بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

جناب نارائن رانے  نے کوئمبٹور میں انٹرپرائز انڈیا نیشنل کوئر (ناریل کے ریشے ) کانکلیو 2022 کا افتتاح کیا


انھوں نے نئی مصنوعات کی ترقی اور کوئر کی نئی ایپلی کیشنز پر زور دیا



Posted On: 05 MAY 2022 6:56PM by PIB Delhi

چھوٹی ، بہت چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیرجناب نارائن رانے اورچھوٹی ، بہت چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں کے وزیرمملکت جناب بھانوپرتاپ سنگھ ورمانے دیگرریاستی وزرائے مملکت  نیزسینئرحکام کے ساتھ کوئمبٹور، تمل ناڈومیں ‘‘آزادی کا امرت مہوتسوکے تحت ’’ منعقد ہونے والے ‘انٹرپرائز انڈیا نیشنل کوئر (ناریل کے ریشے ) کانکلیو 2022’  کاافتتاح  کیا۔ اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب رانے نے  نئی مصنوعات کی ترقی، مصنوعات کی تنوع اور نئی ٹکنالوجی کو اپناکرنئی مصنوعات اور ناریل کے ریشے  کے نئے استعمال پر توجہ مرکوز کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00179HU.jpg

وزیرموصوف نے کہاکہ ناریل کے ریشوں  کی مصنوعات میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت ہے اور یہ برآمدات کو بڑھانے اور ملک کے جی ڈی پی میں ایم ایس ایم ای کی شراکت داری  میں اضافہ کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناریل کے ریشے فضلے سے دولت حاصل کرنے کی ایک بہترین مثال ہے ۔ جو ایک پائیدار حل فراہم کرتی ہے، کیونکہ یہ ماحول دوست ہے اور پانی اور مٹی کے تحفظ میں مدد کرتی ہے۔

جناب رانے نے کہا کہ ناریل کی صنعت کی بدولت ناریل پیداکرنے والی ریاستوں کے دیہی علاقوں میں سات لاکھ سے زیادہ افراد کو روزگارفراہم ہوتاہے ۔ اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے 80فیصد دستکار خواتین ہیں لیکن ناریل کے ریشوں کی مصنوعات اب تک ملک کی ناریل کی پیداوار والی جنوبی ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں  تک ہی محدود ہے ۔ انھوں نے کہا کہ چھوٹی ، بہت چھوٹی اوردرمیانہ درجہ کے صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت کا ملک کی دوسری ریاستوں میں بھی ناریل کے ریشوں  کی مصنوعات  کو فروغ دینے کا ارادہ ہے اوراس کے لئے حکومت نے مختلف النوع اقدامات  کئے ہیں تاکہ صارفین اورصنعتوں میں استعمال کے لئے ناریل کے ریشے سے بنی مصنوعات کو مقبول بنایاجاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QWQD.jpg

جناب بھانوپرتاپ ورمانے کہاکہ یہ تقریب ریاستوں اورمرکزی حکومت کے مابین تال میل پرمبنی کوششوں کو مدنظررکھتے ہوئے منعقد کی جارہی  ہے تاکہ ناریل کے ریشوں  کی پیداوار اوراس سے متعلق مصنوعات  کو فروغ دیاجاسکے اورناریل کے ریشوں  کی ایپلی کیشن  کے نئے علاقوں کی نشاندہی کی جاسکے ۔

اس موقع پر، کوائرانڈسٹری یعنی ناریل کے ریشوں کی صنعت سے متعلق  ایوارڈس ناریل کے ریشوں اور ناریل کے ریشوں سے بنی مصنوعات کی مینوفیکچرنگ /برآمدات  سے متعلق  یونٹوں کو 44ایورڈس عطاکئے گئے ہیں ۔ ناریل کے ریشوں سے متعلق کوائربورڈ نے بھی بہت سی نئی کوائر مصنوعات  متعارف کرائی ہیں ۔

تمل ناڈو اورآسام کی صنعت /چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں کے وزیروں  نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ۔ ان کے علاوہ  کوئمبٹو کے رکن اسمبلی اورمختلف ریاستوں کے 11پرنسپل سکریٹریز/ڈائرکٹر صاحبان بھی اس تقریب میں موجود تھے ۔

6مئی کو ‘‘ناریل کے ریشوں کے لئے دوڑ ’’ کا بھی انعقاد کیاگیاتھا تاکہ ناریل کے ریشوں کو ایک قدرتی ، قابل تحلیل اورماحولیات کے لئے ساز گارمصنوعات  کے طورپرفروغ دیاجاسکے ۔ اس دوڑ میں اہم شخصیات ، کالجوں کے طلباء اورعام لوگوں سمیت ایک ہزارسے زیادہ افراد نے حصہ لیا۔


*****

ش ح ۔ع م۔ ع آ

U-5080



(Release ID: 1823168) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi