وزارت سیاحت

سیاحت  کی وزارت اپنے ‘انکریڈیبل انڈیا’ برانڈ لائن کے تحت عربین ٹریول مارکیٹ، دبئی -2022 میں حصہ لے رہی ہے


انڈیا پویلین نے بھارت  کو ‘365 دن کی منزل’ کے طور پر دکھایا

Posted On: 09 MAY 2022 7:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 مئی

بھارتی حکومت کی سیاحت کی وزارت اپنے ‘انکریڈیبل انڈیا’ برانڈ لائن کے تحت 9 سے 12 مئی 2022 تک منعقد ہونے والے عربین ٹریول مارکیٹ (اے ٹی ایم)، دبئی -2022 میں حصہ لے رہی ہے، جو سیاحت کے متعلقہ فریقوں کو مختلف سیاحتی مقامات اور مصنوعات بشمول نِچے پروڈکٹس کی نمائش کے لیے بھارت  کی بھرپور اور متنوع سیاحت کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے اور ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے، نیز اس کا مقصد بھارت کو ‘ضرور دیکھیں، ضرور دورہ کریں’ کی ایک منزل کے طور پر فروغ دینا ہے۔

مارٹ کے دوران انڈیا پویلین بھارت  کو ‘365 دن کی ایک منزل’ کے طور پر ثقافت، مہم جوئی، کروز، گولف، ایم آئی سی ای، لگژری، جنگلی حیات، فلاح و بہبود اور طبی سیاحت وغیرہ جیسے مقامات  کو سال بھر کے کثیر جہتی سیاحتی مقام کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ مارٹ کے دوران ‘نمستے مہم’ کے ساتھ ایک تھیم کا اضافہ کردیاگیا ہے تاکہ ان بین الاقوامی مسافروں کا خیرمقدم کیا جا سکے جو بھارت  کو دیکھنے کے لئے لازمی مقامات کا دورہ کرتے ہیں۔

انڈیا پویلین کا افتتاح اتراکھنڈ حکومت میں سیاحت کے وزیر جناب  ستپال مہاراج، بھارت کی سیاحت کی وزارت میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محترمہ روپندر برار، ڈاکٹر امان پوری ایچ ای کی موجودگی میں کیا گیا۔ اس موقع پر دبئی میں بھارت  کے قونصل جنرل، جناب شیو شیکھر شکلا، مدھیہ پردیش ٹورازم بورڈ  کے پرنسپل سکریٹری اور ایم ڈی جناب کٹو زیمومی اور ناگالینڈ حکومت کے کمشنر اور سکریٹری  بھی موجود تھے۔

کیرالہ، ناگالینڈ کی ریاستی سیاحتی حکومت اور ٹور آپریٹرز، ٹریول ایجنٹس، ہوٹلرز؍سیاحتی مقامات کی نمائندگی کرنے والے بھارت کے تقریباً 18 شرکاء انڈیا پویلین میں موجود ہوں گے جو متنوع سیاحتی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کریں گے۔ اس کے علاوہ اتر پردیش، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، کرناٹک کی ریاستی حکومت بھی سیاحت کی صلاحیت کو ظاہر کر رہی ہے جو ریاستوں کے ذریعہ پیش کی جائیں گی۔

مارچ 2020 سے جب دنیا کے اکثریتی حصوں میں بین الاقوامی سفر کو معطل کر دیا گیا تھا، کووِڈ 19 وبا کی مدت کو چھوڑ کر غیر ملکی سیاحوں کی آمد (ایف ٹی اے) میں اضافے کے رجحان کے ساتھ بھارتی  سیاحت کا منظر نامہ یقینی طور پر نہایت امید افزا ہے، کیونکہ صورتحال آہستہ آہستہ اور مستقل طور پر معمول پر آرہی ہے اور بین الاقوامی سفر دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ بھارت  کو زیادہ تر وسائل منڈیوں سے مثبت جواب مل رہا ہے۔ خلیج اور مشرق وسطی کا خطہ بھارت  کے لیے سب سے اہم منڈیوں میں سے ایک ہے۔ سیاحتی، کاروباری اور طبی طبقہ کے تین مختلف حصوں میں ای-ویزا کی سہولت کی دستیابی زائرین کے لیے بھارت کے سفر کرنے کو زیادہ آسان بناتی ہے۔ اس کے علاوہ سیاحت کی وزارت نے ‘چلو انڈیا’ کی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اپیل کے مطابق غیرمقیم بھارتیوں کو نشانہ بنانے کے لیے توجہ مرکوز مہم چلائی ہیں، جس کے ذریعے ہندوستانی تارکین وطن پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ہر سال اپنے کم از کم پانچ غیر مقیم ہندوستانی  دوستوں کو بھارت  آنے کی ترغیب دیں، جنہیں ‘راشٹر دوت’ کہا گیا ہے۔

بھارت ایک تجرباتی مقام  ہے جس کی قدیم ثقافت اور ورثے کی کلیڈوسکوپ، علاج کے قدیمی نظام جیسے آیوروید، یونانی، سدھا، نیچروپیتھی، قدرتی خوبصورتی بشمول 70فیصد ہمالیہ اور 7500 کلومیٹر سے زیادہ طویل ساحلی پٹی، بھرپور نباتات اور حیوانات، عالمی معیار کی طبی سہولیات اور دیگر متعدد پہلوؤں نے بھارت کو سمجھدار سیاحوں کے لیے پسندیدہ مقام بنایا ہے۔ دلکش بیک واٹر، پہاڑی مقامات اورخوبصورت مناظر بھارت کو ایک خوبصورت ملک بناتے ہیں۔

ہندوستان کا بھرپور اور گوناگوں قدرتی، ثقافتی، اور مذہبی ورثہ سیاحت کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے، جس میں محلات، قلعوں، مندروں کے فن تعمیر سے لے کر اس کے مجسموں کی شان و شوکت اور اس کی پینٹنگز کی خوبصورتی، قدرتی مناظر سبھی ایک بے مثال تجربہ پیش کرتے ہیں۔ بھارتی ہمالیائی خطہ  اپنے آپ میں ایک مکمل مقام  ہے اور یہ بھارت کی چھ ریاستوں یعنی جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، سکم، اروناچل پردیش اور مغربی بنگال کے پہاڑی علاقوں میں پھیلا ہوا ہے۔

ملک میں بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لیے سرکٹس کی مربوط ترقی کی خاطر تھیم پر مبنی اسکیمیں سیاحت کی وزارت نے شروع کی ہیں تاکہ سیاحوں کو منزل کا مکمل تجربہ حاصل ہوسکے۔ سیاحت کی وزارت نے نموپذیر؍ آنے والے محراب نما سیاحتی مصنوعات کی شناخت، تنوع، ترقی اور فروغ کی پہل بھی کی ہے۔ اس کے نتیجے میں دیہی، ایڈونچر، ایکو، فلاح و بہبود، گولف، ایم آئی سی ای ، میڈیکل اور کروز ٹورازم جیسی منفرد مصنوعات کی ترقی ہوئی ہے۔

شمال مشرقی خطہ  بھارت کے توجہ مرکوز کرنے والے خطوں میں سے ایک ہے جو 8 ریاستوں اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ پر مشتمل ہے۔ بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں کی سیاحت کے فروغ پر اُس کی مالا مال اور متنوع سیاحتی مصنوعات، نباتات اور حیوانات کی اقسام اور ایک سینگ والے منفرد ایشیائی  گینڈے پرخصوصی زور دیا جا رہا ہے۔ یہ علاقہ ریور کروز کے لیے بھی سیاحوں میں مقبول ہو رہا ہے۔ مقامی اورکلیدی بین الاقوامی منڈیوں میں خطے کی سیاحت کی صلاحیت کو ظاہر کرنے کے لیے،  سیاحت کی وزارت شمال مشرقی ریاستوں کے ساتھ مل کر ہر سال شمال مشرقی ریاستوں میں سے ایک میں انٹرنیشنل ٹورازم مارٹ (آئی ٹی ایم) کا انعقاد کرتی ہے۔

بھارت خلیج تعاون کونسل (جی سی سی ) ممالک میں طبی؍ بہبودی سفر کے لئے ایک منزل کے طور پر ابھرا ہے۔ طبی علاج کے لیے بھارت آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ برسوں سے اضافہ ہو رہا ہے اور یہ تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ بھارت کئی عوامل کی وجہ سے طبی سیاحت کا مرکز بننے کے لیے تیار ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ عالمی معیار کے اسپتال، انتہائی ہنر مند بھارتی معالجین اور سرجن، سستا علاج، بہترین معیار  کی دیکھ بھال اور نرسنگ، طبی خدمات حاصل کرنے کے لیے انتظار کا کم وقت اور آیوروید اور یوگا ایلوپیتھک جیسے روایتی صحت کی دیکھ بھال کے طریقوں  ساتھ مل کر ایک مکمل فلاح و بہبود کی منزل فراہم کرتے ہیں۔

سیاحوں کی حفاظت اورسلامتی اہم تشویش میں سے ایک ہے،سیاحت کی  وزارت کے پاس ہندی اور انگریزی کے علاوہ کل 12 زبانوں میں ہفتے کے ساتوں دن اور چوبیس گھنٹے  ٹول فری کثیر لسانی ٹورسٹ ہیلپ لائن دستیاب ہے۔ اس میں 10 بین الاقوامی زبانیں یعنی عربی، فرانسیسی، جرمن، اطالوی، جاپانی ، کورین، چینی، پرتگالی، روسی اور ہسپانوی زبانیں شامل ہیں۔ یہ ہیلپ لائن موجودہ ٹول فری نمبر 1800111363 پر یا بھارت میں ڈائل کرنے کے لیے ایک مختصر کوڈ 1363 پر دستیاب ہے جو بھارت میں سفر کے دوران پریشانی کے وقت کال کرنے والوں کو مدد فراہم کرتی ہے اور اس کے ذریعہ  ضرورت کے وقت متعلقہ حکام کو چوکنا بھی کیا جاسکتا ہے۔

سیاحت کی وزارت کی سرکاری ویب سائٹ (www.incredibleindia.org) بھارت کو ایک جامع منزل کے طور پر دکھاتی ہے، جو بڑے تجربات جیسے کہ روحانیت، ورثہ، ایڈونچر، ثقافت، یوگا، تندرستی اور دیگر بہت سے موضوعات  کا احاطہ کرتی ہے۔ یہ ویب سائٹ ہندی اور معروف بین الاقوامی زبانوں میں بھی دستیاب ہے۔

Visit the India Tourism stand at ATM Dubai 2022 in Hall No. 3 (Sheikh Saeed Hall), Stand AS2430, or India Tourism Dubai at goirto@emirates.net.ae

Follow us on :

@incredibleindia

Facebook : https://www.facebook.com/incredibleindia/

Instagram : https://instagram.com/incredibleindia?igshid=v02srxcbethv

Twitter - https://twitter.com/incredibleindia?s=21

Koo - https://www.kooapp.com/profile/incredibleindia

@tourismgoi

Instagram- https://instagram.com/tourismgoi?igshid=sjzdkcefec2o

Twitter- https://twitter.com/tourismgoi?s=21

Facebook - https://www.facebook.com/ministryoftourismgoi/

Koo - https://www.kooapp.com/profile/tourismgoi

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ش ح ۔ش ر ۔ع ر۔

U-5197



(Release ID: 1824071) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi