کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان نے 100 ویں یونیکورن کے ظہور کا مشاہدہ کیا
ہندوستان کے 100 یونیکورن کی قیمت 332.7 بلین امریکن ڈالر ہے
ہندوستان نے 2022 کے پہلے چار مہینوں میں 14 یونیکور ن کی تعداد میں اضافہ دیکھا ہے
Posted On:
06 MAY 2022 7:56PM by PIB Delhi
ہندوستان میں یونیکورن کی لہر نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے کیونکہ ملک نے 2 مئی 2022 کو اپنے 100 ویں یونیکو رن کی پیدائش کا مشاہدہ کیا ہے۔ آج عالمی سطح پر ہر 10 میں سے 1 یونیکو رن ہندوستان میں پیدا ہوا ہے۔
کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ایک ٹویٹ میں اس حصولیابی پر روشنی ڈالی۔
اصطلاح ’یونیکورن‘ سے مراد نایاب ترین اسٹارٹ اپس ہیں جو یونیکورن بن جاتے ہیں جس کی قیمت ایک بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہوتی ہے۔ 5 مئی 2022 تک یونیکورنز کی تعداد میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا انڈین اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کُل 332.7 بلین امریکی ڈالر کی کل قیمت کے ساتھ 100 یونیکورن کا گھر ہے ۔
2021 میں یونیکورن کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا، جس نے 93 بلین امریکی ڈالر کی کل قیمت کے ساتھ سال بھر میں کل 44 اسٹارٹ اپس یونیکورن کلب میں داخل ہوئے۔
ہندوستان نے 2022 کے پہلے چار مہینوں میں، 14 ایک یونیکورن کو پیدا کیا ہے جس کی کل قیمت 18.9 بلین امریکی ڈالر ہے۔
کاروباری جذبہ پورے ملک کے طول و عرض میں موجود ہے اور یہ صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے 647 ہندوستانی اضلاع میں تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس کے پھیلاؤ سے ظاہر ہوتا ہے، جس میں تمام 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے شامل ہیں۔
16 جنوری 2016 کو اسٹارٹ اپ انڈیا پہل کے آغاز کے بعد سے، 2 مئی 2022 تک ملک میں 69,000 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کو تسلیم کیا جاچکا ہے۔ ہندوستان میں اختراع صرف مخصوص شعبوں تک محدود نہیں ہے۔ ہم نے 56 متنوع شعبوں میں 13فیصد آئی ٹی خدمات، 9فیصد صحت کی دیکھ بھال اور لائف سائنسز، 7 فیصد تعلیم، 5 فیصد پیشہ ورانہ اور تجارتی خدمات، 5 فیصد زراعت، اور 5 فیصد خوراک اور مشروربات کے ساتھ سٹارٹ اپس کو تسلیم کیا ہے۔
اگرچہ ہر اسٹارٹ اپ کا ایک یونیکورن بننے کا اپنا منفرد سفر ہوتا ہے، لیکن ہندوستان میں ایک یونیکورن بننے کے لیے اسٹارٹ اپ کو کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ وقت بالترتیب 6 ماہ اور 26 سال لگتا ہے۔ مالی سال17-2016 تک، ہر سال تقریباً ایک یونیکورن شامل کیا جا رہا تھا۔ پچھلے چار سالوں میں (مالی سال 18-2017 سے)، اس تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس میں ہر سال اضافی ایک یونیکورن کی تعداد میں 66 فیصد سال بہ سال اضافہ ہو رہا ہے۔
جیسا کہ ہم نے ہندوستانی ایک یونیکورن میں ایک صدی کا سنگ میل عبور کیا ہے، گھریلو طور پر تیار کردہ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم خود انحصاری اور خود پائیداری کے مشن کے لیے مؤثر طریقے سے کام جاری رکھے ہوئے ہے جیسا کہ وہ ماضی میں رہا ہے۔آتم نربھر بھارت کے وژن کی جڑیں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں گہرائی تک پیوست ہیں اور آنے والے برسوں میں بھی غالب رہیں گی۔
****
ش ح۔ ا ک۔ ق ر۔
5160U-
(Release ID: 1823761)
Visitor Counter : 250