کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے نیشنل اسٹارٹ اپ ایڈوائزری کونسل (این ایس اے سی) کی چوتھی میٹنگ کی صدارت کی


انہوں نے این ایس اے سی سے کہا کہ وہ وی سی فنڈنگ ،صلاحیت سازی اور اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے والی حکومت کی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ٹیئر -2 اور ٹیئر -3 شہروں پر توجہ مرکوز کریں

کونسل نے بھارت میں قائم ہونے والی،بھارت میں لسٹنگ والی کمپنیوں کے اصل پرموٹرس  والے اسٹارٹ اپس کی ملکیت کے تحفظ اور اختراعی مراکز تیار کرنے پر غور کیا

جناب پیوش گوئل نے این اے و ی آئی سی گرانڈ چیلنج کا آغاز کیا  جس کا مقصد ڈیجیٹل آتم نربھرتا کے لئے جیو پوزیشننگ سولیوشن کے طور پر این اے وی آئی سی اختیار کئے جانے کو فروغ دینا ہے

Posted On: 17 MAY 2022 10:06PM by PIB Delhi

کامرس و صنعت، امور صارفین ،خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائلز کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں نیشنل اسٹارٹ اپس ایڈوائزری کونسل (این ایس اے سی) کی چوتھی میٹنگ کی صدارت کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم تیار کرنے کے سلسلے میں سرکاری تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے این ایس اے سی ارکان کے کام کی تعریف کی اور ان سے کہا کہ وہ ٹیئر-2اورٹیئر-3 شہروں پر توجہ مرکوز کرے جہاں محدود وی سی فنڈنگ دستیاب  ہے۔ انہوں نے ایسے شہروں میں اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کے لئے مختلف سرکاری اقدامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور صلاحیت سازی کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔کونسل کے ارکان نے ریاستوں کا بھی دورہ کیا ہے اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو سمجھنے اور اس کو تحریک دینے کےطریقوں کا پتہ لگانے کے لئے اسٹارٹ اپ  صنعت کاروں اور تعلیمی اداروں کے طلبا کے ساتھ بات چیت بھی کی ۔

کونسل نے اسٹارٹ اپس ایکو سسٹم سے متعلق اہم معاملات پر غور کیا جن میں  بھارت میں قائم ہونے والی،بھارت میں لسٹنگ والی کمپنیوں کے اصل پرموٹرس  والے اسٹارٹ اپس کی ملکیت کا تحفظ اور اختراعی مراکز تیار کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ارکان نے گذشتہ این ایس اے سی میٹنگوں میں پیش کئے گئے پروگراموں کے بارے میں پیش رفت پر تبادلہ خیال بھی کیا جن میں نیشنل مینٹر شپ پروگرام انویسٹر –اسٹار ٹ اپ میچ میکنگ پورٹل ،انکیو بیٹر کیپسٹی ڈیولپمینٹ پروگرام وغیرہ شامل ہیں۔

جناب پیوش گوئل نے این اے و ی آئی سی گرانڈ چیلنج کا آغازبھی کیا  جس کا مقصد ڈیجیٹل آتم نربھرتا کے  ایک اہم محرک جیو پوزیشننگ  سولیوشن کے طور پر این اے وی آئی سی اختیار کئے جانے کو فروغ دینا ہے  ۔گرانٹ چیلنج کے لئے درخواستیں اسٹارٹ اپ انڈیا کی ویب سائٹ (www.startupindia.gov.in) پر دی جاسکتی ہیں اور ان کا مقصد این اے وی آئی سی انیبلڈ ڈرونز تیار کرنے کے کام  میں لگے ہوئے اسٹارٹ اپس کو شناخت کرنا اور انہیں ہینڈ ہولڈ سولیوشن فراہم کرانا ہے۔

ڈپارٹمنٹ  فار پرموشن آف انڈسٹری اینڈ انٹرنل ٹریڈ (ڈی پی آئی آئی ٹی)نے نیشنل اسٹارٹ اپ ایڈوائزری کونسل قائم کی ہے،جس کا مقصدپائیدار اقتصادی ترقی  کو فروغ دینے اور بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے ملک میں اختراع اور اسٹارٹ اپس کی نشو نما کے واسطے ایک مضبوط ایکو سسٹم تیار کرنے کے لئے ضروری اقدامات کے بارے میں حکومت کو مشورہ دینا ہے ۔

میٹنگ میں اہم متعلقین ، افسروں اور ملک کے موجودہ اسٹار اپس نے بھی شرکت کی ،جن میں سافٹ بینک انڈیا کے کنٹری ہیڈ جناب منوج کوہلی ،رویگو سروس  کے فاؤنڈر اینڈ سی ای او جناب دیپک گرگ،اربن کمپنی کے کو فاؤنڈر ابھیراج بھل ،اسنیپ ڈیل کے کو فاؤنڈر اینڈ سی ای ای جناب کنال بہل،انفو ایج کے فاؤنڈر اینڈ ایگزیکٹو وائس چیئرمین جناب سنجیو بھیک چندانی ،زیسٹ منی کی کو فاؤنڈر اینڈ سی ای ای محترمہ لزی چیپمین اور آئی آئی احمدآباد کے جناب کنال اپادھیائے ،سیک ویا کیپٹل کے جناب راجن آنند ،انڈیا وینچر اینڈ الٹرنیٹ کیپٹل ایسو سی ایشن کے چیئر پرسن جناب کارتک ریڈی ایکسل کے پارٹنر جناب پرشانت پرکاش و دیگر شامل  ہیں۔

*************

ش ح ۔ ا گ ۔ م ش

U. No.5481



(Release ID: 1826281) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Hindi