سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

’’علمی اشاعتوں پر عملی تربیت‘‘ کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا چھٹا دن

Posted On: 18 MAY 2022 5:52PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن  اینڈ پالیسی ریسرچ (این آئی ایس سی پی آر)، نئی دہلی کا ریسرچ جنرل ڈویژن، علمی اشاعتوں کے حوالے سے عملی تربیت کے موضوع پر   12  سے 18 مئی 2022 تک یعنی ایک ہفتہ تک چلنے والی قومی ورکشاپ کا ا نعقاد کررہا ہے ۔ ا س ورکشاپ کو ایکسلریٹ وگیان اسکیم کے تحت  سائنس اینڈ انجینئرنگ ریسرچ بورڈ (ایس ای آر بی) ، محکمہ سائنس و ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی) ، حکومت ہند کی طرف سے اسپانسر کیا جارہا ہے ۔

کاریہ شالا کے چھٹے دن سائنس کو مقبول عام بنانے کے موضوع پراجلاس منعقد کئے گئے  جن میں حسن جاوین خان، چیف سائنٹسٹ اورایڈیٹر، سائنس رپورٹر اور سی ایس آئی آر۔ نیوز لیٹر، سی ایس آئی آر ۔ این آئی ایس سی پی آر نے اپنےخیالات کااظہار کیا۔ انہوں نے دولیکچر پیش کئے  (i) سائنس پر گفتگو: ایک ذمہ داری اورچیلنج  (ii) سائنس پر موثر طورپر لکھنا، شیئر  کرنا اور کمیونیکیٹ کرنا۔سرکردہ مقرر کے ذریعہ دیئے گئے ان لیکچرس نے طلباء کے ذہنوں کو معلومات اوربصیرت کی روشنی سے منور کیا ہے ۔

 

 

اپنی پہلی تقریر میں جناب حسن جاوید خان نے لوگوں کے سائنسی انداز میں سوچنے کے مزاج کو پروان چڑھا کر ان کے درمیان سائنس کو مقبول عام بنانےکے موضوع پر  اپنے حیالات پیش کئے ۔ انہوں نے  عام طور پر سائنس پر جو کچھ لکھا جاتا ہے اس کے نتائج کے سلسلے میں  وضاحت سے بات کی ۔ انہوں نے  پروگرام میں شریک افراد کو  عوام کے لئے  موثر طور پر لکھنےکے اہم نکات سے روشناس کرایا، جس میں انہوں نے سادہ تحریر  اور آسان سمجھ بوجھ کی اہمیت پر زور دیا ۔انہوں نے ترمیم شدہ رہنما خطوط پر سائنسی، سماجی  جوابدہی (ایس ایس آر)  پر تبادلہ خیال کیا  اور  مضمون تحریر کرتے وقت  جن خاص نکات کا  دھیان رکھا جانا چاہئے ان پر تفصیل سے گفتگو کی ۔

 اس کے بعد منعقد ہونے والے  آٹھویں اجلاس میں  جنا ب حسن جاوید خان نے’’   سائنس پر موثر تحریر کو شیئر کرنا اور کمیونیکیٹ کرنا‘‘ کے موضوع پر ایک خطبہ پیش کیا۔عام سائنسی مضامین لکھنےکی اہمیت  کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب خان نے کہا کہ عام سائنسی مضامین  سائنسی سماجی ذمہ داری کے حوالے سے ہونے والے مباحثوں اور مذاکروں میں آپ کی اہمیت میں اضافہ کرے گی۔

 انہوں نے سائنس اور معاشرے کے درمیان رشتے کو مضبوط کرنے کے لئے سائنس اورٹکنالوجی کے محکمے  ( ڈی ایس ٹی )کی  طرف سے حال ہی میں جاری کردہ رہنما خطوط کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی ۔

اس پرزنٹیشن کے بعد، ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں کے ساتھ گفتگو پر مبنی ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔اس اجلاس کے خاتمے پر ڈاکٹر  این کے پرسنا اورجناب حسن جاوید خان کی طرف سے  پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو  عملی تربیت کے حوالے سے  اسائنمنٹ د یئے گئے ۔سینئر سائنس داں محترمہ مجومدار اورڈاکٹر این کے پرسنا نے چھٹے دن منعقد ہونےوالے تینوں اجلاسوں کو چلانے کی ذمہ داری بحسن وخوبی انجام دی۔

 

 

 

*************

 

 

ش ح ۔ س ب۔ ف ر

 

U. No.5529

 



(Release ID: 1826637) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi