دیہی ترقیات کی وزارت

’’دیہی سڑکوں میں نئی ٹیکنالوجیز اور اختراعات‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا دوسرا دن

Posted On: 25 MAY 2022 6:35PM by PIB Delhi

’’دیہی سڑکوں میں نئی ​​ٹیکنالوجیز اور اختراعات‘‘ پر بین الاقوامی کانفرنس کے دوسرے دن کا آج یہاں انعقاد کیا گیا۔ بھارت اور بیرون ملک کے نامور مقررین کے لیکچر چار اجلاس میں منعقد ہوئے۔

پہلا سیشن  ’دیہی سڑکوں  میں نئی ٹکنالوجی‘ کے موضوع پر منعقد ہوا۔ اس کی صدارت  سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت  میں اے ڈی بی (روڈز)جناب سنجے کمار نرمل نے کی۔ اس سیشن کے دوران  سی آر آر آئی ، نئی دہلی کی پرنسپل سائنسداں ڈاکٹر امبیکا بہل  نے "دیہی سڑکوں کے لیے اپلی کیشن آف  کولڈ ری سائیکلنگ ‘‘ کے موضوع پر پریزنٹیشن دیا۔ آئی آئی ٹی گوہاٹی کے ڈاکٹر انجن کمار نے "انٹلیجنٹ کمپیکیشن فار امپروڈ پرفارمنس آف رورل روڈز‘‘پر ایک پریزنٹیشن دیا۔  ایس آئی ای ٹی ، حیدرآباد کے ڈاکٹر کے سریدھر ریڈی نے "ڈیزائن  آف شارٹ پینل کنکریٹ  پیومنٹ  فار لو ولیوم روڈز‘‘پر تفصیلی پریزنٹیشن دیا۔  ای  اے پی اے کے ٹکنیکل ڈائرکٹر  ڈاکٹر برکزو گومز میزیڈے نے ورچوئل کانفرنس  کے ذریعے "اوور ویو آف لوو ولیوم روڈز ان یوروپ " پر ایک پریزنٹیشن دیا۔ آئی آئی ٹی  روڑکی کے ڈاکٹر نکھل سابو نے " ویسٹ پلاسٹک ان بیٹومینس مکسز فار لوولیوم روڈ – انڈین ایکسپریئنس " پر پریزنٹیشن دیا۔ امریکہ  کی  فارسٹ سروسز کے جناب گورڈن کیلر نے ورچوئل کانفرنس کے ذریعہ " نیو  ٹکنالوجی اینڈانوویشن ان رورل روڈز – انڈیا " پر  پریزنٹیشن دیا۔ این آئی ٹی تروچیراپلی کی ڈاکٹر سنیتا نے "ایکسپریئنسز آن یوز آف کوئر ان رورل روڈز " پر ایک پریزنٹیشن دیا۔

May be an image of 9 people, people standing and text that says 'Coferec novations.in P Organising Azadi Mah Government India National Rural Infrastructure Development Agency Ministry Rural Development International Conference on New Technologies & Innovations in Rural Roads May, 2022 Hall-2 agati Maidan, New Delhi, India THE WORLD BANK ELMER'

دوسرےسیشن کی صدارت روڈٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے  سابق ڈی جی (روڈز) جناب  آر پی اندوریا نے کی۔ جس میں  ٹکنالوجی فراہم کرنے والوں نے مختلف پریزنٹیشنز دی۔ جن کے نام درج ذیل ہیں۔  "بِٹ کیم اسفالٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ"، "اممان انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ"، نیشنل جوٹ بورڈ"، "ٹکی تار" اور شیل انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ"، "وی وی اٹوٹیسٹ  سسٹم پرائیویٹ لمیٹیڈ،  اور ’’ اے وی ایس انوانفرا- اے این ٹی ٹکنالوجی ‘‘۔

Image

 

"ایسیٹ مینجمنٹ" کے موضوع پر تیسرے سیشن کی صدارت سکریٹری (روڈز)  جناب سی پی جوشی نے کی۔ سی ڈی ایس اے ، افریقہ کے کنسلٹینٹ جناب راب گیڈس نے ورچوئل کانفرنس کے ذریعہ " اے فریم ورک فار روڈ ایسیٹ منیجمنٹ پر ایک پریزنٹیشن دیا۔ آئی آئی ٹی مدراس کےپروفیسر اے ویراگاون نے " پری وینٹیو مینٹیننس اینڈ پرفارمنس بیسڈ مینٹیننس کانٹریکٹ فار ایسیٹ مینجمنٹ آف رورل روڈز" پر ایک پریزنٹیشن دیا۔جنوبی افریقہ کے انفرا  افریقہ کنسلٹنٹ جناب مائک پینالڈ نے ’’ انٹرنیشنل بیسٹ پریکٹسز ان دی پرویژن آف لوو ویلیوم روڈز‘‘ کے  موضوع پر ایک پریزنٹیشن دیا۔ برطانیہ کے اے ای سی او ایم کے ڈاکٹر اسواندارو ودیاتھموکو نے  ورچوئل کانفرنس کے ذریعہ ’’ پرموٹنگ سسٹیبنل اینڈ کلائمنٹ ریجیلینس مٹیریلز فار رورل روڈز- یو کے کیس اسٹیڈیز‘‘پر پریزنٹیشن دیا۔ انٹرنیشنل روڈ فیڈریشن کے سینئر ایڈوائزر، جناب اسکارٹ بلاکسم اور  نیوزی لینڈ کے ایسیٹ مینجمنٹ ماہر جناب  ایان گرین ووڈ نے ’’ روڈ ایسیٹ منیجمنٹ آن رورل روڈز‘‘ پر پریزنٹیشن دیے۔

’’انوویشن  ان مٹیریلس اینڈ ٹکنالوجیز‘‘ کے موضوع پر دن کے آخری سیشن کی صدارت عالمی بینک کی ٹاسک ٹیم لیڈر ڈاکٹر رینیو انیجا نے کی۔

بین الاقوامی کانفرنس کے دوسرے دن 600 سے زیادہ لوگوں نے ذاتی طور پر اس میں شرکت کی جبکہ  پوری دنیا  سے 2,500 سے زیادہ  افراد آن لائن شامل ہوئے۔

 

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:5749)



(Release ID: 1828380) Visitor Counter : 116


Read this release in: English