وزارت دفاع

صنعتوں کے ساتھ دفاعی سازو سامان کا سودیشی کرن پورے زور پر


سودیشی کرن کی پیش رفت کی نگرانی اور اسے تیز کرنے کےلئے سِرجن پورٹل پر ایک استعمال کے عین مطابق ڈیش بورڈ

Posted On: 18 MAY 2022 5:11PM by PIB Delhi

دفاعی سازو سامان میں خود کفالت حاصل کرنے اور ’آتم نر بھربھارت‘ کے تحت درآمد کو کم کرنے کی مسلسل کوشش میں دفاعی پیداوار محکمہ (ڈی ڈی پی)رکشا منترالیہ نے اپنے ڈی پی ایس یو کے ذریعے دفاعی سازو سامان کی سودیشی کرن کے لئے مہم تیز کردی ہے۔ رکشا سیکریٹری ڈاکٹر اجے کمار کے ذریعے ہفتہ واری بنیاد پر پیش رفت کا تجزیہ بھی کیا جارہا ہے۔

سودیشی کرن کی پیش رفت صورتحال کی نگرانی کے لئے اس کے سِرجن پورٹل پر ایک جامع استعمال کے عین مطابق ’ڈیش بورڈ ‘تیار کیا گیا ہے۔ یہ ڈیش بورڈ سودیشی کرن کے عمل کے دوران متعلقہ ڈی پی ایس یو کے ذریعے کی جارہی مختلف سرگرمیوں کے رئیل ٹائم اینڈ-ٹو-اینڈ اَپ ڈیٹ کا اہل بناتا ہے۔یہ ڈی پی ایس یو کی کارکردگی کا تجزیہ کرنے کےلئے شفاف اطلاع ، تجزیہ اور متعدد ضروری رپورٹ فراہم کرتا ہے۔

سودیش میں تیار کی جانے والی اشیاء کی تفصیل غیر مستقل آرڈر کی مقدار ، متعلقہ ڈی پی ایس یو ، اپنائے جانے والے سویشی کرن کا راستہ، انچارج نوڈل آفیسر کی تفصیل ، دلچسپی کے اظہار کی تفصیل، تجویز کے لئے درخواست، پروجیکٹ منطوری آرڈر وغیرہ جیسی اہم معلومات  اسے صنعت کے لئے  آسان بنانے کی غرض سے عوامی کی گئی ہیں۔

صنعت کے ذریعے ڈیش بورڈ جلد ہی دستیاب ہوگا۔صنعت شراکت دار ڈیش بورڈ پر تفصیل دیکھ سکتے ہیں اور ’آتم نر بھر بھارت‘میں شراکت دار بننے کےلئے اپنی صلاحیتوں کے مطابق موقعے کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وزارت اس ڈیش بورڈ کے توسط سے ڈی پی ایس یو کے ذریعے کی کارروائی کی نگرانی کرے گا۔یہ امید کی جارہی ہے کہ ڈیش بورڈ سودیشی کرن عمل کو تیز کرنے لئے ایک بڑی تبدیلی ہوسکتا ہے۔

یہ ذکر کیا جاسکتا ہے کہ ڈی ڈی پی نے ڈی پی ایس یو کے سلسلے میں دسمبر 2021ء اور مارچ 2022ء میں دو مثبت سودیشی کرن فہرستیں نوٹیفائی کی تھیں۔پہلی فہرست میں 2851مد شامل ہیں، جن میں   سے 2500مد پہلے سے ہی سودیشی ہیں اور 351 مدوں کا سودیشی کرن کیا جارہا ہے۔ دوسری رپورٹ میں سودیشی کرن کے لئے 107اہم لائن ری پلیس منٹ یونٹ ؍سب سسٹم کو نوٹیفائی کیا گیا ہے۔یہ مد ہندوستان ایرونوٹکس لمٹیڈ (ایچ اے ایل)، بھارت الیکٹرونکس لمٹیڈ(بی ای ایل)، مجھگاؤں ڈاک شپ بلڈرز لمٹیڈ (ایم ڈی ایل، ہندوستان شپ یارڈ لمٹیڈ(ایچ ایس ایل)، گارڈن ریچ  شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمٹیڈ(جی آر ایس ای)، گوا شپ یارڈ لمٹیڈ(جی ایس ایل)، آرمڈ وہیکلز نگم لمٹیڈ(اے وی این ایل)، میونشن انڈیا لمٹیڈ(ایم آئی ایل)، بھارت ڈائنامکس لمٹیڈ(بی ڈی ایل)اور بھارت اَرتھ موورز لمٹیڈ(بی ای ایم ایل) سے متعلق ہے۔ رکشا سیکریٹری کی سطح پر ہفتہ واری تجزیہ اور ڈیش بورڈ کے توسط سے نگرانی کے نتیجے میں کافی پیش رفت ہوئی ہے اور ڈی پی ایس یو کو اب صنعت سے اچھا رد عمل مل رہا ہے۔

107مدوں میں سے ڈی پی ایس یو نے 98مدوں کے لئے دلچسپی کا اظہار (ای او آئی)پہلے ہی جاری کردی ہے اور باقی 9مدوں کے لئے ای او آئی جاری کرنے کی کارروائی جاری ہے۔98ای او آئی میں سے 28معاملے پہلے ہی اگلے مرحلوں میں آگے بڑھ چکے ہیں اور 70ای او آئی سرگرم حالت میں ہے۔بی ای ایل نے میک-IIروٹ کے تحت سازو سامان کی ترقی کے لئے صنعتوں کو پہلے ہی 5پروجیکٹ منظوری آرڈر (پی ایس او) جاری کئے ہیں۔ اس کے علاوہ اے وی این ایل کے 9مدوں اور جی آر ایس ای کے 2 مدوں سمیت 11مد مختلف روٹ کے تحت پروٹائپ ڈیزائن اور ترقی کی حالت میں ہے۔

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 5506)



(Release ID: 1826506) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi