الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

جناب اشونی ویشنو نے لیہ میں این آئی ای ایل آئی ٹی سینٹر کا افتتاح کیا

Posted On: 17 MAY 2022 10:04PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی  مواصلات اور ریلوے کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے  17 مئی 2022 کو ورچوئل طریقے سے الیکٹرانکس اور انفارمیشن کے قومی ادارے (این آئی ای ایل آئی ٹی) سینٹر لیہ،ایکسٹینشن سینٹر کرگل اور دستکاری اور ہینڈلوم سیکٹر کے لئے انکیوبیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔ افتتاح کی یہ تقریب لیہ کے این آئی ای ایل  آئی ٹی کیمپس میں منعقد کی گئی ۔ اس تقریب میں  لداخ کےلیفٹیننٹ گورنر  آر کے ماتھر ، مرکز کے زیر انتظام علاقے کے  ایک پارلیمانی رکن جناب جیمیانگ سیرنگ نامگیال ،مرکز کے زیر انتطام علاقے لداخ کے آئی ٹی کمشنر سکریٹری سوگت بسواس اور این آئی ای ایل آئی ٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مدن موہن ترپاٹھی  ،کرگل ایل اے ایچ ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو کونسلر فیروز احمد خان اور ایم ای آئی ٹی وائی  کے ایڈشنل سکریٹری جےدیپ کمار مشرا نے آن لائن منسلک ہوکر اس پروگرام  کو اعزاز بخشا۔

این آئی ای ایل آئی ٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مدن موہن ترپاٹھی  نے مہمان خصوصی اور دیگر معزز مہمان  کا خیر مقد م کیا اور لیہ کرگل میں این آئی ای ایل آئی ٹی سینٹر کے افتتاح اور لیہ میں آئی ٹی انکیوبیشن سینٹر کے قیام پرایم ای آئی ٹی وائی کی جانب سے مدد فراہم کرنے کے لئے ستائش کی ۔

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے لیہ کرگل میں این آئی ای ایل آئی ٹی سینٹرس اور لیہ میں انکیو بیشن سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کی ترقی کے وزیر اعظم نریندر مودی کے  عہد کا اعادہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ دفعہ 370 کی منسوخی اور مرکز کے زیر انتظام نئے علاقے کےقیام سے اس علاقے کی ترقی کی راہ میں نئی راہیں کھل گئی ہیں۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی ترقی کے لئے آئی ٹی تعلیم ،تربیت  انکیوبیشن سے متعلق کسی بھی تجویز کو الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے لئے فوری ہی منظور ی حاصل ہوجائے گی ۔انہوں نے ریکارڈ مدت میں  لیہ اور کرگل سینٹرس کی شروعات اورآئی ٹی انکیو بیشن سینٹرس کے قیام   کےلئے این آئی ای ایل آئی ٹی کی حوصلہ افزائی بھی کی۔جسے تیز رفتاری کے ساتھ آگے لے جانے کی ضرورت ہے۔

 

وزیرموصوف  نے مزید وضاحت کی کہ بھرپورکوریج فراہم کرنے کے لئے عزت مآب وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، مرکز کے زیر انتظام پورے لداخ علاقوں  کو موبائل کنیکٹیویٹی کے تحت احاطہ کیاجائے گا۔یہاں تک کہ اگر پہاڑی کی چوٹی پر دس گاؤں بھی  ہوں تو رابطہ فراہم کیا جائے گا۔ مواصلات کی وزارت آپٹیکل فائبر کے متبادل کے طور پر مختلف دستیاب ٹیکنالوجیوں کے حل پر کام کر رہی ہے اور ایک بار اسے حتمی شکل دینے اور انضباطی تقاضوں کو منضبط کرنے کے بعد، یہ کوریج نہ صرف مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ بلکہ کرگل، جموں و کشمیر کے ہر کونے میں  پہلے مرحلے میں فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے مزیدکہا کہ عزت مآب وزیر اعظم  کے آتم نربھر بھارت کے وژن کے مطابق، ایک دیسی 5جی اسٹیک تیار ہے جسے بی ایس این ایل ٹاوروں کی اپ گریڈیشن کے لیے استعمال کیا جائے گا اور پہلا مرحلہ  ستمبر 2022 اور سال 2023 میں  ان تمام پہاڑی ریاستوں جیسے مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ ، جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، اروناچل پردیش وغیرہ  میں شروع کیا جائے گا جنہوں نے بی ایس  این ایل  ٹاورز کو اپ گریڈ کیا ہوگا۔

