سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر نئی دہلی میں 12 سے 18 مئی 2022 تک سات روزہ قومی ورکشاپ اور ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کر رہا ہے

Posted On: 12 MAY 2022 5:45PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر ۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ(این آئی ایس سی پی آر) نئی دہلی ویویکانند کانفرنس ہال، سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر میں 12 سے 18 مئی 2022 تک سات روزہ قومی ورکشاپ اور ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس تربیتی پروگرام کو  ایس ای آر بی- محکمہ سائنس اور ٹکنالوجی، حکومت ہند کی طرف سے ایکسلریٹ وگیان کاریہ شال اسکیم کے تحت ‘‘علمی اشاعتوں پر عملی تربیت ’’کے عنوان پر سپانسر کیا گیا تھا۔

 

‘‘علمی اشاعتوں کی عملی تربیت ’’ کے موضوع پر ورکشاپ

اس پروگرام کا انعقاد سائنس میں علمی ترسیل و ابلاغ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کیا گیا تھا تاکہ کیریئر کی ترقی کے لیے اور با صلاحیت نوجوان محققین کو سائنسی تحقیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ ورکشاپ میں مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے پی جی اور پی ایچ ڈی دونوں اسٹریمز کے 25 شرکاء نے آن لائن اور آف لائن موڈ میں شرکت کی۔ (سی ایس آئی آر۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکشن  اینڈ پالیسی ریسرچ) (سی ایس آئی آر۔ این آئی ایس سی پی آر) ، ہندوستان کا ایک اعلیٰ سائنسی اشاعتی ادارہ، بھی مختلف شعبوں میں کئی ورکشاپس اور تربیتی پروگرام منعقد کرکے نوجوان محققین کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

پروگرام کا آغاز معززین نے دائس پر شمع روشن کرکے کیا جس کے بعد دعا کی گئی۔ ڈاکٹر این کے پرسنا، سینئر سائنٹسٹ اور سائنٹفک ایڈیٹر (انڈین جرنل آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو فزکس) (آئی جے بی بی) اور ورکشاپ کے کوآرڈینیٹر نے تعارفی خطاب کیا اور پروگرام سے متعلق تفصیلات کو مختصراً بیان کیا۔ پروفیسر جناب حسن جاوید خان، چیف سائنسدان،  سی ایس آئی آر۔ این آئی ایس سی پی آر کے افتتاحی کلمات نے نوجوان محققین میں تحقیق پر مبنی مہارتوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس ورکشاپ سے نہ صرف نوجوان محققین مستفید ہوئے ہے  بلکہ سائنس کے شعبے سے وابستہ شخصیات کو بھی اس سے بہت کچھ حاصل ہوا ہے۔

ورکشاپ کا افتتاح مہمان خصوصی ڈاکٹر کے این راؤ، ڈائرکٹر،ڈی ای ایس آئی ڈی او سی نے کیا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر کے این راؤ نے شرکاء کو ہر سطح پر سماج کے مختلف طبقات تک سائنس کو پھیلانے کے مناسب طریقوں اور ذرائع سے آگاہ کیا۔ اس طرح کی ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد محققین اور سائنسی شخصیات کو علم کا اشتراک،  اپنے آپ کو اپ ڈیٹ اور اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ افتتاحی سیشن کا اختتام ہوا اور اس کے بعد شری آر ایس جیاسومو، چیف سائنٹسٹ اور ایڈیٹر، (سی ایس آئی آر۔ این آئی ایس سی پی آر، آئی جے ای بی) کا تعارفی لیکچر ہوا۔

12.05.2022: ‘‘ریسرچ کمیونیکیشن - تحقیقی مقالے لکھنا’’ پر گفتگو

افتتاحی سیشن کے بعد پہلا تکنیکی سیشن ہوا جو جناب  آر ایس جیاسومو  ، چیف سائنسدان سی ایس آئی آر۔ این آئی ایس سی پی آر نے  ،‘‘ریسرچ کمیونیکیشن – رائٹنگ ریسرچ پیپرز’’ کے موضوع پر پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقی مقالہ لکھنا سائنسدانوں، عوام اور متعلقہ شعبوں میں دیگر افراد کو علم فراہم کرنے کا سب سے اہم پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق گہرا علم حاصل کرنے کے لیے کسی چیز کو احتیاط سے حاصل کرنے کے عمل کا نام ہے۔ انہوں نے ایک موثر تحقیقی مقالہ لکھنے کے طریقہ کار اور نوجوان ذہنوں میں سائنسی مزاج پیدا کرنے میں تحقیقی ابلاغ کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے سائنس کمیونیکیشن میں عوامی آگاہی کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ابلاغ میں درست معلومات بہت ضروری ہیں اور اگر اسے قابل فہم انداز میں پیش کیا جائے تو اچھے فیصلے کیے جاسکتے ہیں اور یہ ایسی چیز ہے جو کہ ریسرچ کمیونیکیشن کے میدان میں بہت اچھے نتائج پیش کرسکتی ہے۔

 

12.05.2022: ‘‘صحیح جریدے کا انتخاب’’  کے موضوع پر گفتگو

دوسرے تکنیکی سیشن میں، شری آر ایس جیاسومو، چیف سائنسدان،سی ایس آئی آر۔ این آئی ایس سی پی آر نے ‘‘صحیح جریدے کا انتخاب’’ کے موضوع پر گفتگو کی۔ اس گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ تحقیق کے کام کا جرنل میں شائع ہونا ایک محقق کے لیے ایک اہم کامیابی ہے کیونکہ یہ اپنی تعلیمی حصولیابیوں کا اندازہ لگانے کا ایک طریقہ ہے۔

جریدے کی اہمیت کی وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مناسب جریدے کا انتخاب پہلا قدم ہونا چاہیے جس پر تحقیق کرنے والے کو اشاعت سے پہلے غور کرنا چاہیے۔

پریزنٹیشن کے بعد، جناب آر ایس جیاسومو کے ساتھ ورکشاپ کے شرکاء کے ساتھ ایک مذاکراتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ چیف سائنس دان این آئی ایس سی پی آر ڈاکٹر این کے پرسنا، ورکشاپ کے کوآرڈینیٹر، نے ریسورس پرسن اور اس دن کے پروگرام میں  شرکت کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔

**********

 

ش ح ۔س ب۔رض

U.No:5439

 



(Release ID: 1825955) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi