ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

قبائلی نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے آج مدھیہ پردیش کے بھوپال  سے ایک پائلٹ پروجیکٹ لانچ کیا گیا


آتم نربھر بھارت کے شاہراہ آتم نربھر گاؤں سے ہوکر گزرتی ہے:راجیو چندر شیکھر

اس پروگرام میں 50 قبائلی اضلاع کو شامل کیا جائے گا اور اس پروگرام کا مقصد قبائلی نوجوانوں کی تربیت اور بااختیار بنانا ، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور مقامی معیشت کو از سر نو زندہ کرنا ہے:راجیو چندر شیکھر

Posted On: 13 MAY 2022 5:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی:13؍مئی2022:

صلاحیت سازی اور صنعت ، الیکٹرونکس اورآئی ٹی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج بھوپال کے سینٹر فار ریسرچ اینڈ انڈسٹریل اسٹاف پرفارمنس کِرسپ(سی آر آئی ایس پی)سے قبائلی نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے پائلٹ پروجیکٹ –دیہی قبائلی تکنیکی تربیت کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے آتم نر بھر بھارت سنکلپ کی شروعات دیہی نوجوانوں کو بااختیار بنانے سے ہوتی ہے۔آتم نربھر بھارت کی شاہراہ آتم نر بھر گاؤں سے ہوکر گزرتی ہے۔آج دیہی قبائلی تکنیکی تربیتی پروگرام کا آغاز اس سمت میں ایک چھوٹا قدم ہے۔

 

001.jpeg

 

پائلٹ پروجیکٹ میں ہندوستان کی چھ ریاستوں –مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، گجرات، راجستھان، مہاراشٹر اور اُڈیشہ سے منتخب شدہ 17اضلاع کے 17گروپوں کے تقریباً 250 مستفدین کے لئے تربیت کا تصور کیا گیا ہے اور اس   کا انعقاد وِکاس بھارتی، گُملا جھارکھنڈ میں کیا جائے گا۔

مستفدین کو 5مضامین –بجلی اور سولر توانائی، زراعتی مشین کاری ، ای گورننس ، نل سازی اور چِنائی، دو پہیہ مرمت اور رکھ رکھاؤ میں تربیت فراہم کی جائے گی۔یہ تربیت نوجوانوں کو اپنا خود کا کاروبار شروع کرنے میں بھی اہل بنائے گی، جس سے دوسرے نوجوانوں کے لئے بھی روزگار  کے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔

لانچ تقریب میں تقریر کرتے ہوئے وزیر محترم نے مابعد کووڈ نئے عالمی نظام میں اسکلنگ(ہنرمندی) کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔کووڈ وباء نے الیکٹرونکس اور ڈیجیٹل مصنوعات کی روایتی سپلائی سریز میں رخنہ پیدا کیا ہے۔دنیا اب ایک بھروسے مند ساتھی کی تلاش میں ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا اب ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے ہمیں اپنے نوجوانوں کو گلوبل اسکل ہب کے طورپر ابھرنے کے لئے ہنرمندی کی ضرورت ہے۔

ہنرمندی اور صنعتوں کی وزارت کے دیہی قبائلی تکنیکی تربیتی پروگرام (گرامین اُدھمی پروجیکٹ)کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکار دیہی نوجوانوں کو زیادہ موقع فراہم کرنے اور مقامی دیہی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے ہنرمندی کو ایک اہم پہلو کی شکل میں اولیت دے رہی ہے۔

وزیر محتر م نے کہا کہ صلاحیت سازی اور کاروبار کی وزارت نے پہلے ہی آئی ٹی آئی ، جے ایس ایس، پی ایم کے کے، پی ایم کے وی وائی،اَپرنٹس شپ کا ایک وسیع نیٹ تیار کرلیا ہے اور اس کے ذریعے پیش کئے جارہے 4500 سے زیادہ ہنرمندی کے پروگراموں کے توسط سے نوجوانوں کی زندگی کو تبدیل کررہی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ آنے والے سالوں میں 50 قبائلی اضلاع میں50,000سے ایک لاکھ طلباء کو کثیر رخی ہنرمندی کے ساتھ جامع تربیت دی جائے گی۔

                 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 5347)



(Release ID: 1825199) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Urdu , Hindi