سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مصنوعی ذہانت، ہندوستان میں  سڑکوں کو گاڑی چلانے کے لئے محفوظ بنائے گا

Posted On: 24 MAY 2022 2:17PM by PIB Delhi

مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والا سولیوشن، جلد ہی ہندوستان میں سڑکوں کو گاڑی چلانے کے لئے ایک محفوظ مقام بناسکتا ہے۔ایک منفرد اے آئی طریقہ کار جو سڑک پر خطرات کی شناخت کرنے کے لئے اے آئی کی پیش گوئیوں کی طاقت کا استعمال کرتا ہے اور سڑک کو محفوظ بنانے سے متعلق متعدد اصلاح کرنے کے لئے ڈرائیوروں کو بروقت محتاط کرنے کی خاطر تصادم سے متعلق انتباہی نظام کا استعمال کرتا ہے،اسے حادثات میں قابل ذکر کمی لانے کے مقصد سے ناگپور شہر میں نافذ کیا جارہا ہے۔

ناگپور میں پروجیکٹ انٹیلی جنس  سولیوشن روڈ سیفٹی  تھرو ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ (آئی آر اے ایس ٹی ای) گاڑی چلاتے وقت ممکنہ حادثات کا سبب بننے والے مناظر کی شناخت کرےگا اور ایڈوانس ڈرائیور اسسٹنٹ سسٹم (اے ڈی اے ایس) کی مدد سے ڈرائیوروں کو اس کے بارے میں متنبہ کرےگا ۔پورے سڑک نیٹ ورک پر مسلسل رفتار کے خطرات کی نگرانی کرکے ڈاٹا تجزیہ اور رفتار کا تجزیہ کے ذریعہ’گریس پوٹس‘ کی شناخت بھی کرےگا ۔گریس پورٹ  سڑکوں پر ایسے مقامات ہیں جن پر توجہ نہیں دی گئی وہ بلیکس پوٹس (مہلک حادثات والے مقامات) بن سکتے ہیں ۔یہ نظام سڑکوں کی مسلسل نگرانی کرتا ہے اور ڈیزائن انجینئرنگ احتیاطی رکھ رکھاؤ  اور بہتر سڑک کی بنیادی ڈھانچے کے لئے سڑک پر موجودہ بلیک پورٹس کو ٹھیک رکھتا ہے۔

آئی آر اے ایس ٹی ای پروجیکٹ ٹیکنالوجی ورٹیکل – ڈاٹا بینکس اور ڈاٹا خدمات میں ٹیکنالوجی کے شعبے کا ایک اختراعی مرکز (ٹی آئی ایچ) ، آئی – ہب ، فاؤنڈیشن ، آئی آئی ٹی حیدرآباد کے ماتحت ہے جو آئی این اے آئی (اپلائیڈ اے آئی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ) کے ساتھ انٹر ڈسپلینری سائبر فیزیکل سسٹم(این ایم –آئی سی پی ایس) پر سائنس اور ٹیکنالوجی کا محکمہ (ڈی ایس ٹی) کی حمایت کردہ اس کے قومی مشن کے ماتحت ہے ۔پروجیکٹ کنسوشیئن میں سی ایس آئی آر – سی آرآر آئی اور ناگپور میونسپل کارپوریشن شامل ہیں،جن میں مہیندرا اور انٹیل صنعتی شراکت دار ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L1EQ.jpg

یہ ہب ڈاٹا سے چلنے والے ٹیکنالوجیوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں اس کی تشہیر اور تبدیلی میں معیاری اور ٹیکنالوجی کی تحقیق کو مربوط کرنے ،انضمام اور اس کے فروغ کے لئے کام کررہا ہے ۔بنیادی مقاصد میں سے ایک محققین اسٹارٹ اپ اور صنعت ، خاص طور پر اسمارٹ موبیلیٹی ،صحت کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ اسمارٹس بلڈنگ کے شعبوں میں مستقبل کے استعمال کے لئے ایک اہم وسائل تیار کرنا ہے ۔

جو بات آئی آر اے ایس ٹی ای پروجیکٹوں کو مزید منفرد بناتا ہے وہ یہ ہے کہ اے آئی اور ٹیکنالوجی کو ہندوستانی حالات کے لئے ایک بلیو پرنٹ کے طور پر قابل عمل سولیوشن تیار کرنے کے لئے نافذ کیا جارہا ہے جبکہ آئی آر ایس ٹی ای پہلے ہی سے ناگپور میں موجود ہے ،آخری ہدف دیگر شہروں میں اسے دوہرانا ہے ۔فی الحال ان بسوں کے بیڑے کے لئے ٹیکنالوجیوں کو اپنانے کی تلنگانہ حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے جو شاہرہ پر چلتی ہیں۔آئی آر اے ایس ٹی ای کے دائرہ کار کو گوا اور گجرات میں بھی پہنچانے کا منصوبہ ہے۔

آئی ہب فاؤنڈیشن میں موبلیٹی کے شعبہ میں متعدد دیگر ڈاٹا سے چلنے والے تکنیکی سولیوشن کے لئے مشین لرننگ ، کمپیوٹر ویژن اور کمپیوٹیشنل سینسنگ کے علاوہ تکنیکوں کا بھی استعمال کیا جارہا ہے ۔ایک ایسا بھی سولیوشن انڈیا ڈرائیونگ ڈاٹا سیٹ (آئی ڈی ڈی) ہے جو ہندوستانی سڑکوں کے افرا تفری کے ماحول میں سڑک کے مناظر کو سمجھنے کے لئے ایک ڈاٹا سیٹ ہے جو اچھی طرح سے واضح بنیادی ڈھانچے کی عالمی تصورات جیسے کہ گلیاں، محدود آمد و رفت کے شرکا ء،اشیاء یا پس منظر کی موجودگی میں کم تنوع  اور ٹریفک ضوابط کی مضبوط عمل آوری سے واضح ہوتا ہے۔

ڈاٹا سیٹ اپنی طرح کا ایک پہلا ڈاٹا سیٹ ہے جس میں دس ہزار تصاویر شامل ہیں ،جس کی حیدرآباد ،بنگلور اور ان کے باہری علاقوں میں جاری ایک کار سے منسلک فرنٹ فیسنگ کیمرے سے حاصل ہندوستانی سڑکوں پر 182 سڑک سکوینسنز سے اکٹھا 34 زمروں کے ساتھ باریکی سے وضاحت کی گئی ہے۔عام لائسنس کے تحت غیر پابند استعمال کے لئے عام ڈومین میں ڈاٹا سیٹ جاری کیا گیا ہے اور ہندوستانی سڑک مناظر پر تمام تجزیہ کے لئے ایک حقیقی ڈاٹا سیٹ بن رہا ہے ۔ فی الحال دنیا بھر میں اس ڈاٹا سیٹ کے لئے پانچ ہزار سے زائد رجسٹرڈ صارف ہیں۔

اوپن ورلڈ آبجیکٹ ڈٹیکشن  آن روڈ سین (او آر ڈی ای آر) نامی ایک دیگر ڈاٹا سیٹ کو بھی انڈیا ڈرائیونگ ڈاٹا سیٹ کا استعمال کرکے تیار کیا ہے جس کا استعمال ہندوستان کی ڈرائیونگ کی صورتحال میں خود کار نیویگیشن نظام کے ذریعہ سڑک کے مناظر میں چیزوں کی مقام کاری اور زمرہ بندی کے لئے کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ ایک موبیلیٹی کار ڈاٹا پلیٹ فارم(ایم سی ڈی پی) کو متعدد سینسروں کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے/کیمرہ،ایل آئی ڈی اے آر کسی کو بھی کار کے بارے میں ڈاٹا لینے یا پروسس  فراہم کرنے کے لئے ضروری کمپیوٹنگ کے ساتھ ، جو ہندوستان میں محققین اور اسٹارٹ اپ کو ان کے آٹو میٹو ایلگو ریدم اور نیویگیشن اور ہندوستانی سڑکوں پر تحقیق میں طریقہ کار کا تجربہ کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

لین روڈ نیٹ (ایل آر نیٹ) ایک مربوط نظام کے ساتھ ایک نیا ڈھانچہ ہے جس میں گہرے مطالعہ  کا استعمال کرتے ہوئے لین اور سڑک کے معیار پر غور و فکر کیا گیا ہے،جسے ہندوستانی سڑکوں کے مسائل کو دور کرنے کےلئے ڈیزائن کیا گیا ہے اس میں متعددر کاوٹیں ہیں ۔بند لین کے نشان ،ٹوٹے ہوئے ڈیوائڈر ،دراریں ،گڈھے وغیرہ ہیں جو گاڑی چلانے کے وقت ڈرائیور کے لئے کافی خطرے کا باعث بنتے ہیں ۔اس ڈھانچے میں ایک ماڈیولر اسکورنگ فنکشن کی مدد سے ایک  معیاری سڑک  اسکور کا حساب لگایا جاتا ہے۔فائنل اسکور افسران کو سڑک کے معیار کا تجزیہ کرنے اور سڑک کے رکھ رکھاؤ کے پروگرام کو ترجیح دینے میں مدد کرتا ہے تاکہ ڈرائیور کو گاڑی چلانے کے لئے بہتر صورتحال میں سڑک مل سکے ۔

جن سڑکوں پر درخت نہیں ہیں وہاں مناسب احیاء کے طریقہ کا ر کا استعمال کرکے مقامی خود حکمرانی اداروں کی مدد کے لئے آئی ہب فاؤنڈیشن نے سڑک پر درخت کا پتہ لگانے ، حساب کتاب کرنے اور تصورات کے لئے ایک فریم ورک تیار کیا ہے،جو آبجیکٹ ڈٹیکٹروں اور ایک میچنگ کاؤنٹنگ  ایلگوریدم کا استعمال کرتے ہیں ۔اس کام نے درختوں کی کمی والی سڑکوں کی فوری درست، شناخت کرنے  اورآسان طریقہ کا پتہ لگانے کی راہ ہموار کی ہے۔

 

*************

 

 

ش ح ۔  ع ح ۔ م ش

U. No.5802



(Release ID: 1828714) Visitor Counter : 178


Read this release in: English