کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جناب پیوش گوئل نے افسران سے کہا ہے کہ وہ ہری دوار میں ’’ ٹورسٹ کرافٹ ویلیج‘‘ کے لئے اراضی طے کریں


گزشتہ چار برسوں میں ہری دوار میں امنگوں والے ضلع پروگرام کے تحت کایا پلٹ ہوئی ہے: مرکزی وزیر

​​​​​​​اتراکھنڈ میں ایک اے پی ای ڈی اے سرٹیفائیڈ لیب ہماری آرگینک مصنوعات کو عالمی نقشے پر لائے گا: جناب گوئل

Posted On: 04 MAY 2022 6:40PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹکسٹائلز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے امنگوں والے ضلع پروگرام کے بارے میں ہری دوار میں ضلع افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔

 

انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ ٹورسٹ کرافٹ ویلیج کے لئے اراضی کی نشاندہی کریں، جہاں دستکار اور کاریگر دیسی اور بین الاقوامی سیاحوں کے سامنے اپنے کاموں کا مظاہرہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے سیاحوں کے قیام میں اضافہ ہوگا اور اقتصادی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی۔

 

وزیر موصوف نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوامی نمائندوں سے ان کی آرائ حاصل کرنے کے لئے باقاعدگی کے ساتھ دشا میٹنگوں کا انعقاد کر یں۔ ضلع ترقیات رابطہ اور نگرانی کمیٹی (دِشا) کا قیام مقررہ وقت کے اندر ترقی کے لئے منتخبہ نمائندوں اور ضلع انتظامیہ کے مابین تعاون کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ منصوبوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈالیں تاکہ شفافیت اور جوابدہی کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

 

ریاست میں نامیاتی کاشتکاری کےفروغ کے بارے میں بات چیت کے دوران وزیر موصوف نے صلاح دی کہ اتراکھنڈ میں ایک اے پی ای ڈی اے سرٹیفائڈ لیب قائم کیا جائے تاکہ نامیاتی مصنوعات کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اس طرح کے سرٹیفکیشن سے بین الاقوامی منڈیوں میں برآمدات میں اضافہ ہونا طے ہے۔

 

سرکاری نظام تقسیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے شرکائ کو مطلع کیا کہ 2021 کی مردم شماری مکمل ہونے کے بعد ملک بھر میں راشن کارڈ نظر ثانی کے بعد پھر سے الاٹ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیونکہ اتراکھنڈ میں بھاری تعداد میں مائگرینٹ آباد ہیں۔ لہذا اسے ایک ملک ایک راشن کارڈ اسکیم سے فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بایو میٹرک پر مبنی او این او آر سی اسکیم کے بعد فزیکل راشن کارڈ کی ضرورت باقی نہیں رہ گئی ہے۔ انہوں نے افسروں پر زور دیا کہ وہ انتہائی احتیاط کے ساتھ پی ایم غریب کلیان ان یوجنا کو لاگو کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی اسکیموں میں جومعاشرے کے کمزور طبقوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہیں، بدعنوانی کی بالکل گنجائش نہیں ہونی چاہئے اور بدعنوانی کو ہر گز برداشت نہ کیا جائے۔

 

مرکزی وزیر نے صلاح دی کہ مجاز کسانوں کو پی ایم کسان یوجنا میں شامل کرنے کے لئے سرگرم مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ مدرا یوجنا کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر موصوف نے افسران سے کہا کہ وہ ابھرتے ہوئے صنعت کاروں کے لئے سرمائے کی تقسیم کے لئے سرگرمی سے کام کریں۔

 

مرکزی وزیر نے حخومت کی مدد کرنے والی تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی، مثلاً انڈین ریڈ کراس سوسائٹی، روٹری کلب، پیرامل فاؤنڈیشن، ایس یو پی اے زرعی تحقیق گروپ وغیرہ۔ جناب گوئل نے ان تنظیموں کی ان کوششوں کے لئے تعریف کی، جو وہ عوام میں روزگار بہتر بنانے کی جانب کر رہی ہیں۔

 

اپنے دو روزہ دورے کے بارے میں میڈیا والوں کو بتاتے ہوئے مرکزی وزیر نے ہری دوار میں گزشتہ چار برسوں کے دوران تعلیم، مالی شمولیت اور زراعت میں ہوئی پیش رفت پر اطمینان ظاہر کیا اور تغذیہ وہ معاملہ ہے، جہاں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U NO 5024

 


(Release ID: 1822820) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi