بھاری صنعتوں کی وزارت

بھاری صنعتوں کی وزارت نے نیشنل ریسرچ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے


ہندوستانی کیپٹل گڈس سیکٹر میں مسابقت کو بڑھانے کی اسکیم کے مؤثر نفاذ کے لیے مختلف سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مفاہمت نامے

​​​​​​​اس مفاہمت نامے کا مقصد ہندوستان کو کیپیٹل گڈس کی تیاری کا عالمی مرکز بنانا ہے: ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے

Posted On: 18 MAY 2022 6:24PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) نے بھاری صنعتوں کے وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے اور ایم ایچ آئی کے سکریٹری جناب ارون گوئل کی موجودگی میں آج یہاں ہندوستانی کیپٹل گڈس سیکٹر میں مسابقت کو بڑھانے کی اسکیم کے آسان نفاذ کے لیے مختلف سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے نیشنل ریسرچ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این آر ڈی سی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ این آر ڈی سی کے سی ایم ڈی، این آر ڈی سی، کموڈور امیت رستوگی (ریٹائرڈ) اور بھاری صنعتوں کی وزارت کی جانب سے جوائنٹ سکریٹری جناب وجے متل نے مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

مفاہمت نامے کے مطابق این آر ڈی سی بھاری صنعتوں کی وزارت کی جانب سے کیپٹل گڈز اسکیم مرحلہ اول اور دوم کے تحت تیار کردہ مصنوعات کے لیے اسکیم کا جائزہ اور دانشورانہ املاک کے حقوق کا انتظام اور کمرشلائزیشن سپورٹ وغیرہ جیسی سرگرمیاں انجام دے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FAY6.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پانڈے نے کہا کہ بھارتی معیشت کو اعلیٰ ترقی کے پہیے پر گامزن کرنے کے وژن اور مشن کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے آتم نربھر بھارت کا منتر دیا اور یہ مفاہمت نامہ یقیناً اس کو حاصل کرنے میں ہماری مدد کر سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مفاہمت نامے کا وژن ہندوستان کو کیپیٹل گڈس کی تیاری کا عالمی مرکز بنانا ہے۔

واضح رہے کہ بھاری صنعتوں کی وزارت نے 25 جنوری 2022 کو مشترکہ ٹکنالوجی کی ترقی اور خدمات کے بنیادی ڈھانچے کو مدد فراہم کرنے کے لیے انڈین کیپیٹل گڈس سیکٹر مرحلہ دوم میں مسابقت کو بڑھانے کی اسکیم کو مطلع کیا ہے۔ 975 کروڑ روپے کے بجٹ تعاون اور 232 کروڑ روپے کی صنعت کے تعاون کے ساتھ اسکیم کا مالی اخراجات 1207 کروڑ روپے ہے، تاکہ کیپٹل گڈز اسکیم کے مرحلہ اول کے ذریعے پیدا ہونے والے اثرات کو وسعت  اور اسے بڑھایا جاسکے۔ اس طرح ایک مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی کیپٹل گڈز سیکٹر کی تعمیر کے ذریعے زیادہ ترغیب فراہم کیا جاتا ہے۔

 

*****

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 5513)



(Release ID: 1826549) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi