جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

جناب بھگونت  خوبا ،انٹر سولر یورپ 2022 میں شرکت کریں گے


وزیر موصوف  سرمایہ کار ی کو فروغ  دینے والی تقریب  ‘‘ ہندوستان کا شمسی توانائی بازار ’’ کے عنوان   پر  کلیدی خطبہ پیش کریں گے

Posted On: 10 MAY 2022 7:58PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی   کی وزارت کے  مرکزی وزیر مملکت  جناب بھگونت  خوبا   ، 11 مئی سے 13  مئی  2022 تک   منعقد ہونے والے   انٹر سولر یورپ  2022 میں  شرکت  کے لئے  کل میونخ ،جرمنی کے لئے روانہ  ہوں گے۔وزیر موصوف   میونخ میں  12 مئی  2022 کو  سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی تقریب  ‘‘ ہندوستان کا شمسی توانائی بازار ’’  کے عنوان پر اپنا کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ یہ تقریب  ہند – جرمنی  توانائی فورم  (آئی جی پی ایف )  کے ذریعہ منعقد کی جارہی ہے۔

 یہ تقریب اس  اعتبار سے اہم ہے  کہ  ہندوستان، بہت سے  ممکنہ  فوائد جیسے کہ شمسی توانائی کے میدان میں  ٹکنالوجی کی منتقلی  ، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ذریعہ  شمسی توانائی   کی پیداواری  میں سرمایہ کاری   ،  کے ایف ڈبلیو  ڈیولپمنٹ بینک کی طرف سے سرمایہ کاری   اور یورپ کے ساتھ   علم کی شراکت سے متعلق معاہدے    حاصل کرسکتا ہے۔

انٹر سولر  سولر صنعت  او ر اس کے شرکاء کے لئے دنیا کی اہم  نمائشی سیریز ہے۔ یہ پور ی دنیا سے لوگوں اور کمپنیوں کو  اس مقصد کے لئے  متحد کرتی   ہے کہ   ہماری توانائی کی سپلائی میں  شمسی   توانائی کے حصے کو بڑھایا جائے ۔ 30سال سے زیادہ تجربے کے ساتھ،  انٹر سولر کے اندر منفرد صلاحیت  ہے کہ وہ  دنیا کے سب سے زیادہ اثر انگیز بازاروں  سے  شمسی توانائی کے ممبران   کو ایک  ساتھ  متحد کرے   ۔انٹر سولر نمائشیں  اور کانفرنسیں   میونخ ، ساؤ پاولو ،  لانگ بیچ   ،  گاندھی نگر  ،دوبئی اور میکسیکو  سٹی  میں  منعقدکی جاتی ہیں۔ ان  عالمی تقریبات   کی تکمیل  انٹر سولر  اجلاسوں سے کی جاتی ہے،  جو  پوری دنیا میں  ظاہر ہونےاور نمو کرنے والے  بازاروں  میں   منعقد ہوتے ہیں ۔

اس تقریب میں  20000 سے زیادہ لوگ ،جس میں   مختلف ممالک کے وزراء اور سکریٹریز شامل ہیں،شرکت کریں گے۔   قابل تجدید  توانائی شعبے کی اہم کثیر قومی کمپنیاں   جیسے کہ اے بی بی   ، سائمنس ، ارکون  ،  3 ایس سوئیس  سولر سولیوشن  ،  مئیر برگر ٹکنالوجیز  اے  جی   بے وا،آر ای جی ایم بی ایچ  ،  ان جی  ،  اینیل    اور واکر کی ،  اپنے سی ای او ز کے ذریعہ  نمائندگی کی جائے گی۔

*************

 

ش ح۔ا ک۔رم

U-5236



(Release ID: 1824350) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi