سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کم قیمت والے ، انتہائی لچکدار بکلنگ سے آراستہ دھاتی بند عمارتوں کی زلزلے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرسکتے ہیں

Posted On: 19 MAY 2022 4:55PM by PIB Delhi

محققین  نے  کم قیمت والے بکلنگ سے آراستہ دھاتی بند تیار کئے ہیں  ، جو  عمارتوں کے زلزلے سے تحفظ کو بہتر بنا سکتے ہیں ۔ ان دھاتی بندوں میں  بہت سی فائدہ مند  چیزیں ہیں   جن میں  تمام تر اسٹیل کے اجزا  ، موقع پر  کی جانے والی تیاری اور کل پرزوں کو باہم جوڑنے کا عمل ، زلزلے کے بعد معائنہ  اور آسان متبادل شامل ہیں ۔

شہری عمارتوں میں  زلزلے سے بچاؤ کے نظام کو  زلزلے کی طاقت کامقابلہ کرنے والے سسٹم یا ارتعاش  پر قابوکرنے والے آلات  کا استعمال کرکے  بہتر بنایا جاتا ہے ۔  بکلنگ سےآراستے دھاتی بند ایسے خصوصی تعمیراتی  اجزاء ہیں جو دونوں مقاصد کو پورا کرتے ہیں ۔

آئی آئی ٹی دہلی کے محققین نے  نئے ہا ئی برڈ بکلنگ  سے آراستہ دھاتی بند ( ایچ بی آر بیز) تیار کئے ہیں ، جن میں اعلیٰ درجے کی مضبوطی ، عمدہ لچکداری  اور توانائی کی تقسیم  کی بہتر صلاحیت موجود  ہے۔ پروفیسر دیپتی رنجن ساہو اور ان کے شاگرد ڈاکٹر احمد فائق غوثی ، جن کا تعلق آئی آئی ٹی دہلی سے اور جنہوں نے یہ دھاتی بند تیار کئے ہیں  ، انہوں نے  ہیوی اسٹرکچرس لیباریٹری آف دی ڈپارٹمنٹ آف سول انجینئرنگ، آئی آئی ٹی دہلی کی  ٹیسٹنگ کے ایک ا دارے میں 10 سے زیادہ بڑے سائز کے ایچ بی آر بیز کی زلزلے کی مزاحمت   کی صلاحیت کا مطالعہ کیا ۔ یہ دھاتی بند حکومت ہند کے محکمہ ٔ سائنس اور ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی )  کے  سائنس اور ٹکنالوجی بنیادی ڈھانچہ پروگرام کی بہتری کے فنڈ  (ایف آئی ایس ٹی )  کے تحت  تیار کئے گئے تھے ۔ نمونوں کے ٹیسٹ ا صلاحات اور ترمیمات کے ساتھ لیباریٹری میں کئے جارہے ہیں اور پروفیسر ساہو کے مطابق ،  اور مجوزہ دھاتی بند کی تیاری کے نظام کے لئے پیٹنگ کی درخواست بھی دائر کردی گئی ہے ۔

ایک عام ایچ بی آر بی دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے،  یعنی لچکدار اسٹیل وا لادھاتی بند (ناقابل تبادل) اور شارٹ کور بی آر بی (قابل تبادل ) حصے، جو اپنی لمبائی کے ساتھ ایک سلسلے میں جڑے ہوتے ہیں۔  اسٹیل کے دھاتی بند  کھوکھلے دا ئروی یا چوکور ہاٹ رولڈ تعمیراتی اسٹیل کے ٹکڑوں سے بنائے جاسکتے ہیں ۔ بی آر بی کے مرتکز بنیادی عناصر میں انتہائی لچکدار شکل والی میموری پلیٹس  کا استعمال کیا جاتا ہے  ، جو  پرزوں کو جوڑ کر بنائےگئے اسٹیل کے  غلافوں  سے ڈھکتے ہوتے ہیں ، جنہیں  چار تعمیراتی  اسٹیل رولڈ اینگل سیکشنز کا استعمال کرکے تیار کیا جاتا ہے اور اس میں بولٹ کے  کے جوڑ لگے ہوتے ہیں ۔  بنیادی عناصر کو   مدور محوری  اوزان کےتحت غیر لچکدار خراب صورتحال سے گزرنے کے لئے  ڈیزائن کیا جاتا ہے  تاکہ مطلوبہ طاقت  ،لچکداری اور تغیرمیں کمی والی  توانائی کی تقسیم فراہم کی جاسکے ۔

پروفیسر ساہو نے  اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ’’زلزالی صورتحال کے تقاضوں کے پیش نظر ان دھاتی بندوں کو ضرورت کے مطابق ڈھالا جاسکتاہے ، جس  کے استعمال کی توقع ہندوستان کے  مختلف زلزالی خطوں میں تعمیر شدہ عمارتوں اور پلوں کے حوالے سے کی جاسکتی ہے ۔

نئی تعمیرات میں مجوزہ ٹکنالوجی  اثر انگیز ہے  اور ایسی عمارتوں کو  ،جن میں اسٹیل کے فریم  اورایسی کنکریٹ کا استعمال کیا گیا ہے    جو زلزلے کا  مقابلہ کرنے میں ناکام ہیں  ، بہتر بنانے اوران میں ضرورت کے مطابق تبدیلیاں کرنے کی بھی زبردست صلاحیت رکھتی ہے ۔ ان عمارتوں میں  رہائشی مکانات / دفتری عمارات ، اسپتال  اور اسکولی عمارات شامل ہیں ۔

ان دھاتی تسموں کو  لوہے اور کنکریٹ سے بنے  پلوں میں بھی ان کی زلزلے کے جھٹکوں سے مزاحمت کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لئے  بہت سہولت کے ساتھ  استعمال کیا جاسکتا ہے ۔  اس تکنیک پر موجودہ ڈھانچوں میں عمل آوری کرنے سے نئی تبدیلیاں کرنے کی لاگت میں کمی آتی ہے  اور  اس میں لگنے والے وقت اور کام دونو ں کی بچت ہوتی ہے ۔  اب یہ ممکن ہے کہ  ہائی برڈ بکلنگ سے آراستہ دھاتی  تسموں کااستعمال کرکے مضبوطی او ر خدمات کے حوالے سے  مطلوبہ کارکردگی کے اہداف کو حاصل کرتے ہوئے ایک  عمارت تیار کی جا سکے۔

اشاعتی لنک

https://www.sciencedirect.com/science/article/pii/S0143974X20308750?pes=vor

 

 

******

ش ح- س ب– ف ر

U. No.5572


(Release ID: 1826870) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Hindi