سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

عالمانہ اشاعتوں  کی  ہینڈس آن ٹریننگ کے موضوع پرمنعقدہ  قومی ورکشاپ کا چوتھا دن

Posted On: 16 MAY 2022 3:45PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آرکے سائنسی مواصلات اورپالیسی سے متعلق تحقیق کے ادارے (این آئی ایس سی پی آر) نئی دہلی کے تحقیق جریدوں کا ڈویژن ، 12مئی سے 18مئی کے دوران عالمی اشاعتوں کی ہینڈس آن ٹریننگ کے موضوع پر ایک ہفتہ طویل ایک قومی ورکشا پ کا انعقاد کررہاہے ۔ اس ورک شاپ کی سرپرستی ، وگیان کا ریہ شالہ اسکیم میں تیزی لانے کے تحت ، حکومت ہند کے سائنس اورٹکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی ) کا سائنس اور انجینئرنگ سے متعلق تحقیقی ادارہ (ایس ای آربی ) کررہاہے ۔

کاریہ شالہ ورک شاپ کے چوتھے دن ، تجزیہ کا ر ڈاکٹرسبھا شری ناگ نے دومسلسل لیکچرس کے ساتھ اس سیشن کا آغاز کیا۔

سیشن (1) ادبی سرقہ ، اوراس سے کیسے بچاجائے ، اورسیشن (2) کلیریویٹ تجزیہ کاری کے بنیادی وسیلوں کا استعمال کرتے ہوئے تحقیقی پیر کے اثرات میں کیسے اضافہ کیاجائے ۔ اس کے بعد جناب ویشو شرما نے اشاعتوں کی تعدا دمیں اضافے کے بارے میں ہینڈس آن ٹریننگ کا انعقاد کیا۔ دن کے آخری اجلاس میں سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر میں کے سینئرسائنس داں ڈاکٹرلوتھا نے ‘‘قدیم تعلیمی طورطریقے :تناظر اوردرس وتدریس ’’ کے موضوع پرلیکچردیا۔

اس پروگرام کا انعقاد ، کریئر میں ترقی اورنوجوان ممکنہ تحقیق کاروں میں سائنسی تحقیق  سے متعلق صلاحتیں پیداکرنے کا ایک موقع فراہم کرنے کی غرض سے سائنس میں عالمی مواصلات کے بارے میں بیداری پیداکرنے کے مقصد سے کیاگیاتھا۔ اس قسم کی ورک شاپ کے انعقاد کا مقصد ، تحقیق کاروں اور سائنس سے متعلق شخصیات کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ معلومات سے ایک دوسرے کو واقف کراسکیں اور سائنسی مدیر ، ڈاکٹراین کے پرسنّا نے  اس تقریب کے انعقاد سے متعلق فرائض انجام دیئے ۔ جس میں سبھی کی جانب سے زبردست دلچسپی کا مظاہر ہ کیاگیا۔

پریزینٹیشن  کے بعد ، ورک شاپ کا شرکا کے ساتھ بات چیت کا ایک سیشن منعقد کیاگیا ۔ اس سیشن کی نظامت سینٹرسائنس داں محترمہ پرمیلا مجمدار اورڈاکٹراین کے پرسنّا نے کی ۔ سبھی شرکار اورریسورس افراد سے کلما ت تشکر کے ذریعہ اس لیکرکا اختتام ہوا۔

*****

ش ح ۔ع م۔ ع آ

U-5440



(Release ID: 1825956) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi