بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹرمہندر ناتھ پانڈے کا کہنا ہے کہ آزاد ڈائریکٹرز،مثبت  نظریہ  لاتے ہیں اور متعلقہ فریقوں  ،خاص طورسے اقلیتی فریقوں کے مفادات کی حفاظت کرتے ہیں


ڈاکٹر پانڈے نے سی پی ایس ایز  سے اپیل کی کہ وہ  عزت مآب وزیر اعظم کے آتم نربھربھارت  کے  وژن کے مطابق  مقامی بنانے کی جانب باقاعدہ طورپر کام کریں   اور ملک کو عالمی مینوفیکچرنگ مرکز بننے میں   مدد کریں 

تمام سی پی ایس ایز  کا منتر ہے ‘‘ کارکردگی ،اصلاح اورتبدیلی’’

کارپوریٹ حکمرانی کے بارے میں ڈائریکٹروں کی میٹنگ کا انعقاد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 MAY 2022 12:16PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت  کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے  کہا ہے کہ آزاد ڈائریکٹر ز مثبت  نظریہ لاتے ہیں  اور  متعلقہ فریقوں  ،خاص طور سے اقلیتی   فریقوں کے مفادات کی حفاظت کرتے ہیں۔آج یہاں  وگیان بھون میں   بھاری صنعتوں کی وزارت  ( ایم ایچ آئی ) کی طرف سے منعقدہ  کارپوریٹ حکمرانی  کے موضوع  پر  ڈائریکٹروں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر  پانڈے نے کہا کہ  آزاد  ڈائریکٹر ز   سی پی ایس ایز میں  کارپوریٹ حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے بہت اہم عناصر ہیں۔اس لئے کہ وہ  حکمت عملی  ، کارکردگی   اورخطرات کے انتظام  کے مسائل  پر بورڈ  کو  آزادانہ فیصلےدیتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ چونکہ  حکومت  سی پی ایس ایز کی  بڑی  حصہ دار ہے ،اس لئے اس کی  کلیدی ذمہ داریوں میں سے ایک   سی پی ایس ایز کی  مستقل طورپر کارکردگی کا جائزہ لینا ہے تاکہ  بنیادی  اہداف  ، جس کے لئے وہ بنائی گئی ہے  کی تکمیل کی جانب  اس کی اثر انگیزی    کا اندازہ  لگاجاسکے  ۔ کارکردگی کے اندازہ لگانے کا نظام ،یعنی   یادداشت مفاہمت   ( ایم او یو) اندازہ نظام  ایک کمپنی کی کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TD1P.jpg

انہوں نے کہا کہ یادداشت مفاہمت   ( ایم او یو) سی  پی ایس ای  کے   مالک کے طورپر حکومت   اور سی پی ایس ای کے مینجمنٹ  کے درمیان  ایک قابل مذاکرہ  دستاویز  ہے۔یادداشت مفاہمیت اندازہ نظام نے سی پی ایس ایز کو  اس لائق  بنایا ہے کہ  وہ نتائج کے حصول  پر توجہ مرکوز کرسکے ۔گورنمنٹ کے ترجیحی پروگرام  جیسے کہ  جے ای ایم  ،  ایم ایس  ایم ای شعبہ وغیرہ سے حصولیابی  کو بھی  حالیہ دنوں میں  یادداشت مفاہمت   میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ڈاکٹر  پانڈے نے مزید کہا کہ  بہت سے سی پی ایس ایز   کو مقابلہ جاتی حالات کی وجہ سے  چنوتی بھرے اوقات  کا سامنا ہے۔لہٰذا   یہ بڑا مناسب وقت ہے کہ  کمپنیوں کی ترقی کے لئے اس طرح کے چیلنجز کو مواقع میں  بدلا جائے ۔انہوں نے  کچھ دوسرے کلیدی نکات  پر  زور دیا  جو، ان اہداف کو حاصل کرنے میں مددگار ثات ہوسکتے ہیں۔

  • تمام پروجیکٹوں کا بروقت  پورا کیا جاناانتہائی اہم ہے تاکہ  بروقت محصولات  کی  پیداواری  شروع ہوسکے اور  لاگت سے تجاوز کو بچایا جاسکے  ۔
  • سی  پی ایس ایز کو  عزت  مآب وزیر اعظم کے آتم نربھر  بھارت کے وژن کے مطابق   مقامی بنانے   کی جانب  باقاعدہ  طورپر کام کرنا چاہئے اور ملک کو ایک عالمی مینوفیکچرنگ مرکز  بننے میں مددکرنی چاہئے ۔انہوں نے تما م سی پی ایس ایز کے  لئے وزیراعظم  کے  منتر ‘‘ کارکردگی  ، اصلاح اورتبدیلی ’’ کا اعادہ کیا۔
  • آزادی کا امرت مہوتسو  کی  تقریبات کے حصے کے طورپر  بھاری صنعتوں کی وزارت نے سی پی ایس ایز   اور خودمختار باڈیوں   کی شراکت سے   کئی  پروگرامس اور سرگرمیوں    کی منصوبہ سازی کی ہے ،جس میں اختراع  ، مینوفیکچرنگ امتیاز  ،آتم  نربھر  بھارت  ، ماحول اور پائیداری ، سووچھ بھارت  ، سووستھ  بھارت ، جدوجہد آزادی  کے گمنام  ہیروٰز وغیرہ  کے میدانوں  میں     ایکشنز  @ 75 ، حصولیابیاں   @ 75 ، افکار @ 75شامل ہیں۔انہوں نے تمام سی پی ایس ایز کے ڈائریکٹروں سے اپیل کی  کہ  وہ  ان سرگرمیوںکو خاطر خواہ اہمیت کے ساتھ  منائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TGFS.jpg

تقریب کے دوران  بھاری صنعتوں کی وزارت کے تحت   مندرجہ ذیل   سی پی ایس ایز کے  سی ایم ڈیز   نے  ‘ یادداشت مفاہمت ، کارکردگی   اور آگے کا راستہ  ’ پر اپنے   پریذینٹیشن  پیش  کئے اور اس کے بعد  آزاد ڈائریکٹروں  کے ساتھ  بحث ومباحثہ  اور سوالات  وجوابات  ہوئے ۔

  • بھارت ہیوی الیکٹریکلز  لمٹیڈ ( بی ایچ ای ایل )
  • برج  اینڈ روف  سی او .  لمٹیڈ  (بی اینڈ آر )
  • انجنئیرنگ  پروجیکٹس   (انڈیا  ) لمٹیڈ   (ای  پی آی ایل  )
  • بریتھ  ویٹ   برن   اینڈ  جیسوپ   کانسٹرکشن  سی او . لمٹیڈ ۔
  • اینڈریو   یول  اینڈ  سی او . لمٹیڈ  ( اےوائی  سی ایل ) ۔
  • ہیوی  انجنئیرنگ  کارپوریشن لمٹیڈ  ( ایچ ای سی ) ۔
  • سیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ  (سی سی آئی ) ۔
  • ایچ ایم ٹی لمٹیڈ  ( ایچ ایم ٹی )
  • ایچ ایم ٹی ( انٹرنیشنل   ) لمٹیڈ  ۔
  • ایچ ایم ٹی مشین  ٹولز لمٹیڈ  ۔
  •  ہندوستان سالٹ  لمٹیڈ  (ایچ ایس ایل  ) ۔
  • سانبھر سالٹ لمٹیڈ  ( ایس ایس ایل  ) ۔
  • راجستھان  الیکٹرانکس   اینڈ انسٹرومنٹس  لمٹیڈ  (آر ای آئی ایل  )۔
  • انسٹرومنٹیشن   لمٹیڈ  ( آئی ایل ) ۔
  • این ای  پی  اے لمٹیڈ  ۔

*************

ش ح۔ا ک۔رم

U-5443

 


(ریلیز آئی ڈی: 1825966) وزیٹر کاؤنٹر : 117
یہ ریلیز پڑھیں: English , Urdu , हिन्दी