سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

بہار کےسمستی پورمیں دیویانگ جنوں اور بزرگ شہریوں کے لیے ایک 'سماجک ادھیکاریتا شیویر' کا انعقاد


مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جناب نتیا نند رائے، مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف  و تفویض اختیارات کماری پرتیما بھومک کے ساتھ تقریب میں شرکت کریں گے

مرکزی حکومت کی اسکیموں کے تحت 4171 دیویانگ جنوں اور 1488 بزرگ شہریوں میں 589.54 لاکھ روپے مالیت کی کل 14293 امداد اور معاون آلات مفت تقسیم کیے جائیں گے

Posted On: 15 MAY 2022 8:47PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔15مئی           دیویانگ جنوں کو بااختیار بنانے کا محکمہ(ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)، الیمکو (اے ایل آئی ایم سی او) اور سمستی پور ضلع انتظامیہ کےاشتراک سے اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت 'دیویانگ جنوں' اور حکومت ہند کی وزارت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی 'راشٹریہ ویوشری یوجنا' (آر وی وائی اسکیم) کے تحت بزرگ شہریوں کے مابین امداد اور معاون آلات کی تقسیم کے لیے 16 مئی 2022 کو صبح 11:30 بجے پٹیل میدان، سمستی پور (بہار) میں 'سماجک ادھیکاریتا شیویر' کا انعقاد کیا جائے گا۔  

داخلہ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات کماری پرتیما بھومک، مقامی عوامی نمائندوں اور معززین کی موجودگی میں تقسیم کیمپ کی تقریب کی صدارت کریں گی۔

مرکزی حکومت کی اسکیموں کے تحت 589.54 لاکھ روپے کی کل 14293 امداد اور معاون آلات کووڈ-19 وبائی امراض کے پیش نظر محکمہ کی طرف سے تیار کردہ ایس او پی پر عمل کرتے ہوئے بلاک/پنچایت سطح پر 4171 دیویانگ جنوں اور 1488 بزرگ شہریوں کو مفت تقسیم کیا جائے گا۔ استفادہ کنندگان کی سمستی پور ضلع انتظامیہ کے  تعاون سے الیمکو کے ذریعہ منعقدہ تشخیصی کیمپوں کے دوران  شناخت کی جا چکی ہے ۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-5406



(Release ID: 1825665) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi