مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی-ڈوٹ اور ووڈا فون آئیڈیا لمیٹڈ نے آئی او ٹی /ایم ٹو ایم شعبوں میں تعاون کے  لئےاقرار نامے پر دستخط کئے


آئی او ٹی حل کے نفاذ کو سہل بنانے اور ملک میں ون ایم ٹو ایم معیار کے مطابق ڈیوائسز اور اس کے استعما ل کے درمیان معیارات اور مواصلات کے لین دین اور استعمال کا اہل بنانے کے لئے سی – ڈوٹ اور ووڈا فون آئیڈیا کے درمیان تال میل

Posted On: 18 MAY 2022 8:16PM by PIB Delhi

بھارتی حکومت کی مواصلات کے وزارت کے ٹیلی مواصلات کے محکمے کے آر این ڈی سینٹر فار ڈیولپمینٹ  آف ٹیلی میٹکس (سی- ڈی او ٹی) اور بھارت کی ایک بڑی ٹیلی کام آپریٹرس ووڈا فون آئیڈیا لیمٹڈ نے ٹیلی کمیونی کیشن اور انفارمیشن سوسائٹی کے عالمی دن( ڈبلیو ٹی آئی ایس ڈی)کے موقع پر17 مئی 2022 کومفاہمت کے ایک اقرار نامے پر دستخط کئے۔

مفاہمت کے اس اقرار نامے پر دستخط ہونے دونوں ہی تنظیموں کو بھارت میں آئی او ٹی ایم ٹو ایم استعمال کو بڑھاوا دینے اور اس کی تعیناتی کے لئے اپنے اپنے ڈومین میں ایک دوسرے کی مہارت کا فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔آئی او ٹی کو اپنانا کسی بھی تنظیم کی ڈیجیٹل تبدیلی  کے سفر کے لئے ضروری ہوگیا ہے،حالانکہ حالیہ پیش رفت میں کچھ آپریشنل چیلینجز جیسے مسابقتی ڈیوائس نیٹ ورک اوور دی ایئر فرم وئیر اپ گریڈ رمورٹ ڈیوائیس کنفیگریشن  سیکورٹی سے متعلق خطرات اور مالکانہ پروٹوکولس کے ساتھ سائلوز میں عمل درآمد کاروباری اداروں کو آئی او ٹی کے پیمانے کے فوائد حاصل کرنے سے روک رہے ہیں۔

 

آئی او ٹی کے نفاذ میں ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے،سی- ڈوٹ اورووڈا فون آئیڈیا لیمٹڈ دونوں نے تعاون کرنے اور غیر خصوصی بنیادوں پر مشترکہ طور پر کام کرنےسے اتفاق کیا ہے،تاکہ  ون ایم ٹو ایم وضاحتوں کے خلاف مختلف حل فراہم کرنے والوں کی ایپلی کیشنز اور آلات کا جائزہ لیا جا سکے اور مشترکہ سرٹیفکیٹ پیش کیے جا سکیں۔

اس موقع پر سی- ڈوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر راج کمار اپادھیائے نے کہا‘‘سی – ڈوٹ آئی او ٹی /ایم ٹو ایم معیارات کا علمبرداررہا اور ون ایم ٹی ایم- عالمی آئی او ٹی / ایم ٹو ایم  معیار میں نمایاں تعاون کر رہا ہے۔یہ شراکت داری اسمارٹ انرجی سے وابستہ لوگوں تک مختلف شعبوں اور ایپلی کیشنز میں  ون ایم ٹو ایم تصریحات کو عملی شکل میں دیکھنے کا ایک موقع ہے۔ ہم مل کر یہ دریافت کریں گے کہ صنعت کے لئے آگے کیا ہے اوراس  بارے میں مزید معلومات حاصل کریں گے کہ ون ایم ٹوایم کی وضاحتیں کس طرح قدر فراہم کر سکتی ہیں۔سی - ڈوٹس کا مقامی طور پر تیار کردہ ون ایم ٹو ایم پر مبنی کامن سروسز پلیٹ فارم(سی سی ایس پی)آئی او ٹیصنعت  کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ووڈا فون آئیڈیا کے ساتھ تعاون ڈیوائس اور ایپلیکیشن فراہم کرنے والوں کو ووڈا فون آئیڈیا نیٹ ورک میں اپنے حل فراہم کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔اس پلیٹ فارم ایپلیکیشن فراہم کرنے والوں کو ایک مضبوط مڈل ویئر فریم ورک کا استعمال کرنے کے قابل بنائے گا جس میں تمام ضروری بنیادی عام خدمات کے ساتھ ایک محفوظ ون ایم ٹو ایم کمپلائنٹ سولیوشن یعنی شکایتوں کا حل فراہم کیا جا سکے گا۔

