کانکنی کی وزارت
مارچ 2022 میں معدنی پیداوار میں 4 فیصد اضافہ
اپریل 2021 تا مارچ 2022 مجموعی ترقی 12.2 فیصد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 MAY 2022 3:20PM by PIB Delhi
مارچ 2022 (بنیاد: 2011-12=100) کے مہینے میں کان کنی اور معدنی استخراج کے شعبے کی معدنی پیداواری سطح کا اشاریہ 144.6 مارچ 2021 کے مقابلے میں 4.0 فیصد زیادہ تھا۔ انڈین بیورو آف مائنز (آئی بی ایم) کے عارضی اعداد و شمار کے مطابق، اپریل 2021 تا مارچ 2022 گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں مجموعی نمو میں 12.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مارچ 2022 میں اہم معدنیات کی پیداواری سطح یہ تھی: کوئلہ 958 لاکھ ٹن، لگنائٹ 60 لاکھ ٹن، قدرتی گیس (استعمال شدہ) 2813 ملین کیوبک میٹر، پیٹرولیم (خام) 25 لاکھ ٹن، باکسائٹ 2031 ہزار ٹن، کرومائیٹ 414 ہزار ٹن، نسِنٹریٹ تانبہ 9 ہزار ٹن، سونا 169 کلو، لوہا 270 لاکھ ٹن، کنسنٹریٹ سیسہ 39 ہزار ٹن، مینگنیج ایسک 269 ہزار ٹن، کنسنٹریٹ زنک 182 ہزار ٹن، چونا پتھر 373 لاکھ ٹن، فاسفورائٹ 158 ہزار ٹن، میگنیسائٹ 12 ہزار ٹن اور ڈائمنڈ 8 قیراط ۔
مارچ 2022 کے دوران مارچ 2021 کے مقابلے میں مثبت اضافہ دکھانے والی اہم معدنی پیداوار میں لوہا (19.2 فیصد)، فاسفورائٹ (17.4 فیصد)، لگنائٹ (16.2 فیصد)، سونا (13.8 فیصد)، زنک کنک (10.9 فیصد)، قدرتی گیس (یو) (7.6 فیصد) اور میگنیسائٹ (6.3 فیصد) شامل ہیں۔ منفی نمو دکھانے والی اہم معدنیات کی پیداوار میں کوئلہ (-0.2 فیصد)، پیٹرولیم (خام) (-3.4 فیصد)، باکسائٹ (-4.8 فیصد)، کنسنٹریٹ سیسہ (-5.1 فیصد)، چونا پتھر (-5.4 فیصد)، کنسنٹریٹ تانبہ (-22.7 فیصد)، کرومائیٹ (-31.8 فیصد)، مینگنیج کچی دھات (-32.7 فیصد) اور ڈائمنڈ (-75.8 فیصد) شامل ہیں۔
****
U.No:5456
ش ح۔رف۔س ا
(ریلیز آئی ڈی: 1826087)
وزیٹر کاؤنٹر : 162