وزیرموصوف نے اس بات پر زور دیا کہ  مرکز کے زیر انتظام  علاقے لداخ کی طویل مدتی پائیدار ترقی کے لیے لیہ سے ریل رابطہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ بہت سے متبادل کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور بھارتی حکومت کو پوری امید ہے کہ تمام متعلقہ فریقوں کی مسلسل کوششوں سے اسے بہت جلد حقیقت کی شکل دی جاسکے گی۔کابینی وزیر نے بتایا کہ لداخ کے معزز ایل جی، یو ٹی اور لداخ کے دیگر نمائندوں کی طرف سے تجویز کردہ ہائیڈروجن ٹرین حقیقت بن چکی ہے اور اس کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔ اگرچہ یہ ٹرین بعد میں لیہ آتی ہے لیکن یہ ہمیشہ قوم کے لیے لداخ کا تحفہ رہے گی۔

 

لیفٹیننٹ گورنر جناب آر کے ماتھر نے اس بات کی ستائش  کی کہ این آئی ای ایل آئی ٹی نے لیہ کو ایک خود مختار مرکز بنایا گیا ہے جو ملک میں حال ہی میں تشکیل دئے گئےمرکز کے زیر انتظام علاقے میں آئی ٹی کی صلاحیت کو بڑھانے میں بہت اہم رول ادا کرے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ این آئی ای ایل ٹی لیہ نے اپنے معمول کے کورسز پیش کرنے کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام  لداخ کی ڈیجیٹل خواندگی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس بارے میں رائے زنی کی کہ آئی ٹی اینبلڈ انکیوبیشن سینٹر میں تربیت حاصل کرنے کے بعد لکڑی اورہتھ کرگھاصنعت میں کام کرنے والے مقامی کاریگر ڈیجیٹل مارکیٹنگ، انٹرپرینیورشپ اور پیکیجنگ کی مہارتیں سیکھ کر بہت فائدہ حاصل کریں گے۔ اس اقدام سے ان کا فن مقامی مارکیٹ تک محدود نہ رہ کر عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کرے گا۔

مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے آئی ٹی کمشنر سکریٹری جناب سوگت بسواس نے بتایاکہ سی این سی راؤٹر اپنی نوعیت کے اعتبار سے منفرد ہےاورانکیوبیشن سینٹر میں رکھا گیا ویسٹ ٹو ویلتھ ڈی-3پرنٹر این آئی ای ایل آئی ٹی اورمرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کےآئی ٹی محکمےکے ذریعہ ایم ای آئی ٹی وائی کی مالی امداد سے مدد کرے گااور اس سے کاریگر وں کو اپنی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ایل اے ایچ ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو کونسلر جناب فیروز احمد خان نے کرگل میں  این آئی ای ایل آئی ٹی مرکز کھولنے کی ستائش کی جس سے کرگل کی مقامی آبادی کو فائدہ  حاصل ہوگا۔ انہوں نے مزید اس بات کی یقین دہانی کی کہ ایل اے ایچ ڈی سی کرگل کی طرف سے کرگل میں بھی آئی ٹی اینبلڈ انکیوبیشن سنٹر کے قیام کے لیے تمام تر تعاون فراہم کیا جائے گا۔

مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے ممبر پارلیمنٹ جیمیانگ سیرنگ نامگیال نے مرکز کے زیر انتظام سب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے علاقے  لداخ میں عزت مآب وزیر اعظم کی طرف سے فراہم کی جا رہی حمایت کی ستائش کی۔ انہوں نے لیہ سنٹر میں این آئی ای ایل آئی ٹی کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا جس میں اب تک 8000 سے زائد شرکاءآئی ای سی ٹی کے شعبے میں قلیل مدتی /طویل مدتی تربیتی پروگراموں سے مستفید ہو چکے ہیں۔ دستکاری اور ہینڈلوم کے شعبے میں منفرد اور اپنی نوعیت کا آئی ٹی سے چلنے والا انکیوبیشن سنٹر مقامی کاریگروں کی ترقی میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔ انہوں نے لیہ کے این آئی ای ایل آئی ٹی ڈائریکٹر انچارج جناب پھونٹ سوگ ٹولڈن  کی محنت اور لگن کو دل سے سراہا۔

صحت کے پرنسپل سکریٹری  ڈاکٹر پون کوتوال (آئی اے ایس)،جی اے ڈی کشنرسکریٹری  جناب اجیت کمار ساہو(آئی اے ایس)،اعلیٰ تعلیم کی  کمشنر سکریٹری محترمہ پدما آنگمو (آئی آئی ایس)، ڈی سی لیہ ایم ایس پدما آنگمو،جناب سری کانت بالاصاحب سومے (آئی اے ایس)آئی این سی ڈائریکٹرجناب  موسیز کنزانگ (کے اے ایس)،این آئی سی کےٹیکنیکل ڈائریکٹرجناب  پھنشوک پلدان نے اس تقریب میں شرکت کی۔

آخر میں این آئی ای ایل آئی ٹی جموں و کشمیر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب دیپک واسن نےمہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

image001N6GZ.jpg

 

*************

 

 

 

ش ح۔ ش ر ۔ م ش

U. No.5535

 



(Release ID: 1826638) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi