وزارت خزانہ
’8.15 فیصد سود والی سرکاری سیکورٹی 2022‘ کی واپس ادائیگی
Posted On:
13 MAY 2022 5:15PM by PIB Delhi
’8.15 فیصد سود والی سرکاری سیکورٹی (جی ایس) 2022‘ کی بقایا رقم 10 جون، 2022 کو مساوی طور پر واجب الادا ہوگی۔ مذکورہ تاریخ سے اس پر کوئی سود جمع نہیں ہوگا۔ کسی بھی ریاستی حکومت کی طرف سے نیگوشی ایبل انسٹرومنٹ ایکٹ، 1881 کے تحت، ادائیگی کے دن چھٹی کا اعلان کرنے کی صورت میں قرض کی ادائیگی اس ریاست میں ادائیگی والے دفاتر کے ذریعے گزشتہ کام کے دن پر کی جائے گی۔
گورنمنٹ سیکورٹیز ریگولیشن، 2007 کے ذیلی ضابطوں (2) 24 اور (3) 24 کے مطابق، رقم کی میچورٹی کی ادائیگی سرکاری سیکورٹیز کے رجسٹرڈ ہولڈر کو یا تو ایک پے آرڈر، جس میں اس سے بینک اکاؤنٹ کا متعلقہ بیورہ ہوگا، کے ذریعے کی جائے گی یا اس رقم کو اس بینک میں ہولڈر کے اکاؤنٹ میں ڈال دیا جائے گا جس میں الیکٹرانک طریقے سے رقم موصول کرنے کی سہولت ہوگی۔ سرکاری سیکورٹیز کو معاون جنرل کھاتہ بہی یا تکمیلی معاون جنرل کھاتہ بہی اکاؤنٹ یا اسٹاک سرٹیفکیٹ کی شکل میں رہنا چاہیے۔ سیکورٹیز کے سلسلے میں ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے اس قسم کی سرکاری سیکورٹیز کے بنیادی صارف یا اس کے بعد والے ہولڈرز کو اپنے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات پیشگی طور پر مہیا کرانی ہوگی۔ حالانکہ، بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات/الیکٹرانک طریقے سے رقم موصول ہونے کی رسید نہ ہونے کی حالت میں مقررہ تاریخ پر قرض کی واپس ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے ہولڈر اپنی ان سیکورٹیز کو عام قرض کے دفاتر، ٹریژریز/سب ٹریزریژ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخوں (جہاں وہ سود کی ادائیگی کے لیے رجسٹرڈ ہیں) میں پیش کر سکتے ہیں جنہیں جائز طریقے سے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔ ان سیکورٹیز کو واپس کرنے کی مقرر تاریخ سے 20 دن پہلے پیش کرنا ہوگا۔
ڈسچارج ویلیو حاصل کرنے کے طریقہ کار کی مکمل تفصیلات مذکورہ ادائیگی والے کسی بھی دفتر سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 5341
(Release ID: 1825194)
Visitor Counter : 139