بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
جناب نارائن رانے نے متحدہ عرب امارات کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، ایم ایس ایم ای کو نئے مواقع کی تلاش میں اہل بنانے کے لئے ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیا
Posted On:
12 MAY 2022 5:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی:12؍مئی2022:
بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانی درجہ کی صنعتوں کی مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے ایم ایس ایم ای کے وزیر مملکت جناب بی پی ایس ورما اور وزارت کے اعلیٰ حکام کے ساتھ متحدہ عرب امارات حکومت میں کاروبارا ور ایس ایم ای کے وزیر مملکت ڈاکٹر احمد بیلہول الفلاسی کی قیادت میں وہاں کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کی۔
جناب رانے نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہندوستان کا سب سے بڑاکاروباری شراکت دار ہے اور ہم ایسا نظم وضع کرنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، جس سے ایم ایس ایم ای نئے مواقع کو تلاش کرنے اور اپنے موجودہ کاروبار کو بڑھانے میں اہل ہوسکیں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کو بنیادی ڈھانچہ ، فوڈ پروسیسنگ اور توانائی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
اے ایس اینڈ ڈی سی ، ایم ایس ایم ای جناب شیلیش کمار سنگھ نے دوہرا کہ دونوں ممالک کے ایس ایم ای کے لئے اعلیٰ ترین عمل ، معلومات، صلاحیتوں کو ساجھا کرکے ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے دو طرفہ کاروبار بڑھانے کے خاصے امکانات ہیں۔
جے ایس، ایم ایس ایم ای محترمہ مرسی ایپاؤ نے کہا کہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین بہترین دو طرفہ تعلقات ہیں، جن کی تاریخی اور ثقافتی طور سے جڑیں کافی گہری ہیں اور ہم مستقبل میں اِنہیں مزید مضبوط بنانے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ای پی اے نے دونوں ممالک کے درمیان کاروبار اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کئے ہیں، جس سے ایس ایم ای اور اسٹارٹ اَپس کو فائدہ ملے گا۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 5302)
(Release ID: 1824858)
Visitor Counter : 175