اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی وزارت بھوبنیشور میں قومی معدنیات کانگریس کا انعقاد کرے گی  اور کوئلے کو گیس کی شکل میں بدلنے کے پلانٹ کا دورہ کرے گی


20 ممتاز کمپنیوں کے صنعتی ماہرین اس میں شرکت کریں گے

Posted On: 25 MAY 2022 5:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25 مئی ، 2022/ کوئلے کی وزارت قومی معدنیات کانگریس کا انعقاد کرے گی ۔  کوئلے کی وزارت 27 اور 28 مئی ، 2022 کو بھوبنیشور کے علاقے انگول میں جے ایس پی ایل کے ، کوئلے کو گیس کی شکل میں بدلنے والے پلانٹ کا دورہ کرے ۔  کوئلے کے سکریٹری ڈاکٹر انل کمار جین جو عالمی کانکنی کانگریس کی بھارتی قومی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں اس کانگریس کا افتتاح کریں گے۔ نوین جندل ، چیئرمین جے ایس پی ایل ، سی آئی ایل ، این ایل سی آئی ایل کے ڈائریکٹرز جیسے ، کوئلے کو گیس کی شکل میں بدلنے والے صنعتی ماہرین پینل مذاکرے کا حصہ ہوں گے اور اس میں بی ایچ ای ایل، ای آئی ایل، سی آئی ایم ایف آر ، ایئر پروڈکٹس کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ اس کانگریس میں سی آئی ایل اور اس کی ضمنی کمپنیوں ، بی ایچ ای ایل، ایس  سی سی ایل، این ایل سی آئی ایل ، ہنڈالکو، ویدانتا، ایچ سی ایل، نالکو، ٹاٹا اسٹیل ، جے ایس پی ایل، ایپی روک، گیئن ویل ، ای آئی ایل، ایس ٹی ایم کنسٹرکشنس، سیانتا بایو، ایئر پروڈکٹس اور بہت سی دیگر کمپنیوں جیسی 20 سے زیادہ کمپنیوں کے ماہرین بھی شرکت کریں گے ۔

انگل میں کوئلے کو گیس کی شکل میں بدلنے والے پلانٹ  کا دورہ 28 مئی ، 2022 کو کیا جائے گا اور امید ہے کہ اس سے بھارت میں کوئلے کو گیس کی شکل میں بدلنے والے پلانٹس قائم کرنے میں مصروف پیشہ ور افراد کو ایک موقع ملے گا کہ وہ کوئلے کو گیس کی شکل میں بدلنے والے پلانٹ کے کام کاج کے طریقوں کے بارے میں موقعے پر معلومات حاصل کر سکیں گے۔

کانگریس کے اہم ذیلی موضوعات مندجہ ذیل ہیں :

1.       کانکنی میں ٹکنالوجی کا استعمال

2.       ایلومینین اور اسٹیل شعبے کو درپیش چیلنجز

3.       کوئلے کو گیس کی شکل میں بدلنے اور کوئلے کو ہائیڈروجن میں بدلنے کا طریقۂ کار

ٹکنالوجی کا استعمال اور کوئلے کو گیس میں تبدیل کرنے کا میدان مرکزی حکومت کا توجہ کا میدان ہے ۔ اور اس ویژن کو آگے لے جانے کے لیے کوئلے کی وزارت نے 2030 تک 100 ملین ٹن کوئلہ گیسی فکیشن کے مشن سے متعلق دستاویزات کا بھی آغاز کیا ہے۔

قومی معدنیات کانگریس کا انعقاد آئی این سی  ڈبلیو  ایم سی کر رہی ہے جس کا مقصد غور و خوض کے اجلاس منعقد کر کے سبھی اہم معاملات کو حل کرنے کے لیے پوری طرح تبادلۂ خیال کرنا ہے۔

کووڈ کے بعد 2021 میں سرگرمیاں  نئے سرے سے شروع کی گئی تھیں اور تبھی سے یہ سوسائٹی کی طرف سے پہلی بڑی ایسی تقریب ہے جس میں لوگ تقریب کی جگہ پر جا کر اس میں شرکت کریں گے۔

 ۔۔۔

                

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –5746


(Release ID: 1828343) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Odia