وزارات ثقافت

وزارتِ ثقافت ’بین الاقوامی میوزیم ڈے‘ کے موقع پر اپنے تمام میوزیم میں ایک ہفتہ تک چلنے والے جشن کا اہتمام کرے گی


وزارت ثقافت کے تحت ملک بھر کے تمام میوزیم میں 16 سے 20 مئی، 2022 تک وزیٹرز کے لیے داخلہ مفت ہوگا

Posted On: 13 MAY 2022 6:31PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت، وزارت ثقافت آئندہ 18 مئی، 2022 کو  بین الاقوامی میوزیم ڈے (آئی ایم ڈی) کے موقع پر، اپنے تمام میوزیم میں 16 مئی سے 20 مئی 2022 تک ایک ہفتہ چلنے والے جشن کا اہتمام کرے گی۔ نیشنل میوزیم (نئی دہلی)، نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (نئی دہلی، ممبئی، بنگلورو)، الہ آباد میوزیم (پریاگ راج)، انڈین میوزیم (کولکاتا)، وکٹوریہ میموریل ہال (کولکاتا)، سالار جنگ میوزیم (حیدرآباد) اور نیشنل کونسل آف سائنس میوزیم کے تحت آنے والے سائنس سٹیز اور سینٹرز (ہندوستان بھر میں 24 مقامات پر) اس متعینہ ہفتہ کے دوران خصوصی پہل کرنے جا رہے ہیں۔

وزارت ثقافت نے 16 مئی سے 20 مئی، 2022 والے اس ہفتہ کے دوران ملک بھر میں وزارت ثقافت کے تحت آنے والے تمام میوزیم میں وزیٹرز کے لیے مفت داخلہ کا اعلان پہلے ہی کر دیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ 24 اپریل کو ’من کی بات‘ میں خطاب سے استفادہ کرتے ہوئے، جس میں انہوں نے سامعین سے  اپنے دوستوں کے ساتھ میوزیم دیکھنے اور #MuseumMemories بنانے کی اپیل کی تھی، نیشنل میوزیم کی طرف سے احتیاط کے ساتھ متعدد خصوصی پروگرام اور متنوع اور شمولیتی سامعین کو راغب کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر آؤٹ ریچ کی حکمت عملیاں تیار کی گئی ہیں۔ خصوصی نمائشیں، پروجیکشن میپنگ شو، میوزیم کے اوقات میں اضافہ، ہفتہ  بھر مفت داخلہ،  میوزک/ ڈانس کی پیشکش بشمول فلیش موب اور بچوں کے لیے مخصوص سرگرمیاں جیسے کلے ماڈلنگ، منی ایچر پینٹنگ، اوری گیمی ورکشاپ وغیرہ کا انتظام کیا جا رہا ہے تاکہ تمام عمر کے لوگوں کے لیے میوزیم دیکھنے کے تجربہ کو یادگار بنایا جا سکے۔ اس یادگار جشن کے حصہ کے طور پر تمام میوزیم میں ان کے محدود سامان کے ساتھ ساتھ فوٹو بوتھ بھی شروع کیے جا رہے ہیں۔

وزارت ثقافت کے تجدید شدہ مینڈٹ ’ہندوستان میں میوزیم کا از سر نو تصور‘ پراس سال فروری میں جو عالمی کانفرنس منعقد کی گئی تھی اس کے مطابق، وہ  ’میوزیم‘ – میوزیم پر مرکوز مسئلہ سے متعلق بیانات کا ہیکاتھن؛ اور ’ہندوستان میں میوزیم‘ موبائل ایپ کا اعلان کرنے جا رہے ہیں جس میں ان کے مجموعوں کا ڈیجیٹل ذخیرہ موجود ہے۔ آئی ایم ڈی 2022 کے موقع پر نیشنل میوزیم انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے ’میوزیولوجی بطور پیشہ: چیلنجز اور امکانات‘ موضوع پر ایک ویبنار کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ،  ہماری مشترکہ وراثت کے ان مجموعوں کو مقبول بنانے کے لیے MyGov کے ساتھ مل کر ایک کوئز بھی منعقد کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لیے براہ کرم #MuseumsReimagined #MuseumMemories #AmritMahotsav کو فالو کریں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5349



(Release ID: 1825214) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi