قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امورکے مرکزی وزیرارجن منڈا  کل ناسک کے مقام پرایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے


قبائلی امورکے مرکزی وزیراورصحت کے وزیر مملکت نے مہاراشٹر کے عزّت مآب گورنر سے ملاقات کی


فلاح وبہبود  سے متعلق مختلف اسکیموں کا جائزہ لیا قبائلی امورکے مرکزی وزیرنے مہاراشٹر کے قبائلی فلاح وبہبود کے محکمے کے سینئر  عہدیداروں کے ساتھ قبائلی


Posted On: 12 MAY 2022 7:01PM by PIB Delhi

قبائلی امورکے مرکزی وزیرجناب ارجن منڈا اورصحت اورخاندانی بہبود کے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹربھارتی پروین پوارنے آج مہاراشٹرکے گورنر جناب بھگت سنگھ کو شیاری سے ملاقات کی ۔ میٹنگ کے بعد میڈیا کے افراد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جناب ارجن منڈا نے کہاکہ قبائلی امور کی وزارت کے ذریعہ کئے جارہے ترقیاتی پروگراموں میں قبائلی خطوں میں صحت ، تعلیم اورروزگار کے فروغ پرتوجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔

قبائلی امور کے وزیرجناب ارجن منڈا کل ناسک میں شنڈے کے مقام پرایکلویہ ماڈل رہائشی  اسکول ( ای ایم آرایس ) کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ ای ایم آرایس حکومت ہند کی ایک اسکیم ہے ۔ جس کے تحت بھارت کے قبائلی افراد کے لئے ماڈل رہائشی اسکولوں کی تعمیر کی جاتی ہے تاکہ دوردراز کے اوردشوار گزار قبائلی علاقوں میں قبائلی طلباء کے لئے معیاری تعلیم کی رسائی کو یقینی بنایاجاسکے ۔ انھوں نے مہاراشٹر کے قبائلی اضلاع میں آدی آدرش گرام یوجنا اوراس پرعمل آوری کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی ۔

جناب منڈا نے جنھوں نے صحت کی وزارت میں وزیر مملکت محترمہ بھارتی پروین پوار کے ہمراہ مہاراشٹر کے گورنر سے ملاقات کی تھی ، بتایاکہ صحت کی وزارت کے اشتراک کے ساتھ قبائلی امورکی وزارت  ، قبائلی لوگوں میں ہلالی خلیات یعنی سیکل سیل کی بیماری سے تحفظ اوراس بیماری کے بالکل خاتمے کی غرض سے سبھی ممکنہ اقدامات  کررہی ہے ۔ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں قبائلی امور کی وزارت ، ملک کے قبائلی افراد کے مفاد میں مختلف النوع ترقیاتی پروجیکٹوں پر کام کررہی ہے ۔

 

گورنرکے ساتھ ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، جناب منڈا نے کہاکہ ہم نے گورنر کو مہاراشٹر میں جاری قبائلی فلاح وبہبود سے متعلق مختلف پروگراموں  سے واقف کرایااور مہاراشٹر میں شیڈول V متعلق  امور کے بارے میں تبادلہ ٔ خیال کیا۔

مہاراشٹرکے گورنر کے ساتھ تبادلہ ٔ خیال کے دوران ، مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے ٹرائفیڈ کی زیرسرپرستی قبائلی علاقوں کے فنکاروں اورٹیکسٹائل اورفیشن کی صنعت کے افراد کے درمیان ایک میٹنگ کرانے کی تجویز پیش کی ۔ تاکہ مصنوعات  تخلیق کی جاسکی اورشہری علاقوں اور بڑے شہروں کے علاقوں میں منڈیاں تیارکی جاسکیں ۔ انھوں نے کہاکہ ہم نے اس بارے میں بھی تبادلہ ٔ خیال کیاکہ ریاستی سرکار، ایف آراے کے شعبے  میں کام کرنےوالی غیرسرکاری تنظیموں این جی اوز کے ساتھ اشتراک کرسکتی ہے ۔

جناب منڈا نے کہاکہ ہم نے ایک روزہ پروگرام کے امکانات کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا جسے گرام سبھا کے ارکان کے لئے شیدولڈ ایریا ایڈمنسٹریشن ، پی ای ایس اے اور ایف آراے میں منعقد کیاجاسکتاہے ، تاکہ سبھی متعلقہ فریقوں اورشراکت داری میں بیداری پیداکی جاسکے اورانھیں تربیت فراہم کی جاسکے ۔ انھوں نے کہاکہ تربیت کے اس موڈیول کو پوری ریاست میں باضابطہ طورپرمنعقد کیاجائے گا۔

 

دن میں بعد میں ، جناب ارجن منڈانے قبائلی امور کی وزارت کی قبائلی فلاح وبہبود کی مختلف اسکیموں کے بارے میں مہاراشٹر کے قبائلی فلاح وبہبود کے محکمے کے سرکردہ عہدیداروں  کے ساتھ  ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ مرکزی وزیر نے ریاست میں ایکلویہ آدرش رہائشی  اسکولوں کے تعمیراتی کام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ صحت کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹربھارتی پواربھی اس موقع پر موجود تھیں ۔

*****

 

ش ح ۔ع م۔ ع آ

U-5325



(Release ID: 1825046) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi