ٹیکسٹائلز کی وزارت
ای پی سی ایچ نے دبئی، متحدہ عرب امارات میں منعقد انڈیکس ڈیزائن میلے 2022 میں شرکت کی
ہندوستان کو ایک منافع بخش کاروباری منزل کے طور پر پروجیکٹ کیا
500 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی اور 20,000 سے زیادہ تجارتی زائرین کو اپنی طرف متوجہ کیا
Posted On:
26 MAY 2022 9:00PM by PIB Delhi
برآمد فروغ کونسل برائے دستاکاری (ای پی سی ایچ) نے ممبر برآمد کنندگان کے ساتھ ہندوستان کا ایک خصوصی دستکاری پویلین 24 سے 26 مئی 2022 تک منعقدہ انڈیکس 2022- ڈیزائن میلے میں قائم کیا۔ ای پی سی ایچ انڈیا پویلین کا افتتاح دبئی میں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا کے قونصل جنرل ڈاکٹر امان پوری نے سی او اے ای پی سی ایچ کے ممبر جناب راجیش کمار جین، مرکزی علاقائی کمیٹی ای پی سی ایچ کے ممبر جناب ابھیشیک جندل اور شریک برآمد کنندگان کی موجودگی میں کیا ۔
ڈاکٹر راکیش کمار، ڈی جی ای پی سی ایچ نے بتایا کہ اس سال 50 میں سے 29 ہندوستانی کمپنیوں نے انڈیکس میلے میں شرکت کی۔ ممبر کو خریداروں کی طرف سے ان کی خصوصی مصنوعات کی رینج کی موم بتیاں، لکڑی کی دستکاری کی اشیاء، ٹیکسٹائل فرنشننگ، چمڑے کی مصنوعات، لیمپ اور لائٹنگ، سیرامکس، اور کارپیٹ اور قالینوں پر مثبت ردعمل ملا۔ انڈیکس 2022 کے اس ایڈیشن میں 500 سے زیادہ کمپنیوں نے حصہ لیا اور 20,000 سے زیادہ تجارتی زائرین کو 2 سال کے کووِڈ وبائی مرض کے وقفے کے بعد اپنی طرف متوجہ کیا۔ مرادآباد کے ممتاز ممبر ایکسپورٹرز جناب اشوک اروڑہ ممبر سی او اے ای پی سی ایچ اور محمدشمسی نے میلے میں ای پی سی ایچ پویلین کا دورہ کیا۔
مشرق وسطیٰ کے ممالک بشمول متحدہ عرب امارات ہندوستانی دستکاری کے لیے اہم بازار ہیں جن کی برآمدات 2485.74 کروڑ روپے سے زیادہ ہیں۔ ڈاکٹر کمار نے مزید کہا کہ حال ہی میں دستخط شدہ ہندوستان-متحدہ عرب امارات ایف ٹی اے وانا علاقے میں برآمدات میں اضافہ کی راہ ہموار کرے گا۔
ای پی سی ایچ ایک نوڈل تنظیم ہے جو ہندوستان سے مختلف عالمی مقامات پر دستکاری کی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے اور مسابقتی قیمتوں پر ایک قابل اعتماد سپلائر کے طور پر بیرون ملک ہندوستان کی شبیہ پیش کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔
*************
( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(
U. No. 5799
(Release ID: 1828681)
Visitor Counter : 136