عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج نورتھ بلاک میں  ای بک۔آئی اے ایس افسران کی سِول لسٹ۔2022 جاری کی


وزیر موصوف نے کہا کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں لائی گئی اصلاحات میں گورننس اصلاحات اور اصلاحات عمل میں لانے والوں کی اصلاحات شامل ہیں

Posted On: 13 MAY 2022 5:31PM by PIB Delhi

آج نورتھ بلاک میں ایک بک آئی ایس فسران کی سول لسٹ ۔2022 کا اجراء کرتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزاد چارج) ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزاد چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت عملے، شکایات عامہ اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں عملے ، شکایات عامہ اور پنشن کے محکمے کی جانب سے کئی انقلابی اصلاحات لائی گئیں ہیں۔ جنھیں دو زمروں میں رکھا جاسکتا ہے۔ گورننس سے متعلق اصلاحات اور حکمرانی میں عمل میں لانے والے مقتدرین سے متعلق اصلاحات. آئی اے ایس افسران کی سول لسٹ 2022 کا آج اجرا ء کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ متنوع فہرست دستیاب تفصیلات کی بنیاد پر صحیح کام کے لئے صحیح آفیسر کا انتخاب کرنے میں مدد دے گی اور مختلف عہدوں  پر کام کرنے والے افسروں کے بارے میں عام آدمی کو جانکاری فراہم کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ ای اب آئی ایس افسران کی سول بک 2022 محکمے کی جانب سے حکومت ہند کی ڈیجیٹل انڈیا مہم میں حصہ لینے کی ایک کوشش ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سال 2014 سے جو گورننس اصلاحات لائی گئی ہیں ان کی بات کرتے ہوئے  ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے کئی انوکھے  خیالات کا ذکر کیا جن میں صدیوں پرانے نوآبادیاتی طریقے یعنی دستاویزات کی کسی گزیٹڈ افسر سے تصدیق کرانا شامل  ہے۔ اسے بدل کر خود تصدیق کا طریقہ شروع کیا گیا ۔ اسکے علاوہ گروپ بی (نان گزیٹڈ) اور گروپ سی اسامیوں کے لئے 2016 سے انٹریوز کو ختم کیا گیا ۔ نئے آئی ایس افسران کے لئے تین مہینے کی مرکزی حکومت میں معاون سکریٹری کی خدمات، پی ایم ایکزیکیٹو ایوارڈز کی نوعیت میں تبدیلی اور ایسے پندرہ سو قاعدوں ضابطوں کو ختم کرنا جو فرسودہ ہوچکے تھے۔

اسی کے ساتھ وزیر موصوف نے کہا کہ مشن کرم یوگی سب سے زیادہ انقلابی تبدیلی ہے جو سول سرونٹس سے متعلق ہے۔ ای بک آئی اے ایس سول لسٹ بھی دوسرے زمرے کی اصلاح ہے۔

یہ سول لسٹ کا 67 واں ایڈیشن اور پی ڈی ایف میں ای بک کا دوسرا یڈیشن ہے، آئی اے ایس سول لسٹ میں افسران کے بیچ، کیڈر، موجودہ پوسٹنگ ، پے اسکیل ، تعلیمی استعداد اور ریٹائر منٹ کی تاریخ کے علاوہ ان کی کیرئر کے اعتبار سے صلاحیت ، اگلے پانچ برسوں میں ریٹائر ہونے والے آئی ایس افسروں کی تعداد وغیرہ شامل ہے۔

عملے اور تربیت کا محکمہ آئی اے ایس افسران کی کیڈر کنٹرولنگ اتھارٹی ہے اور سول لسٹ اسٹیٹ کیڈرز سے ملی جانکاری کی مدد سے تیار کی جاتی ہے۔ ای بک آئی اے ایس سول لسٹ 2022 محکمے کے ویب سائٹ https://dopt.gov.inپر بھی دستیاب ہے۔

****

U.No:5343

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1825197) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Urdu , Hindi , Tamil