کامرس اور صنعت کی وزارتہ

عمان یو ایس ایف ڈی اے، یو کے ایم ایچ آر اے اور ای ایم اے کے ذریعے رجسٹرڈ ہندوستانی فارما مصنوعات کی منظوری کو تیز کرے گا


جناب پیوش گوئل 2023 میں ہند-عمان جوائنٹ کمیشن کی اگلی میٹنگ کے لیے عمان کا دورہ کریں گے

ہندوستان نے بین  الاقوامی شمسی اتحاد کی توثیق کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی کی ’ایک سورج ایک دنیا ایک گرڈ‘ پہل کو قبول کرنے کے لیے عمان کی ستائش کی

Posted On: 11 MAY 2022 7:42PM by PIB Delhi

ہند-عمان جوائنٹ کمیشن میٹنگ (جے سی ایم) کا 10واں اجلاس 11 مئی 2022 کو نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ اس کی مشترکہ صدارت  حکومت ہند کے مرکزی وزیر برائے کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور کپڑا جناب پیوش گوئل اور عمان کے سینئر عہدیداروں اور تجارتی سربراہان پر مشتمل 48 رکنی وفد  کے ساتھ ہندوستان کے  دورے پر آئے سلطنت عمان کے  عزت مآب وزیر برائے کامرس، صنعت اور فروغ سرمایہ ہز ایکسی لینسی جناب قیس بن محمد الیوسف نے کی۔

10ویں ہند-عمان جے سی ایم کے اہم نتائج:

مستقبل پر مرکوز اور حل پر مبنی مذاکرات کے ساتھ،  جے سی ایم میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ اقتصادی تعلقات کے تمام گوشوں پر مبنی باہمی مفاد کے تمام امور پر  اہم پیش رفت ہوئی۔ اجلاس کے اہم نتائج کا خلاصہ ذیل میں دیا گیا ہے:

بات چیت کے دوران  یو ایس ایف ڈی اے، یو کے ایم ایچ آر اے اور ای ایم اے کے ساتھ پہلے سے رجسٹرڈ ہندوستانی فارماسیوٹیکل مصنوعات کے رجسٹریشن کے لیے منظوری کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔

مسقط میں موجود ہندوستانی سفارت خانہ کے ذریعے جاری کی گئی مارکیٹ ریسرچ رپورٹ کو مشترکہ طور پر جاری کیا گیا، جس میں عمان میں فارماسیوٹیکل سیکٹر میں ہندوستانی کمپنیوں کے لیے حکمت عملی اور مواقع کو نمایاں کیا گیا ہے۔

عمان کے ذریعے بین الاقوامی شمسی اتحاد (آئی ایس اے) فریم ورک معاہدہ پر دستخط اور توثیق، اور سرحدوں کے پار شمسی توانائی کی سپلائی کو جوڑنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی  گرین گرڈ/ ’ایک سورج ایک دنیا ایک گرڈ‘ (او ایس او ڈبلیو او جی) کی پہل کو قبول کرنے کے لیے ہندوستان کے ذریعے عمان کی ستائش۔

تجارت کو آسان بنانے  ٹیرف/نان ٹیرف رکاوٹوں سے متعلق تمام مسائل کے جامع حل کے لیے دونوں جانب سے عزم کا اظہار۔

معیارات اور میٹرولوجی، ہند-عمان کے درمیان دوہرے ٹیکس سے بچنے کا معاہدہ، ہند-عمان دو طرفہ سرمایہ کاری کا معاہدہ، انویسٹ عمان اور انویسٹ انڈیا، اور عمان میں روپے کارڈ کو قبول کرنے وغیرہ سمیت زیر گفتگو تمام مفاہمت ناموں (ایم او یو)/معاہدوں  کو تیزی سے مکمل کرنے پر رضامندی۔

گرین ہائڈروجن اور گرین امونیا، صحت اور فارماسیوٹیکلس، کانکنی، مینوفیکچرنگ، آئی ٹی، اسپورٹس، کلچر، یوتھ اور سیاحت سمیت 3 ٹی (ٹریڈ، ٹیکنالوجی، ٹورزم)، غذا اور زراعت، قابل تجدید توانائی پر خاص توجہ دیتے ہوئے متعدد شعبوں میں اشتراک میں اضافہ۔

دو طرفہ تجارت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سال 2022-2021 کے دوران  یہ 5.4 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 9.94 بلین امریکی ڈالر ہو گئی، جو کہ سالانہ 82.6 فیصد کا اضافہ ہے۔ ہندوستانی کمپنیوں نے لوہا اور اسٹیل، سیمنٹ، کھاد، ٹیکسٹائل، کیبل، کیمیکل، آٹوموٹو وغیرہ جیسے عمان کے متعدد شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے۔ عمان میں  6000 سے زیادہ ہندوستانی صنعتیں اور تنصیبات ہیں، جنہوں نے وہاں 7.5 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ اپریل 2000 سے دسمبر 2021 کے دوران عمان کی طرف سے ہندوستان میں مجموعی طور پر  558.68 ملین امریکی ڈالر کے برابر ایف ڈی آئی  حاصل ہوئی۔

عمان کے ہز ایکسی لینسی وزیر  قیس نے سی آئی ایم جناب پیوش گوئل کو 2023 میں منعقد ہونے والے جے سی ایم کے اگلے اجلاس کے لیے عمان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ سی آئی ایم نے اس دعوت نامہ کو خوشی سے قبول کر لیا۔ تاریخوں کا فیصلہ سفارتی چینل کے ذریعے کیا جائے گا۔

 ہند-عمان جوائنٹ بزنس کونسل کی ایک میٹنگ کل صبح 11 بجے نئی دہلی کے ہوٹل لیلا پیلس میں ہونی طے ہوئی ہے۔ اس پروگرام میں دونوں ممالک کی طرف سے بڑی تعداد میں تاجر اور سرمایہ کار برادری کے شریک ہونے کی توقع ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5259



(Release ID: 1824558) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi