الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی رسپونس ٹیم (CERT-In) نے سائبر سیکورٹی ہدایات 28.04.2022 سے متعلق سوالات کے ازالے کے لئے عموما پوچھے جانے والے سوالات۔ ایف اے کیوز جاری کئے


آن لائن تحفظ اور اعتماد نریندر مودی حکومت کے لئے اہم پبلک پالیسی مقاصد ہیں جبکہ ہندوستان ایک ٹریلین ڈالر والی ڈیجیٹل معشیت کی جانب تیزی سے پیشقدمی کررہا ہے:راجیو چندر شیکھر

حال ہی میں  جاری شدہ سائبر سیکورٹی ہدایات مجموعی سائبر سیکورٹی ڈھانچے کا محض ایک حصہ ہے:راجیو چندر شیکھر

Posted On: 18 MAY 2022 5:07PM by PIB Delhi

الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور ہنر مندی کے فروغ اور صنعتکاری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج یہاں (18.05.2022) کو عموما پوچھے جانے والے سوالات (ایف اے کیوز) دستاویز جاری کی۔ اس دستاویز میں 28.04.2022 کو جاری کردہ سائبر سیکورٹی ہدایات کی تفصیلات کی تشریح کی گئی ہے۔ سی ای آر ٹی۔ آئی این نے اطلاعاتی ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے سیکشن 70 بی کے سب سیکشن چھ کے تحت یہ ہدایات جاری کی تھیں۔ دستاویز کے اجراء کا مقصد مختلف فریقوں کو اس کی آسان تشریح دینا اور ملک میں ایک کھلے ، بھروسہ مند اور جوابدہ انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ ایف اے کیوز 28.04.2022 کو جاری شدہ سائبر سیکورٹی ہدایات کے بارے میں سی ای آر ٹی۔ آئی این کو موصول سوالات کے جواب دینے کے لئے تیار کی گئی ہے۔

Picture 1

ایف اے کیوز دستاویز کو جاری کرتے ہوئے جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ  آن لائن سیفٹی اور بھروسہ نریندر مودی حکومت کے اہم پبلک پالیسی مقاصد ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب جبکہ ہم ایک ٹریلین ڈالر والی ڈیجیٹل معیشت کی جانب پیشقدمی کررہے ہیں، اس بات کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے کہ انٹرنیٹ، جسے اب 80 کروڑ افراد استعمال کررہے ہیں اور بہت جلد 120 کروڑ عوام کی دسترس میں ہوگا۔ کھلا، بھروسہ مند اور جوابدہ ہو۔

اس سلسلے میں حکومت نے آن لائن سیفٹی اور بھروسے کا ماحول تیار کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ ان پروگراموں کے لئے 20-2019 سے 21-2020 کے دوران 809.08 کروڑ روپے کے بجٹ سے ایک پروجیکٹ انفورمیشن سیکورٹی ایجوکیشن اور بیداری (آئی ایس ای اے ) چلارہی ہے جس کا مقصد انفورمیشن سیکورٹی ، سرکاری اہلکاروں کی تربیت اورسیکورٹی بیداری کے عام پروگراموں کے شعبوں میں صلاحیت سازی کرنا ہے۔ اب تک انفورمیشن سیکورٹی میں 52 اداروں کے ذریعہ مجموعی طور پر 78021 امیدوار مختلف رسمی وغیر رسمی کورسوں میں تربیت حاصل کرچکے ہیں یا زیر تربیت ہیں۔ اب تک 22881 سرکاری اہلکاروں کو ٹریننگ دی جاچکی ہے جن میں دیگر کے علاقہ مرکزی وزارتوں/محکموں کے 10045 ملازمین بھی شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں بیداری پھیلانے کے لئے 1360 بیداری اورکشاپ منعقد کی گئی ہیں اور ان میں 244883 شرکاء اور 124086 اسکولی اساتذہ ماسٹر ٹرینر کے طور پر تربیت یافتہ کئے گئے۔ بالواسطہ طریقے سے 5.75 کروڑ مستفدین کا احاطہ کیا گیا ہے۔

حال ہی میں جاری شدہ سائبر سیکورٹی ہدایات مجموعی سائبر سیکورٹی ڈھانچے کا محض ایک حصہ ہے، جو حکومت ابھرتے خطروں سے نمٹنے کے لئے قائم کررہی ہے۔سائبر سیکورٹی کے ضابطے پہلے ہی سے موجود رہیں لیکن وہ تقریبا گیارہ برس پرانے ہیں۔ انٹرنیٹ کے دور میں گیارہ برس بہت بڑی مدت ہے۔ سائبر جرائم میں ملوث لوگ سرکاری اور حکومت سے الگ۔ دونوں طرح کے لوگ ہیں جو ناپاک عزائم رکھتے ہیں۔ اس طرح کے معاملوں کی فوری اور لازمی رپورٹنگ ہونی چاہئے۔ جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ سائبر اسپیس کے استحکام کے لئے فوری رپورٹنگ ایک لازمی چیز ہے۔

عموما پوچھے جانے والے سوالات۔ ایف اے کیوز اور ان کی اہمیت

یہ ایف اے کیوز 44 سوالات پر مبنی ہے اور سائبر سیکورٹی ہدایات کے بارے میں پوچھے جانے والے سوالوں کے آسان اور قابل فہم انداز میں جواب دیئے گئے ہیں۔

ایف اے کیوز بنیادی طور پر تین حصوں مں  ہیں:۔

  • سیکشن ایک۔ ہدایات کی بنیادی اصطلاحات اور ان کا دائرہ۔
  • سیکشن دو:۔ اطلاعاتی ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے سیکشن 70 بی کے سب سیکشن چھ کے تحت ہدایات۔
  • ضمیمہ نمبر ایک:۔ CERT.In کو رپورٹ کئے جانے والے سائبر سیکورٹی معاملوں کی نوعیت

سیکشن ایک میں سائبر سیکورٹی ہدایات کی بنیادی اصطلاحات اور ان کا دائرہ مثلا۔ سائبر سیکورٹی ہدایات کی وجہ 28.04.2022 کی سائبر سیکورٹی ہدایات کن لوگوں پر لاگو ہوتی ہیں۔ سائبر سیکورٹی کے میدان میں این ای آر ٹی۔ آئی ان کے کام، رپورٹ کرنے کا طریقہ اور واقعات کی رپورٹنگ کا فورمیٹ سیکشن دو میں سائبر سیکورٹی ہدایات کی باریکیوں کی تشریح کی گئی ہے۔ مثلاً سائبر سیکورٹی ہدایات کا احاطہ کرنے والے شعبے ، ملک میں صارفین کے لئے ان ہدایات کی افادیت اور لوگنگ ضروریات سے متعلق تشریح وغیرہ۔

ضمیمہ ایک میں ان واقعات اور معاملوں کی عکاسی کی گئی ہے جن کی رپورٹنگ کی جانی چاہئے۔

سائبر سیکورٹی ہدایات 28.04.2022 سائبر سیکورٹی کی مجموعی صورتحال میں بہتری لائیں گی اور ملک میں ایک کھلا ، بھروسہ مند انٹرنیٹ دستیاب کردیا جاسکے گا۔

28.04.2022 کے سائبر سیکورٹی ہدایات پر ایف اے کیوز یہاں دستیاب ہیں۔ https://www.cert-in.org.in/Directions70B.jsp

****

 

U.No:5505

ش ح۔رف۔ س ا


(Release ID: 1826510) Visitor Counter : 251


Read this release in: English , Hindi