کانکنی کی وزارت
معدنیاتی نیلامی کے قوانین میں ترمیم
Posted On:
06 APR 2022 7:17PM by PIB Delhi
کوئلہ کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ معدنیات کی وزارت نے معدنیات (نیلامی) کے قواعد، 2015 میں بموجب نوٹی فیکیشنز مورخہ 17.03.2021، 18.06.2021، 02.11.2021، 14.12.2021 اور معدنیات (معدنیاتی مواد کے شواہد) قوانین 2015 بموجب نوٹی فیکیشنز مورخہ18.06.2021 اور 14.12.2021 ترمیم کی ہے۔ یہ ترامیم معدنیات کے بلاکس کی نیلامی میں مزید شرکت کو یقینی بنائیں گی، ریاستی حکومتوں کو نیلامی کے لیے مزید بلاکس کی نشاندہی کرنے میں سہولت فراہم کریں گی اور ملک بھر میں معدنیات کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔
جامع لائسنس کے لیے معدنیات کے بلاکس کی نیلامی کو تیز کرنے کے لیے کچھ بڑی ترامیم میں منجملہ درج ذیل ترامیم شامل ہیں:
- معدنیات (معدنی مواد کے شواہد) ترمیمی قواعد، 2021 کو 18.06.2021 کو مشتہر کیا گیا تھا۔ ترمیم شدہ قوانین کے مطابق چونا پتھر، خام لوہے اور باکسائٹ کے بلاکس جن کی سطحی ذخائر موجود ہیں ان کی تلاش کے جی3 سطح پر کان کنی کے لیز پر نیلامی کی جا سکتی ہے۔ مزید برآں، تمام معدنیات کے لیے جامع لائسنس کی نیلامی کی جی 4 سطح کی تلاش کی اجازت دی گئی ہے۔
- معدنیات (معدنی مواد کے شواہد) کے دوسرے ترمیمی قواعد، 2021 کو 14.12.2021 کو مشتہر کیا گیا تھا جو کہ یہ بات فراہم کرتا ہے کہ کوئی بھی شخص جو کسی علاقے کے سلسلے میں جامع لائسنس حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، دستیاب جغرافیائی سائنس ڈاٹا کے ساتھ مخصوص فارمیٹ میں ریاستی حکومت کو ایریہ کے نوٹی فیکیشن کے لئے نیلامی کے لیے ایک جامع لائسنس دینے کے لیے تجویز پیش کر سکتا ہے۔
- معدنیات (نیلامی) ترمیمی قواعد، 2021 کو 17.03.2021 کو مشتہر کیا گیا تھا۔ قواعد پیداوار کے آغاز کی مقررہ تاریخ سے پہلے پیداوار اور ترسیل کے لیے ترغیب فراہم کرتے ہیں۔
- معدنیات (نیلامی) کے دوسرے ترمیمی قواعد، 2021 کو 18.06.2021 کو مشتہر کیا گیا تھا۔ ترمیم شدہ قواعد مائننگ لیز اور کمپوزٹ لائسنس کے لیے خالص مالیت کی ضرورت پر کیپ فراہم کرتے ہیں۔
- معدنیات (نیلامی) چوتھی ترمیم کے قواعد، 2021 کو 14.12.2021 کو مشتہر کیا گیا تھا جو فراہم کرتا ہے کہ اگر کسی شخص کی طرف سے تجویز کردہ رقبہ کو جامع لائسنس دینے کے لیے نیلامی کے لیے پیش کیا جاتا ہے، تو ایسے شخص کو مذکورہ علاقے کے لیے نیلامی میں حصہ لینے کے لیے مخصوص رقم کے صرف 50فیصد کی بولی سیکیورٹی جمع کرانے کی ضرورت ہوگی۔
- معدنیات (نیلامی) ترمیمی قواعد، 2022 کو 18.02.2022 کو مشتہر کیا گیا تھا۔ ترمیم شدہ قواعد کے مطابق، گلوبل پوزیشننگ سسٹم کو اس علاقے کی شناخت اور حد بندی کی اجازت دی گئی ہے جہاں نیلامی کے ذریعے ایک جامع لائسنس دینے کی تجویز ہے۔
مذکورہ ترامیم کی پیروی میں، ریاستی حکومتوں نے جی 4 سطح کی تلاش کے 40 معدنی بلاکس کو جامع لائسنس دینے کے لیے مشتہر کیا ہے، جن میں سے 6 معدنی بلاکس کو کامیابی کے ساتھ نیلام کیا گیا ہے۔
************
ش ح ۔ ا ک۔ رب
U. No. 5645
(Release ID: 1827555)
Visitor Counter : 172