وزارت آیوش

آیوش کی وزارت سووا رِگپا پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کرے گی

Posted On: 19 MAY 2022 7:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  19/مئی 2022 ۔ آیوش کی وزارت کے تحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سووا-رگپا، لیہہ، نامگیال انسٹی ٹیوٹ آف تبتولوجی (این آئی ٹی)، سکم کے تعاون سے، 20 اور 21 مئی 2022 کو شمال مشرقی ریاستوں کے سووا-رگپا پریکٹیشنرز کے لیے سووا-رگپا پر دو روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد کررہا ہے۔

ورکشاپ کا باضابطہ افتتاح 21 مئی 2022 کو منان کیندر، گینگٹوک میں مہمان خصوصی سکم کے گورنر جناب گنگا پرساد، مہمان اعزازی سکم کے وزیر اعلیٰ جناب پریم سنگ تمانگ اور آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال، خصوصی مہمان آیوش اور ڈبلیو سی ڈی کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجاپرا مہندر بھائی کالو بھائی، اور سکم حکومت کے صحت و کنبہ بہبود کے وزیر جناب ایم کے شرما کی موجودگی میں کیا جائے گا۔

یہ پہلی بار ہے کہ گینگٹوک میں اس طرح کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں مرکزی وزیر اور آیوش کے وزیر مملکت کے ساتھ آیوش کی وزارت کے سینئر افسران اس تقریب میں شرکت کررہے ہیں، جس سے نہ صرف شمال مشرق کی ریاستوں میں سووا- رگپا نظام طب کے تحفظ اور فروغ کے عمل میں مدد ملے گی، بلکہ اسکالرز، پریکٹیشنرز، محققین اور مختلف اداروں کے طلباء کو معیار کاری کے لیے اس عظیم طبی نظام کی میراث کو آگے بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم دستیاب ہوگا۔ اس ورکشاپ میں شمال مشرقی ریاستوں کے ساتھ ساتھ پورے بھارت سے روایتی سووو – رگپا پریکٹیشنرز شرکت کریں گے۔

سووا – رگپا، نظام طب سب سے قدیم اور عمدہ طریقے سے دستاویز بند طبی رویات میں سے ایک ہے، جس کی 2500 سالوں سے زیادہ کی تاریخ ہے۔ اسے اَمچی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اس کی پریکٹس لداخ، ہماچل پردیش، اروناچل پردیش، سکم اور دارجلنگ میں کی جاتی ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5547



(Release ID: 1826760) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Hindi