وزارت خزانہ
(i)’ 4.56 فیصدگورنمنٹ سکیورٹی 2023‘،(ii)’7.10 فیصد گورنمنٹ سکیورٹی 2029‘، (iii) ’6.54 فیصد گورنمنٹ سکیورٹی 2032‘ اور (iv) ’6.95 فیصد گورنمنٹ سکیورٹی 2061‘ کی فروخت(دو بارہ اجرا) کے لیے نیلامی
Posted On:
23 MAY 2022 8:10PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے (i)یکساں قیمت والے طریقے کا استعمال کرتے ہوئے 4000 کروڑ روپئے (معمولی) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے ’4.56 فیصد نئی گورنمنٹ سکیورٹی 2023‘،(ii) یکساں قیمت والے طریقے کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 7000 کروڑ روپئے (معمولی) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے ’7.10 فیصد گورنمنٹ سکیورٹی 2029‘، (iii) یکساں قیمت والے طریقے کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 13000 کروڑ روپئے (معمولی) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے ’6.54 فیصد گورنمنٹ سکیورٹی 2032‘، اور (iv) یکساں قیمت والے طریقے کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 9000 کروڑ روپئے (معمولی) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے ’6.95 فیصد گورنمنٹ سکیورٹی 2061‘ کی فروخت (دوبارہ اجرا) کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہندکے پاس مذکورہ بالا سکیورٹیز میں سے کسی ایک یا اس سے زیادہ سکیورٹیز کے مساوی 2000 کروڑ روپئے تک کی اضافی رکنیت کو برقرار رکھنے کا متبادل ہوگا۔ یہ نیلامیاں قیمت پر مبنی مختلف طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے ریزروبینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعے 27 مئی 2022 (جمعہ) کو کرائی جائیں گی۔
اسٹاکوں کی فروخت کی نوٹیفائیڈ رقم کے 5فیصد تک کی رقم گورنمنٹ سکیورٹیز کی نیلامی میں مسابقتی بولی کی سہولت والی اسکم کے تحت اہل افراد اور اداروں کو تقسیم کی جائے گی۔
نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیرمسابقتی دونوں بولیاں ریزرو بینک آف انڈیا کے کور بینکنگ سولیوشن (ای-کبیر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں 27 مئی 2022 (جمعہ) کو پیش کی جانی چاہئے۔ غیر مسابقتی بولیاں صبح 10.30 بجے سے 11.00 بجے کے درمیان اور مسابقتی بولیاں صبح 10.30 بجے سے 11.30 بجے کے درمیان پیش کی جانی چاہئیں۔
نیلامیوں کے نتائج کا اعلان 27 مئی 2022 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کے ذریعے ادائیگی 30 مئی 2022 (پیر) کو کی جائے گی۔
یہ اسٹاک ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعے وقتاً فوقتاً ترمیم شدہ سرکولر نمبر RBI/2018-19/25 مورخہ 24 جولائی 2018 کے تحت جاری ’مرکزی حکومت کی سکیورٹیز میں کب جاری کی گئی لین دین‘ سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق ’’کب جاری کی گئی‘‘ کاروبار کے لیے اہل ہوں گی۔
****
ش ح۔ ق ت ۔ را
U NO : 5696
(Release ID: 1827883)
Visitor Counter : 126