صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

سی جی ایچ ایس ،صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے  چنئی میں ’سی جی ایچ ایس پنچایت ‘ کی میزبانی کی


’سی جی ایچ ایس پنچایت‘ بھارتی حکومت  کا اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے جس میں تمام سی جی ایچ ایس فریقوں  بشمول پنشن یافتگان، مستفضین اورحفظان  صحت کی تنظیموں کو اپنی تشویش کے بارے میں  بتانے  کے لیے ایک کھلا پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے

افسران  نے  ایسوسی ایشنز کے ارکان کی طرف سے ظاہر کی گئی تشویش  دور کی؛  اس بات کی یقین دہانی کرائی  کہ حکومت اہل مستفضین  کو کیش لیس علاج کی سہولیات فراہم کرکے خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے

Posted On: 26 MAY 2022 6:33PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، حکومت ہند نے 25 مئی 2022 کو راجا جی بھون، بسنت نگر، چنئی، تمل ناڈو میں سی جی ایچ ایس دفتر میں ’ سی جی ایچ ایس پنچایت ‘ کا انعقاد کیا۔

’ سی جی ایچ ایس پنچایت ‘ بھارتی حکومت  کا اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے جس میں تمام سی جی ایچ ایس فریقوں  بشمول پنشن یافتگان، مستفضین اورحفظان  صحت کی تنظیموں کو اپنی تشویش کے بارے میں  بتانے  کے لیے ایک کھلا پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے۔اس طرح کا پلیٹ فارم حکومت کو اسکیم کے نفاذ میں مسائل کو سمجھنے کے قابل بنائے گا تاکہ اسے بہتر بنایا جاسکے۔

یہ پروگرام اب سے ہر ریاست میں مستقل بنیادوں پر منعقد کیے جائیں گے۔

پروگرام میں مقامی پنشنرز ایسوسی ایشنز، ملازمین کی  ایسوسی ایشنز جیسے پوسٹل ڈیپارٹمنٹ امپلائیز ایسوسی ایشن، بی ایس این ایل امپلائیز ایسوسی ایشن اور انکم ٹیکس امپلائیز ایسوسی ایشن کے  150 سے زیادہ شرکانے حصہ لیا۔ سی جی ایچ ایس امپینلڈ اسپتالوں، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی)، سنٹرل بورڈ آف انڈائریکٹ  ٹیکسز اور کسٹمز (سی بی آئی سی)، حفظان صحت کی تنظیموں، ڈاکٹروں اور تمل ناڈو کے سی جی ایچ ایس صحت مندی کے  مراکز کے عملے کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

وزارت صحت اور خاندانی بہبود، حکومت ہند کے افسران  نے ایسوسی ایشنز کے ارکان کی طرف سے ظاہر کی گئی تشویش کا جواب دیا۔ انہیں یقین دلایا گیا کہ حکومت اہل مستفضین  کو کیش لیس علاج کی سہولت فراہم کرکے اور  سرکاری ملازمین کو  بھی حفظان  صحت کی  فراہمی کے ذریعہ  خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔ ایسوسی ایشن کے ممبران کو بتایا گیا کہ وزارت صحت اس اسکیم سے متعلق مخصوص  مطالبات کا مکمل ادراک رکھتی ہے جن پر غور کیا جائے گا اور ان کے حل کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔

حفظان صحت سے متعلق  تنظیموں کی طرف سے بقایاجات کی  ادائیگیوں اورسی جی ایچ ایس  کی  شرحوں پر نظرثانی کے حوالے سے ظاہر کی گئی اہم تشویش  کو وزارت کے افسران  نے مناسب طریقے سے نوٹ کیا اور کہا گیا کہ ان تشویش  کو دور کرنے کے لیے وزارت میں ضروری کارروائی پہلے ہی شروع کر دی گئی ہے۔

اس پروگرام میں جن سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ان میں  حکومت ہند کی وزارت صحت اور خاندانی بہبودکی  سی جی ایچ ایس  کے ایڈیشنل ڈائریکٹرجناب آلوک سکسینہ، ایڈیشنل سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل، سی جی ایچ ایس، وزارت صحت اور خاندانی بہبود، حکومت ہند، ڈاکٹر نکھلیش چندرا، ڈائریکٹر، سی جی ایچ ایس، وزارت صحت اور خاندانی بہبود، حکومت ہند شامل ہیں ۔ چنئی میں سی جی ایچ ایس کے ایڈیشنل ڈائر یکٹرڈاکٹر شنمگناتھن نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:5784)



(Release ID: 1828619) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Tamil