیاتی کمشنر (دستکاری)، جناب شانتانو اور ای ڈی ، ای پی سی ایچ جناب آر کے ورما کی موجودگی میں میلے کا افتتاح کیا۔

محترمہ مردولا جیسوال نے علاقائی کھلونا میلہ کے تئیں کوششوں کی ستائش کیا اور وارانسی میں اس طرح کی تقریبات کو باقاعدگی سے منعقد کرنے کا مشورہ دیا۔ جناب شانتانو ، ڈی سی ہینڈی کرافٹ نے کہا کہ ان کے  محکمے کے ذریعہ اس طرح کے اقدامات سے ہندوستان کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں مدد ملے گی ، خاص طور پر کھلونے جیسی اشیاء کے لیے جو ‘میک ان انڈیا’ کی پہل پر زور دیتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011AGY.jpg

اپنے خطاب میں ، ای پی سی ایچ  کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راکیش کمار نے کہا کہ تین روزہ میلے کے دوران 13 ریاستوں سے تقریباً 100 کی کھلونوں کی نمائش کرنے والے اپنی مصنوعات اور دستکاری کی نمائش کر رہے ہیں۔ تلنگانہ کے نرمل کھلونے ، کرناٹک کے چننا پتنا اور کنہال کھلونے ، وارانسی اور چیراکوٹ کے لکڑی کے کھلونے ، راجستھان کی کٹھ پتلی دستکاری ، آسام کے اشاری کنڈی کھلونے ، منی پور کی  گڑیا خریداروں کی  توجہ کا مرکز ہیں۔

کھلونے بچوں کی علمی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور کھلونے پر مبنی تدریس کو والدین اپنے بچوں کو سیکھنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ کھلونے ہمارے ملک کی ثقافتی ورثے کو سمجھنے میں مدد کرتے ہیں ، اور ساتھ ہی ، ان کی شخصیت کی نفسیاتی اور جذباتی نشوونما کو تقویت دیتے ہیں۔

ہندوستانی کھلونے کی صنعت کا تخمینہ 1.5 بلین ڈالر ہے جو عالمی مارکیٹ شیئر کا 0.5 فیصد ہے۔ہندوستان میں کھلونے بنانے والے زیادہ تر قومی راجدھانی خطے ، مہاراشٹر ، کرناٹک ، تمل ناڈو اور وسطی ہندوستانی ریاستوں کی بستیوں میں واقع ہیں۔ اس  شعبہ  کی 90 فیصد مارکیٹ غیر منظم ہے اور 4000 کھلونا صنعت یونٹ ایم ایس ایم ای سیکٹر سے  وابستہ ہیں۔ ڈاکٹر راکیش کمار نے بتایا کہ حکومت ہند اور کاروباری افراد کھلونے کے عالمی کاروبار میں ہندوستان کے برآمدی حصص کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

ای پی سی ایچ ایک نوڈل ادارہ  ہے جو ہندوستان سے دستکاری کی مصنوعات کو مختلف عالمی مقامات پر برآمد کرنے کے لیے ذمہ دار ہے اور مسابقتی قیمتوں پر ایک قابل اعتماد سپلائر کے طور پر بیرون ملک ہندوستان کی تصویر  کو اجاگر کرتا ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-5827



(Release ID: 1828972) Visitor Counter : 80


Read this release in: English