مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی مواصلات کے محکمے نے موبائل ٹاور  کی تنصیب پر جاری دھوکہ دہی کے بارے میں عوام کو متنبہ کیا


ٹیلی مواصلات کا محکمہ / ٹی آر اے آئی موبائل ٹاور کی تنصیب  کے لئے کرائے پر جگہ دینے  اور نو آبجیکشن  سرٹیفکٹ  جاری نہ  کرنے میں  ملوث نہیں ہے: مواصلات کا محکمہ

Posted On: 21 MAY 2022 5:06PM by PIB Delhi

مواصلات کے  محکمہ (ڈی او ٹی) نے ، اُن بے ایمان کمپنیوں / ایجنسیوں  اور  افراد سے محفوظ رہنے کے لئے عوام کو  متنبہ کیا ہے ، جو موبائل ٹاور کی تنصیب کے لئے  ماہانہ بہت زیادہ  کرائے  کی ادائیگی کا  وعدہ کرتے ہیں۔ محکمہ نے بتایا کہ نہ تو محکمہ مواصلات اور نہ  ہی ٹی آر اےآئی ، موبائل ٹاوروں کی تنصیب کے لئے  جگہیں  پٹے پر یا کرائے پر دینے میں  ملوث ہیں۔ اس کے علاوہ  محکمہ مواصلات  ڈی او ٹی  /  ٹی آر اے آئی یا اس کے افسران  موبائل ٹاوروں کی تنصیب کے لئے کوئی  نو آبجیکشن سرٹیفکٹ (این او سی) جاری کرتے ہیں۔

 محکمہ مواصلات نے اس طرح کی دھوکہ دہی  کی سرگرمیوں کو کچلنے کے لئے اس سلسلے میں ایک عوامی نوٹس جاری کیا ہے اور عوام کو  یہ یقین بھی دلایا ہے کہ وہ  اس طرح کی پیش کش کے  جال میں نہ پھنسیں۔

کسی بھی ٹیلی کام سروس  فراہم کرنے والے  نے بجلی کی تنصیب کے لئے پیشگی رقم کے واسطے  نہیں کہا ہے

عوام کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ   غیر معمولی طور پر ہوشیار رہیں، اور  ایسی کمپنی  / ایجنسی  یا فرد کی  معتبریت  کی تصدیق کریں ، جو  ٹاور کی حقیقی تنصیب سے پہلے  درخواست فیس یا رقم  کے لئے یا ایڈوانس کے لئے  کہیں۔ ٹاور کی تنصیب کے لئے کسی بھی پیش کش  کو قبول کرنے سے پہلے  انہیں  چاہئے کہ وہ  محکمہ مواصلات کی ویب سائٹ سے ٹی ایس پی / آئی پی – 1 صداقت کی تصدیق کریں۔

ٹی ایس پیز اور آئی پی -1  کی اپ ڈیٹ کی گئی فہرست محکمہ مواصلات  کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے:

اس طرح کی دھوکہ دہی کے لئے کہاں رپورٹ کی جائے؟

اگر کوئی شخص اس طرح کی دھوکہ دہی کی سرگرمی  کا سامنا کرتا ہے  تو اسے  وہ اس واقعے کی رپورٹ مقامی پولیس اتھارٹیز  کو کرا سکتا ہے۔

مقامی محکمہ مواصلات (ڈی او ٹی) فیلڈ یونٹ، جن سے حسب ذیل رابطہ کیا جاسکتا ہے:

 

JTO(Compliance) O/o Sr. Deputy Director General, DoT Mumbai LSA, 5th Floor, Technical Wing, Saki Vihar Telephone Exch. Bldg., Saki Vihar Road, Andheri(E), Mumbai - 400072

Email: jtoc.mb-dgt-dot[at]gov[dot]in ; Phone: 022-28472605

Contact details of local field unit of DoT available on DoT website

https://dot.gov.in/relatedlinks/director-general-telecom

موبائل ٹاور کی تنصیب کے تعلق  سے جاری دھوکہ دہی کے معاملے میں عوامی نوٹس:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Tele4BU3.jpg

مواصلات کے محکمے کے  علم میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ  بے ایمان کمپنیاں /  ایجنسیاں / افراد  موبائل ٹاور کی تنصیب کے لئے  عام لوگوں کو ماہانہ موٹی کرائے کی  ادائیگی  کا وعدہ کر کے ان سے دھوکہ دہی کرتے ہیں۔ اس طرح کی کمپنیاں عوام سے  کہتی ہیں کہ وہ   ٹیلی کام ایکٹ  / پیشگی  ادائیگی وغیرہ کی کلیئرنگ  کے تحت  سکیورٹی ڈپازٹ/ ایپلی کیشن فیس / رجسٹریشن جارچز / اسٹامپ ڈیوٹی / گورنمنٹ ٹیکس جیسے  مختلف ناموں کے تحت  اپنے ذاتی  /  کمپنیوں کے کھاتے میں رقم جمع کرائیں۔ یہ کمپنیاں  / ایجنسیاں  اور افراد موبائل ٹاور  کی تنصیب کے لئے  افراد کی  جگہیں  پٹے یا کرائے پر لینے کے لئے  اس طرح کی  دھوکہ دہی کرتی ہیں۔ رقم جمع کرنے کے بعد  یہ کمپنیاں / افراد  اور ایجنسیاں  غائب ہو جاتی ہیں  اور پھر ان تک پہنچنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ یہ کمپنیاں  ڈی او ٹی / ٹرائی  /  حکومت کے دیگر  محکموں کی طرف سے جاری کی گئیں مبینہ طور پر  فرضی کمپنیوں کے نام پر ٹاور کی تنصیب کے لئے نقلی  نو آبجیکشن سرٹیفکٹ جاری کرتی ہیں۔

یہاں عوام کو تفصیل سے مطلع کیا جاتا ہے کہ:

  1. ڈی او ٹی  / ٹی آر اے آئی  (ٹرائی) موبائل ٹاوروں کی تنصیب کے لئے جگہیں  کرائے پر  یا پٹے پر دینے میں  براہ راست یا بالواسطہ طور پر ملوث نہیں ہے۔
  2. ڈی  او ٹی / ٹرائی یا اس کے افسران  موبائل ٹاوروں کی تنصیب کے لئے  کوئی نو آبجیکشن سرٹیفکٹ جاری نہیں کرتے۔

ایک موبائل ٹاور ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والے (ٹی ایس پی) یا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے والے (آئی پی -1) کے ذریعہ ان کے لائسنسنگ / رجسٹریشن کی شرطوں کے مطابق  نصب کیا جاسکتا ہے۔ ٹی ایس پیز اور  آئی  پی  - 1  کی  اپ ڈیٹ کی گئی فہرست محکمہ مواصلات  (ٹی او ٹی) کی ویب سائٹ : https://dot.gov.in/access-services/list-access-service-licences-issued  & https://dot.gov.in/infrastructure-provider پر دستیاب ہے۔ عوام کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ  ٹاور کی تنصیب کی پیشکش قبول کرنے سے پہلے انہیں ڈی او ٹی کی ویب سائٹ سے  ٹی ایس پی  / آئی پی -1  کی صداقت کی تصدیق کرلینی چاہئے۔

  1. اگر کوئی کمپنی /  ایجنسی / فراد   پیشگی کے لئے  کہہ رہا ہے یا  ٹاور  کی  حقیقی تنصیب سے پہلے کسی شکل میں رقم  کے لئے  یا ایپلی کیش فیس کے لئے کہہ رہا ہے تو اس صورت میں عوام کو بہت زیادہ  احتیاط  برتنے کے لئے متنبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ کمپنی کی  معتبریت کی تصدیق کریں۔ عام طور پر  ٹی ایس پی  یا  آئی پی -1  کمپنی  ٹاور کی تنصیب کے لئے کسی پیشگی  رقم کے لئے نہیں کہتی ہے۔
  2. اگر کوئی شخص یا کمپنی  موبائل ٹاور کی تنصیب کے نام پر  پیشگی رقم لینے (2) ڈی او ٹی / ٹرائی کا نام  / لوگو  / سفارشات  یا  قومی علامت کا استعمال کرنے  جیسی  اس طرح کی سرگرمی میں دھوکہ دہی میں ملوث پایا گیا تو  قابل اطلاق درخواست کے تحت اس کے خلاف  قانونی چارہ جوئی کی  جائے گی۔ اگر کسی شخص  کو ایسی کسی طرح کی  دھوکہ دہی  کی سرگرمی کا سامنا  کرنا پڑتا  ہے  تو اُس صورت میں  مقامی  پولیس اتھارٹیز کو  اس واقعے  کی رپورٹ کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ مواصلات کے  مقامی  فیلڈ  یونٹ  سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے، جن کی رابطے کی تفصیلات ڈی او ٹی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں اور  اس    https://dot.gov.in/relatedlinks/director-general-telecom.  پر قابل رسائی ہیں۔ مقامی  ڈی او ٹی فیلڈ یونٹ کی رابطے کی تفصیلات، جن سے رابطہ کیا جاسکتا ہے درج ذیل ہیں؛

جے ٹی او (تعمیل) او / او  سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، ڈی او ٹی ممبئی ایل ایس اے، 5 فلور ، ٹیکنیکل ونگ، ساکی  وہار، ٹیلی فون ایکسچینج بلڈنگ، ساکی وہار روڈ، اندھیری، (ایسٹ) ممبئی-400072۔

ای-میل: jtoc.mb-dgt-dot[at]gov[dot]in ، فون: 28472605-022

 

  1.   کسی فرد کی طرف سے  کسی طرح کے نقصان کے لئے فرد واحد ذمہ دار ہو گا اور ڈی او ٹی   اس طرح  کے نقصان کے لئے ذمہ دار نہیں ہے، جو اس طرح  کی  دھوکہ دہی  کی کارروائیوں  کے شکار ہو کر  براہ راست  یا بالواسطہ طور پر اس طرح  کے افراد کو پہنچا یا گیا ہو۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ح ا- ق ر)

(23-05-2022)

U-5642


(Release ID: 1827553) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Hindi , Marathi