وزارات ثقافت
ثقافت اور امور خارجہ کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے 7ویں برکس وزرائے ثقافت کی میٹنگ میں شرکت کی
Posted On:
24 MAY 2022 8:44PM by PIB Delhi
ثقافت اور امور خارجہ کی وزیر مملکت، محترمہ میناکشی لیکھی نے 24 مئی 2022 کو عوامی جمہوریہ چین کی میزبانی میں منعقدہ 7ویں برکس ثقافتی وزرا کے اجلاس میں تمام برکس رکن ممالک کی موجودگی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔
برکس (BRICS) ممالک کے درمیان ثقافتی سرگرمیوں کی ترقی اور توسیع کے لیے ”برکس کے درمیان جامعیت اور باہمی سیکھنے کی خصوصیت والی ثقافتی شراکت داری کا قیام“ کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ثقافتی ڈجیٹلائزیشن پر ترقی اور تعاون کو فروغ دینا، ثقافتی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے تعاون کو مضبوط بنانا اور برکس ممالک کے ثقافتی تبادلے کے پلیٹ فارموں کی تعمیر کو آگے بڑھانا اس گفتگو کے مرکزی موضوعات تھے۔ وزرا نے ثقافتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور 2015 میں دستخط کیے گئے برکس ثقافتی تعاون کے معاہدے کو نافذ کرنے کے لیے برکس ایکشن پلان 2022 تا 2026 کو اپنایا۔
محترمہ وزیر نے ہندوستان کا نقطہ نظر پیش کیا اور اپنے خطاب میں درج ذیل نکات پر روشنی ڈالی:
(i) ہندوستان اپنے متنوع ثقافتی ورثے کے ساتھ برکس ممالک کو موسیقی، تھیٹر، کٹھ پتلی سازی، مختلف قبائلی آرٹ کی شکلوں اور رقص کی شکلوں خاص طور پر کلاسیکی اور لوک کے میدان میں تبادلے کے پروگراموں/سرگرمیوں کے ذریعے ثقافتی اقدار سے واقفیت کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کو یقینی بناتا ہے۔
(ii) کووڈ-19 عالمی وبا سے درپیش چیلنجوں پر قابو پانے میں ڈجیٹل ٹیکنالوجیز کا اہم کردار، گزشتہ ڈھائی سال کے دوران جسمانی نقل و حرکت پر پابندی اور ثقافت سمیت تمام محاذوں پر زندگی کو آگے بڑھانے میں ورچوئل چینلز کی اہمیت۔
(iii) ثقافتی ورثے کے میدان میں قیمتی ذخیرے کو ڈیجیٹائز کرنا اور انھیں معلومات کی کھلی جگہ میں پیش کرنا ہندوستان کی ترجیحات ہیں کیونکہ یہ ثقافتی اداروں جیسے میوزیم اور لائبریریوں میں ذخیرہ شدہ ثقافتی مواد تک طویل مدتی ذخیرہ اور وسیع تر رسائی فراہم کرتا ہے۔ برکس ممالک کی ورچوئل نمائشوں کے ذریعے برکس ممالک کے بھرپور ثقافتی ورثے کو تلاش کیا جا سکتا ہے۔
(iv) ہندوستان ثقافتی ورثے کے تنوع اور بین ثقافتی مکالمے میں یقین رکھتا ہے۔ یہ پائیدار اور لچکدار ماحول کی پُر زور حمایت کرتا ہے۔
(v) ہندوستان کا آرٹ اس کی اپنی بھر پور میراث اور اس کی جدید تاریخ کا امتزاج ہے۔ اس نے بلاشبہ ہندوستان کو ایک فعال اور تخلیقی اکائی کے طور پر قائم کیا ہے جو آج آرٹ کی دنیا کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔
(vi) آج کے ماحولیاتی، سماجی اور اقتصادی چیلنجوں کی روشنی میں، ایک جامع اور ثقافتی طور پر حساس ترقی کے نمونوں کی سمت میں کام کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وقت کی ضرورت ایک ایسا روڈ میپ تیار کرنا ہے جو ثقافتی ورثے، ثقافتی اور تخلیقی صنعتوں اور لوگوں کی فطری تخیل اور اجتماعی ذہانت کی تفہیم کو مربوط کرے۔
انھوں نے صدر کا شکریہ ادا کیا اور تمام شعبوں میں ترقی پسند اور جامع برکس تعاون کی خواہش ظاہر کی۔
اجلاس کے اختتام پر، ثقافت کے شعبے میں تعاون سے متعلق برکس ممالک کی حکومتوں کے درمیان معاہدے کے نفاذ کے لیے ایکشن پلان (2022 تا 2026) پر تمام برکس ممالک کے ثقافتی وزرا نے اتفاق کیا اور اس پر دستخط کیے گئے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 5714
(Release ID: 1828094)
Visitor Counter : 183