ووڈافون آئیڈیا لمیٹڈ کے چیف انٹرپرائز بزنس آفیسر اروند نیواتیا کے مطابق،‘‘ہم سی- ڈوٹ کے شراکت دار نہایت خوش ہیں جوآئی او ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی پروگرام شروع کرنے کی مضبوط صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ ہمیں پختہ یقین ہے کہ آئی او ٹی میں بہت زیادہ صلاحیت ہے اور آئی او ٹی میں ایک رہنما کے طور پر، یہ شراکت آئی او ٹی ایپلیکیشن اور ڈیوائس فراہم کرنے والوں کو مارکیٹ میں خامیوں سے پاک معیاری اور قابل عمل حل شروع کرنے کا اہل بنائے گی۔

سی - ڈوٹ اورووڈا فون آئیڈا لیمٹڈ نے‘‘آزادی کا امرت مہوتسو’’ کے جشن کے ایک حصے کے طور پر ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے مقامی صلاحیتوں کی تعمیر کے تئیں اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

سی - ڈوٹ کے بارے میں:

سی - ڈوٹ مواصلات کی وزارت کے تحت ایک اعلیٰ ٹیلی کام آر اینڈ ڈی تنظیم ہے، جو آپٹیکل کمیونیکیشن، وائرلیس ٹیکنالوجیز، سوئچنگ اور روٹنگ،آئی او ٹی / ایم ٹو ایم ،مصنوعی ذہانت، جدید سیکورٹی حل اور دیگر جدید تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیاں انجام دیتی ہے۔ سی -  ڈوٹ کو ملک میں مقامی ٹیلی کام انقلاب کا پیش خیمہ سمجھا جاتا ہے۔ آر اینڈ ڈی دیسی ڈیزائن، ترقی اور خاص طور پر بھارتی زمین کی تزئین کاری کے لیے موزوں ٹیلی کام ٹیکنالوجیز کی تیاری میں اپنی تین دہائیوں سے زیادہ کی انتھک کوششوں کے ساتھ، ٹیکنالوجی میں سب سے آگے رہی ہے اور اس نے بھارتی ٹیلی کام نیٹ ورک کی ڈیجیٹلائزیشن میں نمایاں تعاون دیا ہے۔

مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر جائیں: www.cdot.in

ووڈافون آئیڈیا لمیٹڈ کے بارے میں:

ووڈا فون آئیڈا لمیٹڈایک آدتیہ برلا گروپ اورووڈا فون گروپ کی شراکت داری ہے۔ یہ بھارت کی  سرکردہ ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی ایک فرم ہے۔ کمپنی 2جی، 3جی، 4جی میں پین انڈیا وائس اور ڈاٹا خدمات فراہم کرتی ہےاور اس کے پاس 5جی پلیٹ فارم  تیارہے۔ ڈاٹا اور آواز کی بڑھتی ہوئی مانگ کو مددفراہم کرنے کے لیے بڑے اسپیکٹرم پورٹ فولیو کے ساتھ، کمپنی صارفین کو خوشگوار تجربات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور لاکھوں شہریوں کو منسلک اور ایک بہتر آنے والے کل کی تعمیر کے لیے حقیقی معنوں میں ‘ڈیجیٹل انڈیا’ بنانےکی سمت میں کام کررہی ہے۔کمپنی نئی اور بہتر ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کے لیے بنیادی ڈھانچہ تیار کر رہی ہے، جس سے خوردہ اور انٹرپرائز دونوں صارفین کو جدیداختراعات کے ساتھ مستقبل کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، جو ڈیجیٹل چینلز کے ماحولیاتی نظام کے ساتھ ساتھ زمین پر وسیع موجودگی کے ذریعہ قابل رسائی ہے۔ مذکورہ کمپنی کا بھارت میں نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای)اوربومبے اسٹاک ایکسچینج(بی ایس ای) میں اندراج ہے۔کمپنی بھارت میں اپنے صارفین کو ٹی ایم برانڈ نام‘وی آئی’ کے تحت مصنوعات اور خدمات پیش کرتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر جائیں: www.MyVi.in

ٹویٹر: @VodaIdea_NEWS

 

*******

  ش ح۔ ش ر ۔ م ش

U. No.5527

 


(Release ID: 1826620) Visitor Counter : 224


Read this release in: English , Hindi