وزارت دفاع
بنگلہ دیش اور ہندوستان کی بحری افواج مربوط گشت کریں گی
Posted On:
22 MAY 2022 7:57PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ-بنگلہ دیش بحریہ کوآرڈینیٹڈ پیٹرول (CORPAT) کا چوتھا ایڈیشن 22 مئی 22 کو شمالی خلیج بنگال میں شروع ہوا۔ ہندوستانی بحریہ اور بنگلہ دیشی بحریہ کی ٹکڑیاں 23 مئی 22 تک بین الاقوامی میری ٹائم باؤنڈری لائن (IMBL) کے ساتھ مشترکہ گشت کریں گی۔ آخری ہند-بنگلہ دیشCORPAT اکتوبر 2020 میں کیا گیا تھا۔
دو دیسی ساختہ بحری جہاز - کورا، ایک گائیڈڈ میزائل توپ بردار اور سمیدھا، ایک ماورائے ساحل گشتی جہاز بنگلہ دیش بحریہ کے جہاز بی این ایس علی حیدر اور بی این ایس ابو عبیدہ کے ساتھ مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں بحری افواج کے میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ بھی مربوط گشت میں حصہ لیں گے۔
مربوط پیٹرول کے باقاعدہ انعقاد نے سمندر میں بین الاقوامی سمندری خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو مضبوط کیا ہے اور باہمی تعاون کو بڑھایا ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 5730
(Release ID: 1827467)
Visitor Counter : 155